خبریں

نئی دہلی میں میڈیا سے مخاطب دیپکا سنگھ راجاوت (فوٹو : پی ٹی آئی)

’ لوگ یہاں مقدمہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ‘:کٹھوعہ گینگ ریپ معاملہ میں متاثرہ کی وکیل

’وہ بےحد غریب لوگ ہیں۔ ان کو نہیں پتا کہ دنیا کیسے چلتی ہے۔ بکروال لوگ خانہ بدوش ہوتے ہیں، ہمیشہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔ وہ ان سنی سی زندگی جیتے ہیں اور ان سنے ہی مر جاتے ہیں۔ وہ بے بس محسوس کرتے ہیں۔ لیکن ان کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف چاہیے۔ جب میں ان سے ملی تب وہ یہ جان‌کر خوش ہوئے کہ کوئی ان کی بچی کے لئے انصاف کی لڑائی لڑنا چاہتا ہے۔‘

نریندر مودی /فائل فوٹو : رائٹرس

آٹھ سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ حرکت یہ دکھاتی ہے کہ ہم کمینگی کی کن گہرائیوں میں ڈوب چکے ہیں

وزیر اعظم کے نام لکھے ایک خط میں ریٹائرڈ نوکرشاہوں نے کہا کہ یہ خط صرف اجتماعی شرم یا اپنی تکلیف کو آواز دینے کے لئے نہیں بلکہ سماجی زندگی میں زبردستی شامل کر دی گئی نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کے خلاف لکھا گیا ہے۔

مدھو کشور اور پرشانت بھوشن (فوٹو:فیس بک /رائٹرس)

فیک نیوز پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے پرشانت بھوشن نے مدھو کشور کے خلاف کیس درج کرایا

سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے  مدھو کشور کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ؛ ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نئی دہلی :سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سماجی کارکن اور قلمکار مدھو کشور کے خلاف جھوٹے انفارمیشن ٹوئٹ کرنے کو […]

آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن /فوٹو : پی ٹی آئی

نوٹ بندی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر نہیں لیا گیا تھا : سابق آر بی آئی گورنر

آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کا خیال تھا کہ نوٹ بندی کے بعد بیسمنٹ میں نوٹ چھپاکر رکھنے والے لوگ سامنے آئیں‌گے اور معافی مانگ‌کر کہیں‌گے کہ ہم اس کے لئے ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔

کمپیوٹر بابا /فوٹو بشکریہ : فیس بک

مدھیہ پردیش : وزیر مملکت بنائے گئے بابا نرمدا میں غیر قانونی کھدائی روک پائیں‌گے : میدھا پاٹکر

شیوراج حکومت نے پانچ باباؤں کو وزیر مملکت بناکر نرمدا کے تحفظ کا کام سونپا ہے۔ پاٹکر نے سوال اٹھایا کہ کیا ان باباؤں کو پتا ہے کہ ندی پر بنے باندھوں کی وجہ سے کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

(فوٹو : رائٹرس)

گجرات بلیٹ ٹرین معاملہ: زمین حاصل کرنے کی کارروائی  کےخلاف کسانوں کا مظاہرہ

زمین حاصل کرنے کی کارروائی کو لے کر منعقد میٹنگ میں شامل کسانوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کا ایجنڈا اور مقصد واضح نہیں ہے۔ افسر اس کو دوسرااجلاس بتا رہے ہیں جبکہ کسی کو پتا ہی نہیں ہے کہ پہلی میٹنگ کب ہوئی تھی۔

PashtumTahaffuzMovement_DW

پشتون تحفظ موومنٹ کا میڈیا بلیک آؤٹ ، کیا کسی کا اشارہ تھا؟

پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسوں کے میڈیا بائیکاٹ سے ایک بار پھر آزادیء اظہارِ رائے کے حوالے سے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔کئی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ یہ غیر اعلانیہ بلیک آؤٹ ملک کے طاقتور ترین اداروں کے اشاروں پر کیا جا رہا ہے۔

KuldeepSingh_FB

یوپی:بی جے پی ایم ایل اے پرریپ کا الزام لگانے والی لڑکی کے والد کی جیل میں مشتبہ موت

اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔