تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ان کی حکومت کوگرانے کی کوشش میں ان کے ایم ایل اے کو بی جے پی کے ذریعے خریدوفروخت کیے جانے کے دعووں کی حمایت میں ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی، راجستھان اور آندھرا پردیش میں اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں اور 2015 سے لے کر اب تک پچھلے آٹھ معاملوں میں ‘سازش کار’ کامیاب رہے ہیں۔
یو اے پی اے سے متعلق ایک کیس میں آئی ایس آئی ایس کے نظریات کوفروغ دینے کے ملزمین کے خلاف الزامات طے کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ کسی خاص مذہبی فلسفے پر مشتمل لٹریچر رکھنا جرم نہیں ہے، جب تک کہ کسی دہشت گردانہ فعل میں اس کے اطلاق کو ظاہر کرنے والا مواد موجود نہ ہو۔
یہ واقعہ پنجاب کے شہر وزیر آباد قصبے کے اللہ والا چوک کے قریب اس وقت پیش آیا، جب عمران خان جلدی انتخابات کے اپنےمطالبے کے لیے اسلام آباد تک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں سات افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2020 سے 30 ستمبر 2022 تک کووڈ کے دوران اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے جان گنوانے والے 428 ڈاکٹروں کے اہل خانہ کو 214 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا،جبکہ آئی ایم اے کے مطابق، کووڈ کی پہلی دو لہروں میں اپنی جان گنوانے والے ڈاکٹروں کی تعداد 1596 تھی۔
مہاراشٹر کے ایک ڈاکٹر نے ہاسٹل میں نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود اتھارٹی کو مطلع نہیں کیا تھا، جس کے لیے پولیس نے اس کے خلاف پاکسو کے تحت معاملہ درج کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ کے ڈاکٹر کے خلاف کیس کو ردکرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے ممکنہ نفاذ پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل اس مسئلے کو اٹھا رہی ہے۔
بدعنوانی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ ملزم کو اس طرح کی جانکاری دینے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں اس کو آئین ہند کے آرٹیکل 20(3) کے ساتھ–ساتھ ضابطہ فوجداری کی دفعہ161(2) کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔
بی جے پی لیڈر امت مالویہ کی شکایت پر دہلی پولیس نے دی وائر کے دفتر اور بانی مدیران کے گھروں کی تلاشی لیتے ہوئےمختلف الیکٹرانک آلات ضبط کیے تھے۔ایڈیٹرز گلڈ نے دہلی پولیس سے تحقیقات میں غیر جانبدار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے طریقے اختیار نہ کریں جس سے جمہوری اصولوں کی توہین ہو۔
گجرات کی کل 182 رکنی اسمبلی کے لیے پہلے مرحلے میں 89 اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں گزشتہ چھ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے لگاتار جیت درج کی ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ کانگریس کو 77 سیٹیں ملی تھیں۔
اکتوبر 2020 میں کیرالہ کے صحافی صدیق کپن دہلی کے کیب ڈرائیور محمد عالم کے ساتھ ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی رپورٹنگ کے لیے ہاتھرس جا رہے تھے، جب کپن کے ساتھ عالم کو بھی راستے سےگرفتار کر لیا گیا تھا۔ عالم کویو اے پی اے کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
بی جے پی لیڈر امت مالویہ کی شکایت پر دہلی پولیس نے 31 اکتوبر کو دہلی میں دی وائر کے دفتر اور بانی مدیرسدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، ڈپٹی ایڈیٹر جہانوی سین کے علاوہ ممبئی میں سدھارتھ بھاٹیہ اور پروڈکٹ کم بزنس ہیڈ متھن کدامبی کے گھر کی تلاشی لی تھی اورمختلف الیکٹرانک آلات اپنے قبضے میں لیے تھے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیےسمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے سورین کے سیاسی معاون پنکج مشرا اور دو دیگر کو اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
الزام ہے کہ انجینئرنگ کے 21 سالہ طالبعلم فیض رشید نے دہشت گردانہ حملے کا جشن مناتے ہوئے فوج کا مذاق اڑایا تھا اور مختلف میڈیا اداروں کی پوسٹ پر 23 تبصرے کیے تھے۔ عدالت نے رشید کو آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت بھی قصوروار پایا۔
اڑیسہ کے ڈھنکیا گاؤں میں جندل گروپ 65000 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیل پلانٹ لگانے جا رہا ہے۔ گاؤں والوں اورسماجی کارکنوں کا الزام ہے کہ 22 اکتوبر کو کمپنی کے اہلکاروں نے مقامی غنڈوں اور پولیس کی مدد سے تقریباً 20 گھروں کو گرا دیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔
گجرات کے موربی شہر میں پل حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو یہاں کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل اسپتال کورنگ و روغن کرائے جانے پر کانگریس نے کہا ہے کہ اسپتال ‘شہنشاہ’ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ یہ گجرات کا ماڈل ہے۔ ایک طرف موت کاماتم ہے تو دوسری طرف ’راجہ جی‘ کا ایونٹ تیار کیا جا رہا ہے۔
اسکول کی پرنسپل اور اسے چلانے والی گجرات ایجوکیشن سوسائٹی کو بھیجے گئے ایک خط میں سابق طلبا نے کہا ہے کہ پولرائزیشن کے موجودہ ماحول میں ان جیسے سیاسی شخص کو مدعو کرنے سے اسکول تنقید کی زد میں آئے گا اور یہ اسکول کے کردار کوکمزور کرے گا، جو آئین اور تکثیریت کے لیے جانا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کہا کہ اب ‘ٹو فنگر ٹیسٹ’ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ٹیسٹ ‘غلط’ مفروضے پر مبنی ہے کہ ‘جنسی تعلقات کے لحاظ سے ایکٹوخاتون کا ریپ نہیں کیا جا سکتا ہے’۔
معاملہ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کا ہے۔ بی جے پی لیڈر رنجیت سنگھ دانڈیر پہلے بجرنگ دل میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ‘تنظیم زرخیز’ نامی ادارہ بنا کر 2000کی دہائی میں کسانوں کی کئی ایکڑ زمین یہ ڈر دکھا کر سستے داموں خریدلی کہ اس پر مذبح خانہ بننے والا ہے۔ سودا ہونے کے بعد تنظیم کا نام بدل کر پی سی مہاجن فاؤنڈیشن کر دیا گیا۔
گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے تقریباً ایک صدی پرانے کیبل پل کو مرمت کے بعد عوام کے لیےپانچ دن پہلےہی کھولا گیا تھا، لیکن میونسپلٹی کا ‘فٹنس سرٹیفکیٹ’ نہیں ملا تھا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن نے اسے ‘مین میڈ ٹریجڈی’ کہا ہے۔
وزارت داخلہ کے ‘چنتن شور پروگرام’ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پولیس کے لیے ‘ون نیشن– ون یونیفارم’ کی پالیسی اپنانے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو گمراہی سے روکنے کے لیے نکسل ازم کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، وہ چاہے بندوق کا ہو یا پھرقلم کا۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سیٹ سے ایم ایل اے اعظم خان پر 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے دوران ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے معاملے پرعدالت نے انہیں قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مقامی ہوٹل سے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو ‘لو جہاد’ کے الزام میں اس وقت پکڑا، جب وہ کمرے میں لڑکی کے ساتھ تھا۔ بعد میں نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان پر 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے دوران ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دی وائر اس بات کوتسلیم کرتاہے کہ میٹا سے متعلق رپورٹس کو شائع کرنے سے قبل کے داخلی ادارتی عمل(انٹرنل ایڈیٹوریل پروسس) ان معیارات (اسٹینڈرڈ) کو پورا نہیں کرتے تھے، جو دی وائر نے اپنے لیےطے کیے ہیں اور قارئین جن کی توقع دی وائر سے کرتے ہیں۔
تریپورہ کے اناکوٹی ضلع میں 19 اکتوبر کو ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں پبیچیرہ سے بی جے پی ایم ایل اے اور ریاست میں وزیر محنت بھگوان داس کے بیٹے کا نام سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی وزیر کے بیٹے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ وزیر اعلیٰ خود اس معاملے سے اچھی طرح واقف ہیں، لیکن وہ خاموش ہیں۔
نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے 6 اپریل کو نیوز 18 انڈیا پر نشر ہونے والے شو کے خلاف درج شکایت کی سماعت کرتے ہوئے چینل سے اسے ہٹانے کو کہا ہے۔ شو کے اینکر امن چوپڑہ کے بارے میں اتھارٹی نے کہا کہ حساس موضوعات پر بحث کیسے کرائیں، اس کے لیےچینل اپنے اینکروں کو ٹریننگ دے۔
آسام کے گوالپاڑہ ضلع میں آل آسام میاں پریشد کے صدر مہر علی نے ‘میاں میوزیم’ کا قیام کیا تھا، جس میں کمیونٹی سے متعلق چیزوں کی نمائش کی گئی تھی۔ چیف منسٹر ہمنتا بسوا شرما نے کہا ہے کہ یہ چیزیں پورےاسمیا پہچان سے متعلق ہیں نہ کہ خصوصی طور پر’میاں’ کمیونٹی کی پہچان سے۔
اب تک کے جائزے میں سامنےآئے تضادات کے پیش نظر دی وائر اپنی میٹا کوریج میں شامل تکنیکی ٹیم کی جانب سے کی گئی پچھلی رپورٹنگ پربھی نظر ثانی کرے گا۔
عرضی گزار منظر امام کو این آئی اے نے ایک اکتوبر 2013 کو انڈین مجاہدین سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، وہ تب سے جیل میں ہیں اور اب تک ان کے خلاف الزام بھی طے نہیں ہوئے ہیں۔
کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو 18 اکتوبر کو دہلی کے ہوائی اڈے پر ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود روک دیا گیا تھا۔ وہ پولٹزر پرائز کی تقریب میں شرکت کے لیے نیویارک جا رہی تھیں۔
غازی آباد میں دہلی کی ایک خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی خبر 19 اکتوبر کو سرخیوں میں تھی۔ اس سلسلے میں پانچ مسلم ملزمین کی مبینہ پر گرفتاری کی بھی بات سامنے آئی تھی، جس کے بعد وشو ہندو پریشد نے ملزمین کو ‘اسلامی سیکس گینگ’ کا حصہ بتایا تھا۔
نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن نے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں بلقیس بانو گینگ ریپ اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے 11 مجرموں کی سزا معاف کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نئی […]
ہیٹ اسپیچ کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ جرائم پر کی گئی کارروائی کے بارے میں رپورٹ داخل کریں۔ بنچ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے مداخلت کی مانگ والی عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔
ایک ٹی وی بحث کے دوران صحافی تولین سنگھ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سرکاری رازداری ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس وقت کی کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اہم فائلیں دکھائی تھیں۔ اس پر ثبوت کو لے کر کانگریس لیڈروں کے ساتھ طویل بحث کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ غلط تھیں۔
ارکان پارلیامنٹ کے علاج ومعالجہ کی سہولیات کومنظم کرنے کے لیے دہلی واقع ایمس نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کی ہے،جس کے تحت ان کی طبی دیکھ بھال کے انتظامات کو مربوط کرنے کے لیے ایک نوڈل افسر کی تقرری کی جائے گی۔ ارکان پارلیامنٹ کو ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کے لیے خصوصی فون اور لینڈ لائن نمبر بھی دیے جائیں گے۔
کھیڑا ضلع کے اندھیالا گاؤں میں 3 اکتوبر کو ایک مسجد کے قریب گربا پروگرام کی مخالفت کے بعد ہندو اور مسلم کمیونٹی کےبیچ تنازعہ ہوگیا تھا۔ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو میں کچھ پولیس والے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو ایک پول سے باندھ کر لاٹھیوں سے […]
کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے بتایا تھا کہ انہیں قانونی طور پرصحیح ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود دہلی ہوائی اڈے پر نیویارک جانے سے روک دیا گیا۔مٹو خبررساں ایجنسی ‘رائٹرس’کی اس ٹیم کا حصہ تھیں جسے ہندوستان میں کووڈ–19کی کوریج کے لیے ‘فیچر فوٹوگرافی’ کے زمرے میں پولٹزر پرائز سے نوازا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گاندھی نگر ضلع میں ‘مشن اسکول آف ایکسی لینس’ کی شروعات کی تھی، جہاں کی تصویروں میں وہ ایک کلاس روم میں بیٹھے ہوئےنظر آ رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے کلاس روم کے سائزاور کھڑکی کی جگہ پر پینٹنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے ‘نقلی کلاس روم’ بتایا ہے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کی ایک رپورٹ میں درآمدی دستاویزوں کے حوالے بتایا گیا ہے کہ 2017 میں ہندوستانی انٹلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ سے ایسا ہارڈ ویئر خریداتھا، جو پیگاسس اسپائی ویئر کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی تفصیلات سےمیل کھاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، 2002 کے گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے ساتھ گینگ ریپ اور اس کے خاندان کے افراد کے قتل کے 11 قصورواروں میں سے کچھ کے خلاف پیرول پر باہر رہتے ہوئے ‘عورت کی توہین’ کے الزام میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور دو شکایتیں بھی پولیس کو موصول ہوئی تھیں۔ ان پر گواہوں کو دھمکانے کا الزام بھی لگاتھا۔