خبریں

آنڈرئس مانئول لوپیز اوبراڈور۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

میکسیکو: صدر کے پیگاسس استعمال نہ کرنے کے وعدے کے باوجود صحافی اور کارکن بنے نشانہ

میکسیکو کے صدر آنڈرئس مانئول لوپیز اوبراڈور نے 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت میں پیگاسس اسپائی ویئر کا غلط استعمال نہیں ہوگا، لیکن سٹیزن لیب کی حالیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ ان کے دور میں دو صحافیوں اور انسانی حقوق کے ایک کارکن کو اسپائی ویئر سے نشانہ بنایا گیا۔

منوج جھا (تصویر: دی وائر)

مرکز نے پاکستان دورہ کے لیے ’سیاسی منظوری‘ دینے سے منع  کیا: منوج جھا

آر جے ڈی ایم پی منوج جھا کو 23 اکتوبر کو لاہور میں انسانی حقوق کی معروف کارکن عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والے ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ جھا نے ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے منظوری مل گئی تھی، لیکن وزارت خارجہ نے سیاسی منظوری نہیں دی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

لکھیم پور واقعہ کے ایک سال بعد بھی اجئے مشرا کا وزیر بنے رہنا شرمناک: کانگریس

گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیہ گاؤں میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا ‘ٹینی’ کے بیٹے آشیش مشراکلیدی ملزم ہیں۔

(فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا)

مودی سرکار میں این آئی اے نے یو اے پی اے سے متعلق 80 فیصد معاملے درج کیے: رپورٹ

پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کی ایک اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ 2009 سے 2022 کے درمیان این آئی اے نے یو اے پی اے کے کل 357معاملے درج کیے ہیں۔ ان میں 238 معاملوں کی جانچ میں پایا گیا کہ 36 فیصد میں دہشت گردی کے کچھ واقعات رونما ہوئے تھے، لیکن 64 فیصد معاملوں میں ایسا کوئی خاص واقعہ رونما نہیں ہواتھا۔

متنازعہ مجسمے کی تصویر۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

کولکاتہ: ہندو مہا سبھا کے پوجا پنڈال میں مہاتما گاندھی کو ’اسور‘ کی شکل میں دکھایا گیا، کیس درج

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے اپنے درگا پوجا پنڈال میں درگا کو جس اسور کا قتل کرتے ہوئے دکھایا ہے، وہ مہاتما گاندھی کی طرح نظر آرہا تھا۔ اس تنازعہ کے درمیان پولیس کی مداخلت کے بعد منتظمین نے اسور کے مجسمہ کے سر پر وگ اور چہرے پر مونچھیں لگا دی ہیں۔

آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری  دتاتریہ ہوس بولے۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

آر ایس ایس لیڈر نے بے روزگاری اور آمدنی میں عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کیا

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوس بولے نے کہا کہ ہمیں اس بات کا دکھ ہونا چاہیے کہ 20 کروڑ لوگ خط افلاس سے نیچے ہیں اور 23 کروڑ لوگ یومیہ 375 روپے سے بھی کم کما رہے ہیں۔ غریبی ہمارے سامنے ایک قوی ہیکل دیو کی طرح چیلنج بن کر کھڑی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس شیطان کو ختم کیا جائے۔

فوٹو: فیس بک

یوپی: ہائی کورٹ نے چنمیانند کے خلاف ریپ کیس واپس لینے سے متعلق سرکار کی عرضی خارج کی

سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند سرسوتی نے شاہجہاں پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا، جس میں ان کے خلاف درج ریپ کے معاملےکو واپس لینے کی مانگ والی ریاستی حکومت کی عرضی کومنظور کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

احتیاطی حراست شخصی آزادی پر سنگین حملہ: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نےیہ تبصرہ تریپورہ حکومت کی جانب سے 12 نومبر 2021 کو منظور شدہ احتیاطی حراست کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے کیا۔ عدالت نے کہاکہ احتیاطی حراست کے مقصدکے تناظر میں حراست میں لینے والے حکام کے ساتھ–ساتھ اس کی تعمیل کرنے والے افسران کا محتاط رہنا بہت ضروری ہے۔

شرجیل امام، فوٹو بہ شکریہ ، فیس بک

دہلی: سیڈیشن کیس میں شرجیل امام کو ضمانت ملی

دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو کے سابق طالبعلم شرجیل امام کو سیڈیشن کے معاملے میں ضمانت دی ہے، جس میں ان پر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اپنی تقریر کے ذریعےدنگا بھڑکانے کا الزام تھا۔ تاہم دہلی فسادات سے متعلق مقدمات کی وجہ سے انہیں فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں ششی تھرور۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

کانگریس صدر انتخاب: پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ششی تھرور بولے — ہائی کمان کلچر ختم کروں گا

جمعہ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔ ششی تھرور کے ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر کے این ترپاٹھی اس عہدے کی دوڑ میں سامنے آئے ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد تھرور نے کہا کہ ہم دشمن یا حریف نہیں ہیں۔ یہ ایک دوستانہ مقابلہ ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

جھارکھنڈ: طالبات کو مبینہ طور پر فحش ویڈیو دکھانے پر ٹیچر کا منہ کالا کر کے گھمایا گیا

معاملہ مغربی سنگھ بھوم ضلع کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کم از کم چھ نابالغ طالبات نے اپنے گھر میں بتایا تھا کہ ایک ٹیچر نے انہیں فحش ویڈیو دکھائے اور غلط طریقے سے چھوا۔ ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے سے گاؤں والے ناراض تھے۔

فائل فوٹو : پی ٹی آئی

تمل ناڈو: آر ایس ایس کو روٹ مارچ کی اجازت نہیں، حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کا حوالہ دیا

تمل ناڈو حکومت نے 2 اکتوبر کو آر ایس ایس کو ریاست میں روٹ مارچ کی اجازت دینے سےمنع کر دیا ہے ۔ اسی دن وی سی کےاور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے اس کے خلاف ‘کاؤنٹر مارچ’بھی کیا جانا تھا، اس کے لیےبھی حکومت نے منظوری نہیں دی۔ سنگھ نے حکومت کے خلاف مدراس ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی/ فوٹو: پی ٹی آئی

پی ایف آئی اگر ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ، تو آر ایس ایس پر بھی بین کیوں نہیں: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر پابندی لگانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس سے منسلک تنظیموں پر مرکز کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو سیاسی مفاد سے متاثر قرار دیا ہے۔

منگل کو منعقدہ پروگرام میں آئی اے ایس آفیسر ہرجوت کور بمہرا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن)

بہار: طالبہ کے سینیٹری نیپکن کے مطالبے پر آئی اے ایس افسر نے کہا – کل کو نرودھ بھی مفت میں دینا ہوگا

پٹنہ میں ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صنفی مساوات کے موضوع پر ایک پروگرام میں آئی اے ایس افسر ہرجوت کور نے ایک طالبہ کے سستے سینیٹری پیڈ فراہم کروانے کے سوال پر کہا کہ کل انہیں جینز پینٹ، پرسوں جوتے چاہیے ہوں گے… جب بات خاندانی منصوبہ بندی کی ہوگی تو نرودھ بھی مفت میں ہی دینا پڑے گا۔

عآپ  ایم ایل اے امانت اللہ خان۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی وقف بورڈ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت ملی

دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ کے ذریعےدہلی وقف بورڈ کے کام کاج میں مبینہ مالی خرد برد اور بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات سنگین نہیں ہیں۔

پی ایف آئی ارکان کی گرفتاری کے دوران لی گئی ایک تصویر۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

پی ایف آئی پر پابندی کے بعد آر ایس ایس کو بھی بین کرنے کا مطالبہ

مرکزی حکومت کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر یو اے پی اے کےتحت پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئے ردعمل میں کئی پارٹیوں کے رہنماؤں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سمیت متعدد ہندوتوا تنظیموں پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

دہلی: اوکھلا-جامعہ نگر میں دفعہ 144نافذ، ریلی اور جلوس میں مشعل پر پابندی

دہلی پولیس کے ایک حکم نامےکے مطابق، سی آر پی سی کی دفعہ 144 نیو فرینڈس کالونی، جامعہ نگر اور اوکھلا علاقے میں 17 نومبر تک نافذ رہے گی۔ اس حکم کو ذہن میں رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے طلبا اور اساتذہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس اور اس کے آس پاس گروپ میں جمع نہ ہوں۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

ملک گیر چھاپوں کے بعد پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی

گزشتہ دنوں ملک بھر میں پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اس پر پابندی لگا دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر کے ایک کمیونٹی میں شدت پسندی کو فروغ دینے کے مقصد سےخفیہ طور پر کر کام کر رہے ہیں۔

(فوٹو:  رائٹرس)

حکومت نے کسانوں کی تحریک، کووڈ مینجمنٹ پر سوال اٹھانے والے اکاؤنٹ کوبلاک کرنے کو کہا: ٹوئٹر

ٹوئٹر نے کرناٹک ہائی کورٹ میں بتایا کہ حکومت نے اسےکسی ایک ٹوئٹ کی بنیاد پر پورے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کو کہا تھا، حالانکہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69 (اے) پورے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس کی دفعہ کے تحت صرف کسی خاص انفارمیشن یا ٹوئٹ کو بلاک کرنے کی اجازت ہے۔

گجرات پولیس کے حراست میں لیے جانے سے پہلے بلقیس بانو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے سماجی کارکنان۔ (تصویر: twitter/@hrishirajanand_)

بلقیس بانو کی حمایت میں مجوزہ پیدل مارچ سے پہلے میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے کو حراست میں رکھا گیا

گجرات پولیس نے سندیپ پانڈے سمیت سات سماجی کارکنوں کو 25 ستمبر کی دیر رات اس لیے حراست میں لے لیا کہ وہ اگلے دن گجرات فسادات کے دوران گینگ ریپ کی شکار ہونے والی بلقیس بانو کی حمایت میں ان کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف پیدل مارچ نکالنے والے تھے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

ممبئی:گوشت کے اشتہارات پر پابندی کے مطالبے پر عدالت نے پوچھا — دوسروں  کے حقوق کیوں سلب کیے جائیں

تین مذہبی چیریٹبل ٹرسٹ اور ممبئی کے ایک جین شخص نے اپنی عرضی میں میں نان ویجیٹیرین اشیاء کے اشتہارات پر پابندی لگانے کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے کی مانگ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بچوں اوراہل خانہ کو ایسے اشتہارات دیکھنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے اس عرضی کو خارج کر دیا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ارکان کا مظاہرہ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

کیا واقعی پونے میں پی ایف آئی کے مظاہرے میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا تھا؟

فیکٹ چیک: کئی چینلوں، صحافیوں اور بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ این آئی اے ، ای ڈی اور پولیس کے مشترکہ چھاپے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سو سے زیادہ لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف پونے میں ہوئے ایک مظاہرے کے دوران’پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے گئے تھے۔تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔

فوٹو، اسکرین گریب بہ شکریہ سوشل میڈیا

یوپی: اسپتال میں خاتون کے نماز ادا کرنے کے معاملے پر پولیس نے کہا – کوئی جرم نہیں ہوا

الہ آباد کے تیج بہادر سپرو اسپتال میں نماز ادا کررہی ایک خاتون کے ویڈیو کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ وہ بناکسی غلط کے ارادے کےاورکسی کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر اپنے مریض کی جلد صحت یابی کے لیے نماز ادا کر رہی تھیں۔ یہ جرم کے دائرے میں نہیں آتا۔

15 اگست کو مجرموں کی جیل سے رہائی کے بعد ان کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

بلقیس کیس کے کلیدی گواہ نے رہا ہوئے مجرم سے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے سی جے آئی کو خط لکھا

گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کےتحت بلقیس بانو گینگ ریپ اور ان کےاہل خانہ کےقتل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے11 مجرموں کو قبل از وقت رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کیس میں کلیدی گواہ رہے ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ رہا ہوئےایک مجرم نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

سرکاری سکول میں بیت الخلاء کی صفائی کرتی طالبات کی تصویریں۔ (تصویربہ شکریہ: ٹوئٹر/@madhavmantri)

ایم پی: اسکول ٹوائلٹ کی صفائی کرتی لڑکیوں کی تصویر سامنے آنے کے بعد وزیر نےجانچ کے حکم دیے

مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے چک دیو پور گاؤں کے ایک پرائمری اور سیکنڈری اسکول میں مبینہ طور پر بیت الخلاء کی صفائی کرتی طالبات کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صفائی کرنے والی لڑکیاں کلاس 5 اور6 کی طالبات ہیں۔

(السٹریشن : پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

کرناٹک: گرام دیوتا کی مورتی چھونے پر دلت خاندان پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ

یہ واقعہ اس ماہ کے شروع میں کولارضلع کے ملور تعلقہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا تھا۔گاؤں میں نکالے جا رہےگرام دیوتا کے جلوس میں 15 سالہ لڑکے کے مورتی کو چھونے کے بعد اس کے اہل خانہ سے 60000 روپے کا جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا۔ایسا نہ کرنے پر ان کو گاؤں سے باہر نکالنے کی دھمکی دی گئی۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

اتر پردیش: مبینہ گینگ ریپ کی شکار نابالغ لڑکی سڑک پر برہنہ حالت میں نظر آئی

اتر پردیش کے مراد آباد ضلع کے بھوجپور علاقے کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ یکم ستمبر کو بھوجپور تھانہ حلقہ کے تحت ایک گاؤں میں پیش آیاتھا۔ متاثرہ کے رشتہ دار کی طرف سے 7 ستمبر کو درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پرایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

WhatsApp-Image-2022-09-22-at-3.55.10-PM-e1663911279314

الہ آباد یونیورسٹی فیس اضافہ: ’ہمارے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں، فیس کیسے بھریں؟‘

ویڈیو: الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں چار گنا اضافے کے خلاف طلباء پچھلے کچھ ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نےان طلباء کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ اس دوران کچھ طلباء نے خود سوزی کی کوشش بھی کی ہے۔ اس بارے میں یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

مدھیہ پردیش: مسلم مردوں نے جیل افسر پر داڑھی منڈوانے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا

معاملہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کا ہے۔ بھوپال سینٹرل سے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے الزام لگایا ہے کہ جیل میں مسلم کمیونٹی کے ان لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا سے ملاقات کی اور جیل حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

صدیق کپن اور روپ ریکھا ورما۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/فیس بک)

 لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر نے صدیق کپن کی ضمانت بھری

گزشتہ ہفتے صحافی صدیق کپن کے وکیل نے بتایا تھا کہ کپن کی ضمانت کی شرط کے مطابق انہیں یوپی سے دو ضمانت داروں کی ضرورت تھی، لیکن ‘معاملے کی حساس نوعیت’ کی وجہ سے لوگ مدد کے لیے آگے آنے سے ہچکچا رہے تھے۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

بی جے پی نے اس سال پانچ ریاستوں کے انتخابات میں 344 کروڑ روپے خرچ کیے، 2017 سے 58 فیصد زیادہ

الیکشن کمیشن کو دی گئی انتخابی اخراجات کی تفصیلات میں بی جے پی نے بتایا ہے کہ اس سال پانچ ریاستوں کے انتخابات میں اس نے 344.27 کروڑ روپے خرچ کیے، جبکہ پارٹی نے پانچ سال پہلے انہی ریاستوں میں 218.26 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ تاہم، کانگریس نے بھی ان ریاستوں میں 2017 کے مقابلے 80 فیصد زیادہ 194.80 کروڑ روپے خرچ کیے۔

رتن ٹاٹا وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

رتن ٹاٹا پی ایم کیئرس فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل

صنعتکار رتن ٹاٹا کے علاوہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کے ٹی تھامس اور لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر کریا منڈا کو پی ایم کیئرس فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ سابق کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل راجیو مہرشی، انفوسس فاؤنڈیشن کی سابق چیئرمین سدھا مورتی اور پیرامل فاؤنڈیشن کے سابق ایگزیکٹو آفیسرآنند شاہ کو اس کے مشاورتی بورڈ میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سادھوی پرگیہ ٹھاکر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

مدھیہ پردیش: بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے کہا — میرے گود لیے ہوئے گاؤں میں لڑکیوں کو بیچا جا رہا ہے

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے لوک سبھا ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گود لیے تین گاؤں کے لوگ اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس کھانے تک کے پیسے بھی نہیں ہیں، اس لیے وہ غیر قانونی شراب بناتے اور بیچتے ہیں۔ جب پولیس انہیں پکڑلیتی ہے تو ان کے گھر والے اپنی بچیوں کو بیچ کر پولیس کو پیسے دیتے ہیں اور انہیں چھڑا تے ہیں۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

نامور کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے

‘میں نے پیار کیا’، ‘بازی گر’ جیسی کئی فلموں میں کام کر چکے اور اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ سے شہرت حاصل کرنے والے نامور کامیڈین راجو شری واستو کو 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تب سے وہ دہلی کے ایمس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ۔

اترپردیش: ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں کبڈی کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں رکھا گیا کھانا دیا گیا

سہارنپور میں خواتین کے انڈر 17 ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ کے اندر رکھا ہوا کھانادیے جانے کاویڈیو سامناآیا ہے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سی بی آئی اور ای ڈی کے غلط استعمال کے پیچھے پی ایم نہیں، بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کا ہاتھ: ممتا بنرجی

مغربی بنگال اسمبلی میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی ‘زیادتیوں’ کے خلاف ایک قرارداد کی منظوری کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کا ایک طبقہ اپنے مفاد کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مرکزی حکومت کے کام اور ان کی پارٹی کے مفاد آپس میں نہ ٹکرائیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سپریم کورٹ نے عشرت جہاں کیس کی تحقیقات کرنے والے آئی پی ایس افسر کی برخاستگی پر روک لگائی

گجرات میں عشرت جہاں کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات میں سی بی آئی کی مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو مرکزی وزارت داخلہ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل 30 اگست کو برخاست کردیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔

یتی نرسنہا نند، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

یتی نرسنہانند بولے — مدارس اور اے ایم یو کو اڑا دینا چاہیے، معاملہ درج

کٹر ہندوتوا لیڈریتی نرسنہانند نے علی گڑھ میں منعقد ایک تقریب میں ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد ان کے ساتھ ساتھ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکن پانڈے اور ان کے شوہر کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

(علامتی تصویر: ان سپلش)

منی پور: اب صوبے سے متعلق کسی بھی کتاب کی اشاعت کے لیےحکومت سے منظوری حاصل کرنی ہوگی

منی پور کی بی جے پی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی تاریخ، ثقافت، روایت اور جغرافیہ پر چھپی کچھ کتابیں حقائق کو مسخ شدہ صورت میں کرتی ہیں۔ اس لیے ‘حقائق’ کے ساتھ ان کتابوں کی اشاعت کو ممکن بنانے کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو اس کی نگرانی کرے گی۔

یتی نرسنہانند کے ساتھ ڈاکٹر اروند وتس ۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

یوپی: ڈاکٹر نے کیا تھا ہندو تنظیموں کی حمایت کی وجہ سے دھمکی ملنے کا دعویٰ، جانچ میں معاملہ فرضی نکلا

غازی آباد کے ایک ڈاکٹر نے کیس درج کرواتے ہوئے کہا تھاکہ ہندو تنظیموں کی حمایت کی وجہ سے انہیں ایک غیر ملکی نمبر سے سر قلم کرنے کی دھمکی ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں معاملہ فرضی پایا گیا۔ ڈاکٹر نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیےیہ کیس درج کرایا تھا۔