خبریں

سبکدوش  جج سریندر کمار یادو۔

یوپی: بابری مسجد معاملے میں تمام ملزمین کو بری کرنے والے جج کو ڈپٹی لوک آیکت بنایا گیا

سریندر کمار یادو نے 30 ستمبر 2020 کو سی بی آئی کےخصوصی جج کے طور پر سنائے فیصلے میں1992 بابری انہدام معاملے میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور کلیان سنگھ سمیت تمام ملزمین کو بری کیا تھا۔ اب گورنر آنندی بین پٹیل نے انہیں ریاست کا تیسرا ڈپٹی لوک آیکت مقرر کیا ہے۔

یوٹیوب کے ذریعے بلاک  کیے گئے ویڈیو کا اسکرین گریب جس کو ملت ٹائمس نے فیس بک پرشیئر کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے خلاف مزدوروں کے احتجاج سے متعلق ویڈیو رپورٹ پر یوٹیوب نے ’ملت ٹائمز‘ کو بلاک کیا

نیوز ویب سائٹ ‘ملت ٹائمز’نے9 اپریل کو مہاراشٹر میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج پر ایک ویڈیو رپورٹ شائع کی تھی۔ اس کے چیف ایڈیٹر نے بتایا کہ اکثر مظاہرین یومیہ مزدور تھے۔ وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے پاس احتجاج کر رہے تھے اور ان مسائل کے بارے میں بول رہے تھے، جن کا سامنا وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کریں گے۔

(فوٹو: دی وائر)

قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو سپریم کورٹ نے ’فضول‘ بتایا

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق سربراہ وسیم رضوی کی جانب سے دائر اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے عدلیہ نے ان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔ رضوی نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا تھا کہ قرآن کی انہی26 آیات کا حوالہ دےکر اسلامی دہشت گرد گروپ دوسرے مذہب کے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں اور اسے جائز ٹھہراتے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کووڈ ویکسین جاری کرنے کے عمل سے متعلق جانکاری شیئر کرنے سے وزارت صحت کا انکار

ایک آر ٹی آئی کارکن کی جانب سےکیے گئے سوالوں کے جواب میں مرکزی حکومت نے ویکسین ایکسپرٹ گروپ، سیفٹی کو یقینی بنانے اور ویکسین کو منظوری دینے کےپروسیس اور کو ون ایپ کے صارفین کے ڈیٹا کی سکیورٹی کےمعاملے پر جانکاری شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: بچوں کو سی اے اے اور این آرسی کے بارے میں پڑھانے پر دو رضا کارانہ تنظیموں کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ درج

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دو رضاکارانہ تنظیموں کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ درج کیا ہے۔ این سی پی سی آر نے کہا کہ انہوں نے معائنہ کے دوران کچھ طلبا کے ہوم ورک رجسٹر دیکھے، جن سے پتہ چلا کہ انہیں غلط طریقے سے سی اے اے اور این آرسی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ خدا بخش لائبریری فیس بک پیج

خدا بخش لائبری کی بلڈنگ خطرے میں؛ کیا آپ اس کے ماضی و حال سے واقف ہیں؟

حقانی القاسمی لکھتے ہیں؛اس لائبریری میں اتنا قیمتی ذخیرہ ہے کہ برٹش میوزیم نے اس کے عوض غیرمعمولی رقم کی پیش کش کی مگر خدا بخش کے جذبے نے اس پیشکش کو یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے صاف کہا کہ ؛مجھ غریب آدمی کو یہ شاہی پیش کش منظور نہیں۔

(فوٹو: رائٹرس)

پرائیویسی کے مدنظر حکومت کی طرف سے رد کیے گئے بلک ڈیٹا ڈیل سے وابستہ تھی غیرملکی کمپنی

خصوصی رپورٹ : وہیکل رجسٹریشن سے متعلق  ڈیٹا کو لےکرحکومت ہند کے ساتھ معاہدہ کرنے والی فاسٹ لین آٹوموٹو نے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزکومطلع کیے بغیر جرمنی کی ایک کمپنی مینسرو کے ساتھ ایک سب کانٹریکٹ کیا، جس میں‘حساس  جانکاری’شیئر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ […]

نرسنہانند سرسوتی۔ (فوٹو: فیس بک)

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں نرسنہانند پر کارروائی کا مطالبہ

اس سے پہلےصدرجمہوریہ کو لکھے گئے میمورنڈم میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ڈاسنہ مندر کے پجاری کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مختلف مذہبی گروپوں کے بیچ نفرت کو بڑھاوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو سزادینے کے لیے ایک خصوصی اور سخت قانون بنایا جانا چاہیے۔

سشین گپتا۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

ہیلی کاپٹر اسکینڈل کا ملزم تھا رافیل سودے کا ایجنٹ، ملا کروڑوں روپے کا کمیشن: فرانسیسی میڈیا

پیرس کی تفتیشی ویب سائٹ میڈیا پارٹ کےمطابق، وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالے میں ملزم کاروباری سشین گپتا کےتقریباً دو دہائی سے داسو اور اس کی پارٹنر تھیلس سے کاروباری تعلقات ہیں اور رافیل سودے کو لےکر کمپنیوں نے گپتا کو کمیشن کے طور پر کروڑوں روپے اداکیےتھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/MYogiAdityanath)

بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر اینٹی رومیو اسکواڈ بنایا جائے گا: یوگی آدتیہ ناتھ

سال2017 میں اتر پردیش میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہوئے اینٹی رومیوا سکواڈ بنایا گیا تھا۔ این سی آربی کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت صوبے میں روزانہ خواتین کے خلاف جرائم کے 153 معاملے سامنے آتے تھے،جو2019 میں بڑھ کر 164 ہو گئے۔

 ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

یوپی پنچایت انتخابات: بی جے پی نے ریپ کے مجرم کلدیپ سینگر کی بیوی کو ٹکٹ دیا

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ اور ان کےوالدکے قتل کے معاملے میں مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے۔ اب بی جے پی نے اناؤ سے موجودہ ضلع پنچایت چیئر پرسن اور سینگر کی بیوی سنگیتا سینگر کو ضلع پنچایت ممبر کے لیے ٖفتح پور چوراسی III سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔

ممتا بنرجی۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

روزانہ ہندو مسلم کر نے کے لیےالیکشن کمیشن نے مودی کے خلاف کتنے مقدمات دائر کیے ہیں: ممتا بنرجی

ممتابنرجی نے کہا کہ ؛‘ان لوگوں کے خلاف کتنے معاملے درج کیے گئے ہیں جنہوں نے نندی گرام کے مسلمانوں کو پاکستانی کہا تھا؟ کیا انہیں شرم نہیں آتی ہے؟ وہ میرے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، آدی واسیوں کے ساتھ ہوں۔’

علامتی فوٹو: رائٹرس

کسانوں کے احتجاج  اور مظاہروں کے بیچ وزارت خزانہ نے پیش کی تھی زراعت سے متعلق اسکیموں کے بجٹ میں تخفیف کی تجویز

خصوصی رپورٹ:جس وقت کسانوں کااحتجاج شروع ہوا، اس وقت وزارت خزانہ نے زراعت سے متعلق قومی غذائی تحفظ مشن، سینچائی، قومی زرعی ترقیاتی اسکیم جیسے کئی اہم منصوبوں کے بجٹ کو کم کرنے کو کہا تھا۔ محکمہ اخراجات نے ریاستوں کو دال مختص کرنے والی اسکیم کووزارت زراعت کے بجٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھائے تھے۔

(فوٹو بہ شکریہ: رائٹرس)

قیمت اور پرائیویسی پر غور کیے بغیر حکومت  نے خاموشی سے پرائیویٹ کمپنی کو فروخت کیا وہیکل ڈیٹا

خصوصی رپورٹ : وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے ذریعے پرائیویسی سےمتعلق خدشات اورمختلف عہدیداروں کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے ملک کے کئی کروڑ شہریوں کے گاڑیوں کے رجسٹریشن سے متعلق ڈیٹا آٹو ٹیک سالیوشنز کمپنی فاسٹ لین کو بےحد کم قیمت پر فروخت کیاگیا، جس کی بنیاد پر کمپنی نے خوب منافع کمایا۔

الہ آباد ہائی کورٹ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی میں این ایس اے کا غلط استعمال: مناسب کارروائی  کے فقدان کا حوالہ دیتے ہو ئے ہائی کورٹ نے تمام فرقہ وارانہ مقدمات رد کیے

یوپی سرکار کی جانب سے گزشہ تین سالوں میں درج قومی سلامتی قانون کے 120معاملوں پر الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے، جن میں آدھے سے زیادہ معاملے گئو کشی اورفرقہ وارانہ تشدد سے متعلق تھے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق کورٹ نے فرقہ وارانہ معاملوں سے متعلق تمام حبس بے جا کی عرضیوں کو سنتے ہوئے این ایس اےکو رد کر دیا۔

(علامتی تصویر،فوٹو: رائٹرس)

کورونا سے صحت یاب ہو نے والے تین افراد میں سے ایک کو نیورو یا ذہنی صحت سے متعلق پریشانیاں: تحقیق

میڈیکل جرنل لانسیٹ میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق 230000 سے زیادہ مریضوں کے صحت کے ریکارڈ پرتحقیق کی گئی،جس میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے تین افراد میں سے ایک کو انفیکشن کے چھ مہینے کے اندردماغی صحت یاذہنی صحت سے متعلق عارضے کا پتہ چلا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: دہلی میں 30 اپریل تک رات دس سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان

دہلی حکومت نے راجدھانی میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے 30 اپریل تک نائٹ کرفیو لگایا ہے۔ اس کے تحت ضروری خدمات اور گاڑیوں کی ایمرجنسی آمدورفت جاری رہےگی۔ راشن، کرانہ، پھل سبزی، دودھ، دوا سے وابستہ دکانداروں کو ای پاس بنوانا ہوگا، جس کے بعد وہ اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

یوپی: الہ آباد ہائی کورٹ نے این ایس اے کے غلط استعمال کا حوالہ دیتے ہو ئے 120 میں سے 94 احکامات کو رد کیا

پولیس اور عدالت کے ریکارڈزدکھاتے ہیں کہ این ایس اے لگانے کے معاملوں میں ایک ہی طرز کی پیروی کی جا رہی تھی، جس میں پولیس کی جانب سےالگ الگ ایف آئی آر میں اہم جانکاریاں کٹ پیسٹ کرنا، مجسٹریٹ کے دستخط شدہ ڈٹینشن آرڈر میں دماغ کا استعمال نہ کرنا، ملزم کو متعینہ ضابطہ مہیا کرانے سے انکار کرنا اور ضمانت سے روکنے کے لیے قانون کا لگاتار غلط استعمال شامل ہے۔

IIMC

آئی آئی ایم سی: کالج کھولنے کا مطالبہ کر تے ہو ئے طلبا نے آن لائن کلاس کا بائیکاٹ کیا

نئی دہلی واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کے طلبا کا کہنا ہے کہ پہلا سمسٹر آن لائن کر لیا ہے لیکن دوسرے سمسٹر سے کیمپس میں بلایا جانا چاہیے کیونکہ آن لائن پڑھنے کی کچھ حدیں ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پر دھیان نہ دینے کی بات کہتے ہوئے طلبا نے سوموار سے کیمپس میں دھرنا شروع کر دیا ہے۔

(علامتی تصویر، تصویر: پی ٹی آئی)

ہر گھر نل سے جل منصوبہ کا چہرہ سماجی ہے، لیکن ایجنڈہ کارپوریٹ نظر آ رہا ہے

نل جل منصوبہ میں سورس سے لےکرگاؤں کی حد تک پانی پہنچانے کا کام کمپنیوں کو سونپا گیا ہے۔ کوئی گارنٹی نہیں کہ کمپنی پانی فراہمی کےاصل وسائل پر اپنا حق نہیں جتائے گی۔ اجارہ داری ہوئی تو آب پاشی وغیرہ کے لیے پانی سے انکار کیا جا سکتا ہے، وصولی بھی ہو سکتی ہے۔ مودی سرکار کی دیگر کئی اسکیموں کی طرح نل جل کا ایجنڈہ کارپوریٹ نہیں ہوگا، اس کی کیا گارنٹی ہے؟

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

بنگال: ای وی ایم اسٹرانگ روم میں سی سی ٹی وی بند ہو نے کا الزام، الیکشن کمیشن نے کہا-تکنیکی گڑبڑی تھی

مغربی بنگال کے باگھمنڈی اسمبلی حلقہ کا معاملہ۔ کانگریس امیدوار نیپال چندر مہتو کا الزام ہے کہ ای وی ایم اسٹرانگ روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے والی اسکرین تین اپریل کو صبح دس بجے سے صبح 11:05 بجے تک اور چار اپریل کو صبح 9:40 بجے سے صبح 10:30 بجے تک بند تھی۔

نرسنہانند سرسوتی۔ (فوٹو: فیس بک)

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ڈاسنہ مندر کے پجاری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

اس سے پہلے مذہبی رہنما اور غازی آباد کے ڈاسنہ دیوی مندر کے پجاری نرسنہانند سرسوتی کے خلاف مسلم کمیونٹی کے جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کے لیے راجدھانی دہلی میں عآپ ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی جانب سے گزشتہ تین اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: اے این آئی)

گجرات: بی جے پی کارکنوں کی پٹائی کر نے کے الزام کے بعد پولیس افسر کا تبادلہ

بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریلی میں پارٹی چیف سی آر پاٹل سے متعلق ایک پروگرام کی تیاری کر رہے ان کے کارکنوں کو اے ایس پی ابھے سونی کے ذریعے پیٹا گیا۔ وہیں سونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کارکنوں سے صرف وہاں سے جانے کے لیے کہا تھا، کیونکہ رات بہت زیادہ ہو گئی تھی۔

(علامتی تصویر، فوٹو بہ شکریہ ٹوئٹر/@compolmlr)

کرناٹک: دوسرے مذہب کی لڑکی  کے ساتھ جا رہے مسلم نوجوان پر حملہ، بجرنگ دل کے چار ممبر گرفتار

لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ مختلف کمیونٹی کے بیچ دشمنی کو بڑھاوا دینا سےمتعلق دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔ بجرنگ دل کے گرفتار چار میں سے دو کارکنوں کی اسی طرح کے معاملوں میں مجرمانہ تاریخ رہی ہے۔

جنوبی کولکاتہ میں پارٹی امیدوار کے لیے انتخابی تشہیر کرتے کیلاش وجےورگیہ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بنگال میں سی اے اے نافذ کیا جائے گا، این آر سی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں: کیلاش وجے ورگیہ

مغربی بنگال میں چل رہے اسمبلی انتخاب کے بیچ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجےورگیہ نے ٹی ایم سی کے اس دعوے کو خارج کیا کہ اگر بی جے پی بنگال میں اقتدار میں آئی تو این آر سی نافذ کرےگی۔ انہوں نے زور دےکر کہا کہ این آر سی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، پر سی اے اے ضرورنافذ ہوگا۔

(فوٹو:  رائٹرس)

رپورٹ میں انکشاف: 53 کروڑ سے زیادہ صارفین کا فیس بک ڈیٹا لیک، ہندوستان کے 60 لاکھ سے زیادہ لوگ شامل

ایک رپورٹ کے مطابق، 106ممالک کے لوگوں کے فون نمبر، فیس بک آئی ڈی، مکمل نام، مقامات ،تاریخ پیدائش اور ای میل آن لائن ہو گئے ہیں۔ ہندوستان میں10دنوں کے اندر دوسرا ایسا موقع ہے جب کسی کمپنی کے صارفین کا ڈیٹابیس لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ 30 مارچ کو گڑگاؤں واقع موبائل ادائیگی اور ڈیجیٹل والیٹ کمپنی موبی کوئیک کے 10 کروڑ صارفین کی جانکاری مبینہ طور پر لیک ہو گئی تھی۔

Amanatullah Khan. Photo: PTI

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں نرسنہا نند کے خلاف کیس کے بعد عآپ ایم ایل اے پر ایف آئی آر

عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ہندوتوادی رہنما اور غازی آباد واقع ڈاسنہ دیوی مندر کے پجاری نرسنہانند سرسوتی کے خلاف پیغمبرمحمد اور مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے الزام میں شکایت درج کرائی ہے۔ نرسنہانند پچھلے مہینے تب چرچہ میں آئے تھے، جب ڈاسنہ مندر میں پانی پینے کی وجہ سے14 سالہ ایک مسلم لڑکے کی بے رحمی سےپٹائی کی گئی تھی۔

اگست 2019 میں گوہاٹی کے ایک این آرسی مرکز پر اپنے دستاویز دکھاتے مقامی لوگ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

آسام اسمبلی انتخاب کے بیچ این آر سی کے موضوع پر اتنی خاموشی کیوں ہے…

ایسےصوبے میں جہاں این آرسی کی وجہ سےتقریباً20 لاکھ آبادی‘اسٹیٹ لیس’ ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہی ہو، وہاں کے سب سے اہم انتخاب میں اس بارے میں تفصیلی بحث کی عدم موجودگی سے کئی سوال پیدا ہوتے ہیں ۔

(علامتی تصویر ، فوٹو: رائٹرس)

یوپی: پنچایتی انتخاب کے مدنظر بانٹی گئی شراب پینے سے دو لوگوں کی موت، ایک بینائی سے محروم

اتر پردیش کے بدایوں ضلع کے تگلاپور گاؤں کا معاملہ۔ گاؤں کے ایک کنبہ کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخاب میں بانٹی گئی شراب سے ان کے یہاں بھی ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں پرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ30 مارچ کے بعد سے مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر سات ہو گئی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

میرٹھ: ٹیوشن جا رہی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ، پولیس نے کہا-زہر کھا کر جان دی

اتر پردیش میں میرٹھ ضلع کے تھانہ سردھنا علاقے کا معاملہ۔ گزشتہ یکم اپریل کو دسویں میں پڑھنے والی طالبہ کو گاؤں کے ہی چار نوجوانوں نے اغوا کرکےگینگ ریپ کیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ملزمین نے ریپ کے بعد زہر پلایا تھا۔ وہیں پولیس کہہ رہی ہے اس کے پاس سے سوسائیڈ نوٹ ملا ہے اس لیے یہ خودکشی ہے۔

(فائل فوٹو: sgpcamritsar.org)

ایس جی پی سی نے ہندوستان کو ’ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں‘ کے خلاف قرارداد منظور کی

شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے منظور اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی طرف سےملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں کی وجہ سے اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو دبایا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کو دبانے والوں کو سزا دی جانی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کے زرعی قوانین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک اور قرارداد منظور کی گئی۔

میزورم کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا۔ (فوٹوبہ شکریہ : اےاین آئی)

میزورم کے وزیر اعلیٰ نے کہا، میانمار سے آنے والے لوگوں  کے لیےخارجہ پالیسی تبدیل کرے مرکز

میزورم کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو میانمار سے آنے والے لوگوں کے لیے فیاضی دکھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ایک وفد کو دہلی بھیج کر مرکزی حکومت سے میانمار کے مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے کو لےکرخارجہ پالیسی میں تبدیلی کی درخواست کریں گے۔

(علامتی تصویر، فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

قومی پسماندہ طبقات کمیشن نے سرکار کو لکھا خط، مردم شماری میں او بی سی کی گنتی کا مطالبہ

مودی سرکار نے اپنی پچھلی مدت کار میں قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دیا تھا۔ سرکار نے دہلی ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس جی روہنی کی سربراہی میں او بی سی برادری کی ذیلی درجہ بندی کے لیے ایک کمیشن کا قیام کیا ہے، تاکہ کمزور طبقات تک ریزرویشن کی رسائی میں اضافہ کیا جا سکے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

ہندوستان میں حکومت کے خلاف خبریں لکھنے والی صحافت کو دبایا جا رہا ہے: امریکی رپورٹ

امریکہ کی‘2020 کنٹری رپورٹس آن ہیومن رائٹس پریکٹسیس’ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیےقومی سلامتی ، ہتک عزت ،سیڈیشن اور ہیٹ اسپیچ کے ساتھ ساتھ عدالت کی توہین جیسے قوانین کا سہارا لیا ہے۔

اہلیہ  ایمی بروآ کے ساتھ بی جے پی رہنما اوروزیر پیوش ہزاریکا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

آسام کے وزیر نے صحافی کو ’غائب‘ کر نے کی دھمکی دی، کانگریس نے امیدواری رد کر نے کی مانگ کی

آسامی نیوز چینل پرتی دن ٹائمس نے ایک آڈیو کلپ نشر کیا تھا، جس میں مبینہ طور پروزیر اور بی جے پی رہنما پیوش ہزاریکا کو صحافی نذرالاسلام سے بات چیت کرتے سنا جا سکتا ہے۔اس بات چیت کے دوران وزیر نےنذرل اور ایک دیگر صحافی تلسی کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالنے اور ‘غائب’ کرنے کی دھمکی دی۔

(علامتی تصویر، فوٹو: ٹوئٹر)

آسام: بی جے پی رہنما کی کار میں ای وی ایم ملنے کے بعد راتاباری میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم

آسام کے کریم گنج ضلع کاواقعہ۔الیکشن کمیشن نے چار اہلکاروں کو سسپنڈ کر دیا ہے۔ راتاباری اسمبلی حلقہ کے اندرا ایم وی اسکول کی پولنگ پارٹی کی گاڑی ای وی ایم لےکر کریم گنج کے اسٹرانگ روم میں رکھنے جا رہی تھی، جب گاڑی خراب ہو گئی۔ پھر ایک پرائیویٹ گاڑی سے لفٹ لیا، جو ضلع کے پتھرکانڈی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے اور امیدوار کرشنیندو پال کی نکلی۔

عشرت جہاں (بائیں)اور ان کی ماں شمیم کوثر۔ (فوٹو: اسپیشل ارینجمنٹ اور فائل)

ملزم پولیس والوں کو بری کر نے پرعشرت جہاں کی ماں نے کہا-شروع سے ایک طرفہ تھی شنوائی

سال 2004 میں 19سالہ عشرت جہاں کی احمدآباد کے باہری علاقے میں ہوئے ایک انکاؤنٹر میں موت ہو گئی تھی۔ انکاؤنٹر کو جانچ میں فرضی پایا گیا تھا اور سی بی آئی نے سات پولیس اہلکاروں کو ملزم بتایا تھا۔ ان میں سے تین کو بدھ کو الزام سے بری کر دیا گیا۔ اس سے پہلے تین دیگرملزم افسر بری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک کی گزشتہ سال موت ہو گئی تھی۔

Long shot

سنگھو بارڈر: کسانوں  کے ساتھ طلبا، خواتین، بزرگ اور فوج کے سابق جوانوں کا احتجاج  جاری

ویڈیو:سنگھو بارڈر پر نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چار مہینے پورے ہو گئے۔ سنگھو بارڈر پر طلبا، بزرگ اورخواتین لگاتار احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک زرعی قانون واپس نہیں ہوں گے، تب تک احتجاج جاری رہےگا۔ مونیکا گیاملانی اور چنمیہ گیاملانی کی رپورٹ۔