ممتا بنرجی کا میم شیئر کرنے پر گرفتار بی جے پی کارکن کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ایک میم سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لئے بی جے پی کارکن پرینکا شرما کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے شروع میں تحریری معافی مانگنے کی شرط پر ضمانت دی لیکن کچھ دیر بعد معافی مانگنے کی شرط کو واپس لے لیا۔

ہریانہ: فریدآباد کے ایک بوتھ پر پھر سے ہوگی ووٹنگ، بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ پر ووٹر کو متاثر کرنے کا تھا الزام

یہ واقعہ فریدآباد لوک سبھا سیٹ کے تحت آنے والے اساوٹی گاؤں میں ہوا، جہاں 12 مئی کوووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کے الزام میں سوموار کو بی جے پی کے ایک پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس ر بوتھ پر 19 مئی کو نئے سرے سے ووٹنگ ہو‌گی۔

راجستھان: نصاب میں تبدیلی، ساورکر کو ویر کی جگہ انگریزوں سے معافی مانگنے والا بتایا

راجستھان کے وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست کی پچھلی بی جے پی حکومت نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا دیا تھا، آر ایس ایس کے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے نصاب میں تبدیلی کی گئی تھی۔ سیاسی مفادات کے لئے ساورکر کی بہتر امیج بنائی گئی تھی۔

ویڈیو: بنگال میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی لمبی تاریخ ہے: نیلانجن مُکھوپادھیائے

ویڈیو:ان دنوں کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بنگال میں حالیہ تشدد، ہندتوا کے ابھار ارو آر ایس ایس پر تازہ ترین کتاب (The RSS : Icons of the Indian Right) کے مصنف نیلانجن مُکھوپادھیائے کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت۔

انتخابی تشہیر کے لئے نیتی آیوگ کا پی ایم او کو جانکاری  دینا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں: الیکشن کمیشن

کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم دفتر نے نیتی آیوگ سے ان مقامات کی جانکاری جمع کرنے کو کہا تھا جہاں پر وزیر اعظم مودی کا انتخابی دورہ ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکتوبر 2014 میں کئے گئے اہتمام کے تحت وزیر اعظم کو تشہیر کے ساتھ سرکاری سفر کرنے کی چھوٹ ہے۔

فرید آباد:  بوتھ پر ووٹر کو متاثر کرنے والا پولنگ ایجنٹ گرفتار

سوشل میڈیا پر فریدآباد میں ایک پولنگ سینٹر کے اندر مبینہ طور پر ووٹر کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ایک پولنگ ایجنٹ کا ویڈیو وائرل ہواتھا۔ الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے تصدیق کی ہے کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدرس ڈے پر خاص: بے بس اور لاچار کشمیری مائیں…

پروینہ آہنگر کا کہنا ہے کہ میڈیا ان کی دکھ بھری کہانیوں کو ‘فروخت’ کرتا ہے۔ ان کی دکھ بھری کہانی پڑھی بھی جاتی ہے لیکن کوئی ان کی مدد نہیں کرتا، کوئی ان کے بیٹے کو ڈھونڈھنے میں پہل نہیں کر تا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ ہندوستان میں پروینہ کی جد و جہد سے کو ئی متاثر ہوا ہو یا نہیں لیکن عالمی سطح پر پروینہ کی آواز ضرور سنی گئی۔

سی جے آئی جنسی استحصال معاملہ: مرکزی حکومت سے اختلاف کے سبب استعفیٰ دے سکتے ہیں اٹارنی جنرل

دی وائر کی خصوصی رپورٹ: سی جے آئی پر لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ‌کر رہی کمیٹی میں ایک باہری ممبر شامل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو خط لکھا تھا۔اس پر مرکزی حکومت کے ذریعے ان کو وضاحت دینے کو کہا گیا کہ یہ ان کی’ذاتی رائے ‘ہے نہ کہ مرکز کی۔

کھیل کی دنیا: پولینڈ میں ہندوستانی مکے بازوں کو دو گولڈ میڈل، سوربھ اور جوشنا کو ایشین اسکوائش خطاب

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجرنے ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔کتاب آنے کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب دہلی میں ایک سیٹ سے سیاست میں اپنی قسمت آزما رہے گوتم گمبھیر کو ہوئی۔آفریدی نے اپنی کتاب میں گمبھیر کے بارے میں لکھا کہ ان کا رویہ اچھا نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی خاص شخصیت ہے ۔

رام چندر گہا کا کالم : کیا ہندوستان ایک ہندو پاکستان بننے کی راہ پر گامزن ہے؟

2019 میں بی جے پی کی مہم خصوصی طور پر ہندو اکثریت کے لیے ہے۔ پارٹی ان کے خوف اور عدم تحفظ کے احساسات کو بنیاد بنا کر ووٹ مانگ رہی ہے۔ اسی لیے امت شاہ مسلمانوں کو ‘دیمک’ بتا چکے ہیں، آدتیہ ناتھ بجرنگ بلی کو علی کے بالمقابل کھڑا کر چکے ہیں اور مودی یہ الزام لگا چکے ہیں کہ مغربی بنگال میں ہندو ‘جئے شری رام‘ کا نعرہ بھی بلند نہیں کر سکتے۔

جئے شری رام کا نعرہ رام کی عظمت کا اقرار نہیں، غنڈہ گردی  کا اعلان ہے

لال کرشن اڈوانی نے کہا تھا کہ ان کی رام تحریک مذہبی نہیں تھی۔ وہ رام نام کے پس پردہ مسلمانوں سے نفرت والےسیاسی ہندو کو تیار کرنے کی تحریک تھی۔ جئے شری رام اسی گروپ کا ایک سیاسی نعرہ ہے۔ اس نعرے کا رام سے اور رام کے احترام سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں۔ آپ جب جئے شری رام سنیں تو مان لیں کہ آپ کو جئے آر ایس ایس کہنے کی اور سننے کی عادت ڈالی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے ایس ایس سی 2017 کے اگزام  کے نتائج پر لگی روک ہٹائی، نتیجہ جلد جاری کرنے کی ہدایت

ایس ایس سی سی جی ایل 2017 کے امتحان کا پیپرلیک ہونے کے الزام میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے فروری 2018 میں نئی دہلی کے سی جی او کامپلیکس کے باہر کئی دنوں تک مظاہرہ کیا تھا۔

جنگ میں اپنی ٹانگ کھو دینے والے پانچ سالہ افغانی بچے احمد سید کی کہانی

جنگ میں اپنی ٹانگ کھو دینے والے پانچ سالہ افغان بچے احمد سید کی اپنی مصنوعی ٹانگ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

جیٹ ایئرویز کے ملازمین‎ کا مطالبہ، نریش گوئل اور اعلیٰ افسروں کے پاسپورٹ ضبط ہوں

آل انڈیا جیٹ ایئرویز آفیسرز اینڈ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ممبئی پولیس کمشنر کو سونپے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کنگ فشر اور کنباٹا ایوی ایشن کے مالک اپنے خلاف ممکنہ کاروائی سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ‌کر بھاگ گئے۔ اس سے بچنے کے لئے جیٹ ایئرویز کے اعلیٰ افسروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔

وکیل اندرا جئے سنگھ اور لائرس کلیکٹو پر غیر ملکی چندہ لینے کا الزام، سپریم کورٹ نے مانگا جواب

سپریم کورٹ کی نوٹس پر سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ اور آنند گروور نے کہا کہ سی جے آئی جنسی استحصال معاملے میں شکایت گزار کے حق میں بولنے کی وجہ سے ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سینئر وکیل اندرا جئے […]

دو خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں الہ آباد کے مہنت آسٹریلیا میں گرفتار

آنند گری اتر پردیش کے الٰہ آباد واقع لیٹے ہنومان مندر کے مہنت ہیں۔ گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ان کو سڈنی کی ایک عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ان کی ضمانت رد کر دی گئی۔ اب ان کو 26 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے‌گا۔

مودی-شاہ کو ملی کلین چٹ کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کانگریس ایم پی سشمیتا دیو کی عرضی پر کوئی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایتوں پر فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسی حالت میں ان احکام کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کرنی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کو بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ملی سب سے زیادہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایتں

اس لوک سبھا انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ملی کل شکایتوں میں سے 29 بی جے پی رہنماؤں، 13 کانگریس رہنماؤں، دو سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اور ایک ایک ٹی آر ایس اور بی ایس پی رہنماؤں کے خلاف تھی۔