بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور بنانے کے لئے گیان واپی مسجد کے نزدیک واقع ایک مندر کو گرا دیا گیا ہے۔ (فوٹو : سدھانت موہن / دی وائر)

بنارس سےگراؤنڈ رپورٹ : کیا مودی اور یوگی گلیوں اور مندروں کے اس شہر سے اس کی پہچان چھین رہے ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ:بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی دیرینہ آرزو والی اسکیم کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور کی تعمیر کے لئے تقریباً 300 مکانوں کا حصول ہونا ہے، جس سے 600 فیملی کے نقل مکانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

فوٹو: بار اینڈ بینچ

کٹھوعہ معاملہ: 3 گواہوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

کٹھوعہ گینگ ریپ اور قتل معاملے میں 3 گواہوں کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر حکومت تک جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ سیل بند لفافے میں داخل کرنے کو کہا ہے۔

Karnataka-elections-1024x475

کرناٹک : جے ڈی ایس کا بی جے پی پر الزام،’ 100 کروڑ میں ایم ایل اے خریدنے کی کوشش‘

جنتا دل (سیکولر )کا بی جے پی پر بڑاالزام ،کہا؛ بی جے پی نے جےڈی ایس کے ایم ایل اے کو خریدنے کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے ۔ نئی دہلی:جنتا دل (سیکولر )کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے بی جے پی پر […]

علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)

انٹرنیٹ سروس بند کرناحکومت کے لئے سینسرشپ کا نیا طریقہ : یونیسکو

یونیسکو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ساؤتھ ایشیا پریس فریڈم رپورٹ،18-2017 میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں اور یہ پریس اور اظہار کی آزادی پر کنٹرول کا پیمانہ ہے۔

BJP-congress

کرناٹک اسمبلی انتخاب اب تک کا سب سے مہنگا انتخاب : سروے

سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے سروے کے مطابق، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ذریعے اس اسمبلی انتخاب میں قریب 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، جو پچھلے انتخابی خرچ کا دو گنا ہے۔ نئی دہلی: حال ہی میں ختم ہوا کرناٹک اسمبلی انتخاب سیاسی پارٹیوں اور […]

Ep 50

میڈیا بول: وزیر اعظم کی تاریخ دانی،جمہوریت اور میڈیا

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں تاریخی حقائق کا غلط استعمال اور میڈیا کے رول پر سینئر جرنلسٹ ونود کمار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سجاد کے ساتھ ارملیش کی بات چیت۔

جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ (فوٹو : پی ٹی آئی) 

رویش کا بلاگ :فوج پر سوال سے آگ بگولہ ہونے والے بی جے پی رہنماؤں کو اب فوج سے کیوں شکایت ہے؟ 

نرمل سنگھ کتنی آسانی سے فوج کے اعتراض کو سیاسی ارادے سے کیا گیا بتا دیتے ہیں۔ فوج پر ہی لوگوں کو پریشان کرنے کے الزام لگا دیتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو فوج پر ذرا سا سوال کرنے پر آگ بگولہ ہو اٹھتے ہیں۔ گودی میڈیا کے گھوڑوں کو کھول دیتے ہیں کہ فوج کی بے عزتی ہو رہی ہے۔

اخبار الخلیج : امریکہ کے ایران نیوکلیر معاہدہ سے علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد

عرب نامہ : امریکہ کا ایران نیوکلیرمعاہدہ سے علاحدگی اور عراق  میں انتخابات

پچھلے ہفتہ مشرق وسطی کی میڈیا میں لبنان کے انتخابی نتائج، عراق میں الیکشن اور شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کا میزائل حملہ بڑی خبریں رہی، جب کہ خلیجی میڈیا میں ایران نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کی علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیےجانے چرچا رہا ۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

جیلوں میں متعینہ تعداد سے زیادہ قیدی ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ جیل افسر جیلوں کے زیادہ بھرے ہونے کے مدعے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ ایسی کئی جیلیں ہیں جو متعینہ تعداد سے 100 فیصد اور کچھ معاملوں میں تو 150 فیصد سے زیادہ بھری ہیں۔

(فوٹوبشکریہ :سواراجیہ منگ ڈاٹ کام)

محض ویڈیو دیکھنےاور ’جہادی لٹریچر‘پڑھنے سے کوئی دہشت گرد نہیں بن جاتا : کیرل ہائی کورٹ

درخواست گزار نے اپنی اپیل میں دلیل دی تھی کہ اس سے الگ رہ رہی اس کی ہندو بیوی کی شکایت کے بعد اس کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ صرف ازدواجی تنازعے سے جڑا معاملہ ہے۔ ہائی کورٹ نے ملزم کو ضمانت دی۔

اس مبینہ تصادم، جس میں کہا جا رہا ہے کہ مبینہ نکسلی نے بھی گولیاں چلائیں، کوئی پولیس اہلکار یا محافظ دستہ کا آدمی زخمی نہیں ہوا/ (علامتی فوٹو : رائٹرس)

کیا گڑھ چرولی’انکاؤنٹر‘ میں نکسلی کے ساتھ عام لوگ بھی مارے گئے ہیں؟

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤوادی)کے ذریعے مبینہ طور پر جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گڑھ چرولی کی اندراوتی ندی میں ‘ انکاؤنٹر ‘ کے بعد ملی 40 لاشوں میں سے صرف 22 لاشیں اس گروہ کے لوگوں کی ہیں۔

Sonia_FakeNews

کرناٹک انتخابات کے دعووں اور’آئی ٹی سیل‘ کا کھیل

فیک نیوز راؤنڈ اپ:بھگوا تنظیموں اور ان کے کارکنوں کا یہی ہتھکنڈہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے کے لئے ملک کی اکثریت یعنی ہندو عوام میں ایک طرح کا خوف پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ کہتے ہیں کہ ہندو مذہب کو مسلمانوں اور دوسرے اقلیتوں سے خطرہ ہے۔

till-talaq-do-us-part-book-cover

بک ریویو : طلاق کے موضوع پر ایک ضروری مگر نامکمل کتاب

مسلمان ‘ عقیدہ کو ٹھیس ‘ لگنے والی زبان سے دوری بناکر اب شہریت کے حقوق کی زبان بولنا سیکھ رہے ہیں، تو لازمی ہے کہ ان کو انصاف اور مساوت کے معیار کو ان مدعوں پر بھی نافذ کرنا ہوگا جن کو لمبے وقت سے قوم کا اندرونی معاملہ کہہ‌کرخاموشی اختیار کر لی جاتی رہی ہے

پی ایم کے وی وائی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے سینٹر کے ناظم (فوٹو : پرشانت کنوجیا)

’پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت چلنے والے سینٹر ہی بند ہیں تو روزگار کہاں سے پیدا ہوگا‘

دہلی میں Ministry of Skill Development کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے مرکز کے منتظمین کا الزام ہے کہ حکومت نے سینٹر تو شروع کروا دیا، لیکن کام صرف بڑے بڑے صنعتی گھرانوں کو دے رہی ہے۔

ShahrukhKhan_IPL

کھیل کی دنیا: ٹسٹ کرکٹ میں آئر لینڈ کی شمولیت،فٹبال ٹورنامنٹ میں جوونٹس کی لگاتار کامیابی اور شاہ رخ خان

کھیل کی دنیا:افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنایا گیا ہے۔اٹالین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوونٹس نے اے سی میلان کو شکست دے کر لگاتار چوتھے سال یہ خطاب جیت لیا۔

Lingayat debate Karnataka 1

کرناٹک نامہ: لنگایت کو ایک الگ مذہب تسلیم کیے جانے کو لے کر بحث

ویڈیو: سال 2017 میں لنگایت کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رمیا کو ایک میمورنڈم دیا، جس میں لنگایت کو ایک الگ مذہب یا نظریہ کے طور پر پہچان دینے کی مرکزی حکومت کی سفارش کو نافذ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ سدھارمیا حکومت نے ان کی اس مانگ کی حمایت کرتے ہوئے لنگایت کو الگ مذہب کی پہچان دینے کی سفارش مرکزی حکومت سے کی ہے۔

(فوٹو : رائٹرس / وکی پیڈیا)

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کوئی کانگریسی جیل میں انقلابیوں سے نہیں ملا، لیکن سچ یہ نہیں ہے

کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لئے تشہیر کر رہے نریندر مودی کا کانگریس کے کسی رہنما کے بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت  سے جیل میں نہ ملنے کے بارے میں کیا گیا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ نئی دہلی: 9 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لئے تشہیر کر رہے […]