دابھولکر اور پانسرے کے قتل کی تفتیش میں اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے‌گی : بامبے ہائی کورٹ

عدالت نے کہا کہ دابھولکر اور پانسرے کے بعد دوسرے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ لبرلس اور سماجی کارکنان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنے خیال عام کرتے ہیں تو ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو: 2019 عام انتخاب؛ کیا بی جے پی فیک نیوز کے سہارے الیکشن جیتنا چاہتی ہے؟

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریس صدر راہل گاندھی کے مسلم دانشوروں سے ملنے پر بی جے پی رہنماؤں کی بیان بازی پر دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر گورو وویک بھٹناگر اور جے ڈی یو کے قومی ترجمان پون ورما سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

کیا حکومت آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کر کے اس کو کمزور کرنے جا رہی ہے؟

مرکزی حکومت نے اس بات کو عام نہیں کیا ہے کہ وہ آخر آر ٹی آئی قانون میں کیا ترمیم کرنے جا رہی ہے۔ ترمیمی بل کے اہتماموں کو نہ تو عام کیا گیا ہے اور نہ ہی عوام کی رائے لی گئی ہے۔ جان کار اس کو لمبی جدو جہد کے بعد ملے اطلاعات کے حق پر حملہ بتا رہے ہیں۔

کیا جھارکھنڈمیں حج کمیٹی کی تشکیل نو سنگھ اور بی جے پی کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : کمیٹی میں بی جے پی کے 7 اور سنگھ کے مسلم راشٹریہ منچ سے 3 لوگ شامل ہیں۔ساتھ ہی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کا ممبر بنائے جانے پر بھی سوال کھڑا کیا جا رہا ہے۔

جھارکھنڈ: بی جے پی کارکنان نے مبینہ طور پر کی سوامی اگنیویش سے مار پیٹ

جھارکھنڈ کے پاکڑ میں سوامی اگنیویش کی بی جے پی کارکنان نے مخالفت کی، کالے جھنڈے دکھائے،ہاتھا پائی بھی کی۔بتایا جا رہا ہے کہ سوامی اگنیویش ایک پروگرام میں شامل ہونے پاکڑ پہنچے تھے اور اسی وقت ہوٹل سے باہر نکلے تھے۔

راہل  گاندھی نے وزیر اعظم کو لکھا خط: مانسون سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کو پاس  کیا جائے

خواتین ریزرویشن بل 2010 میں راجیہ سبھا سے پاس ہو چکا ہے لیکن گزشتہ 8 سالوں سے لوک سبھا میں اسے پاس نہیں کیا جا سکاہے۔اس بل کا مقصدخواتین کو لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینا ہے۔

پولیس شک کی بنیاد پر کسی کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط نہیں کر سکتی: چھتیس گڑھ ہائی کورٹ

کورٹ نے اس معاملے میں وشوناتھ بنام ریاست جھارکھنڈ معاملے میں دیے گئے جھارکھنڈ کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیاتھا کہ جانچ کے سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 102 کے تحت پولیس کسی غیر منقولہ جائیداد کو سیل نہیں کر سکتی۔

ہاپوڑ لنچنگ کے عینی شاہد کا الزام ؛ پولیس قاسم کے قاتلوں سے ملی ہوئی ہے

ہاپوڑلنچنگ معاملے میں زخمی سمیع الدین نے کہا ؛ وہ قاسم اور ان پر تشدد کرنے والوں کو پہچانتے ہیں اور ان میں سے کچھ کے نام بھی جانتے ہیں لیکن گزشتہ ایک مہینے میں پولیس کے کسی افسر نے ان سے بات چیت نہیں کی ہے۔

ایئر پورٹ پر سیلاب، مندسور میں کسانوں پر ظلم اور برطانیہ رائل ایئر فورس کے جہازوں کا سچ 

گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو وہاٹس ایپ پر بہت عام ہوا جس کے تعلق سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ 1919 کے جلیاں والا باغ کی یاد دلاتا ہے جہاں بے قصور شہریوں پر انگریزی حکومت نے گولیاں چلائی تھیں اور انکو قتل کیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کا ہے جہاں شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کسانوں پر ظلم کر رہی ہے ۔

آندھر پردیش : اسٹیل پلانٹ میں گیس لیک ہونے سے 6 لوگوں کی موت

اننت پور ضلع میں ہوئے حادثے میں 2مزدوروں کی حالت بے حد نازک ہے۔حادثے کے بعد لیفٹ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیل پلانٹ کے سامنے احتجاج کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی مانگ کی۔

گراؤنڈ رپورٹ : جینت سنہا کا ماب لنچنگ کےمجرموں کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ :جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں گزشتہ سال گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے ملزموں کو ‘انصاف ‘دلانے کی جینت سنہا کی مہم کے بیج ہزاری باغ میں سنہا فیملی کی سیاست میں چھپے ہیں۔

منا بجرنگی کے قتل کے بعد مختار انصاری کی حفاظت کو لےکر اہل خانہ میں تشویش

مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔