اگر حکومت حج مسافروں کو صرف انڈین ایئر لائنس کے ‘ تھکیلے جہاز ‘ سے جانے کی شرط کو ختم کر دے اور اس کے بدلے حج کمیٹی آف انڈیا کو گلوبل ٹینڈر منگوانے کی اجازت دے دی جائے، تو ہرسال حج مسافر سے ابھی جو رقم ایئر فیئر کے نام پر لیا جا رہا ہے، اس کے آدھے میں ہی آنا جانا ہو سکتا ہے۔
کیا وجہ ہے کہ ایک خاص حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے روی شنکر بابا سے سیاست داں بن جاتے ہیں اور جب ان کی پسندیدہ سرکار اقتدار پر قابض ہو جاتی ہے ، تو وہ پھر سے “سنیاسی” بن جاتے ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیتے ہیں ؟
دلت فیکلٹی ممبران کو جو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ان میں ان کی ذات (کاسٹ کیٹیگری) کے ساتھ مخاطب کیا گیا ہے۔
بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کہ کسانوں کی حالت پہلے کبھی اتنی خراب نہیں تھی۔ حکومت کو محض 24 فصلوں کی ہی نہیں بلکہ ساری فصلوں کی ایم ایس پی طے کرنی چاہیے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیےکارتی چدمبرم کی گرفتاری اور کسانوں کے ذریعہ امت شاہ کے گھیراؤ پر ونود دوا کا تبصرہ
پبلک سیکٹرکے بینکوں کو نجی ہاتھوں میں دینے سے مسئلہ ختم ہو جائےگا، ایسا سوچنا جہالت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کی تشہیر کے بارے میں اطلاعات و نشریات وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر وہاں کوئی غلط کنٹینٹ ہے، تو لوگوں کے پاس اس کو صحیح کرنے کی طاقت ہے۔
آئی اے ایس جیسے باوقار عہدےپر سیاسی دباؤ، اس میں پھیلتی بدعنوانی،لیڈروں کی جی حضوری اور اس سے عوام کی بدگمانی کے خلاف ٹی ایس آر سبرمنین آخری وقت تک لڑتے رہے۔
دو دن پہلے مانجھی نے مارچ میں ہونے والے راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے انتخاب کے لئے بہار سے اپنی پارٹی کے آدمی کو این ڈی اے امیدوار اعلان کئے جانے کی مانگ کی تھی۔
شور کے اس دور میں سمجھ دار، خاموش لیکن نیلابھ جیسی توانا آواز کا خاموش ہو جانا بہت بڑا خسارہ ہے لیکن زندگی میں لطف لینے اور اس کو قبول کرنے والے دوست کا نہ رہنا جو شکایتی نہ ہو، زیادہ بڑا نقصان ہے۔
سابرکانٹھا ضلعےکے الپیش پنڈیا کا الزام ہے کہ مونچھ رکھنے کی وجہ سے ٹھاکور کمیونٹی کے لوگوں نے اسے پیٹا، ساتھ ہی جبرامونچھ بھی منڈوا دی۔
بھاگل پور فساد ہندوستان کے سب سے بڑے اور مشہور فسادات میں سے ایک ہے۔ اس فساد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1100 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سنگھ کے ایجنڈا اور مودی سرکار پر ونود دوا کا تبصرہ
ہندوستانی مسلمانوں میں ذات پات کے موضوع پر بھارت کے دلت مسلمان کے مصنف ڈاکٹر ایوب راعین سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
ایک مسلم لڑکی کی حالت پر ایک قومی سطح پر جانےپہچانے چہرے کا یوں رونا اس بات کا ثبوت تھا کہ مودی اور ان کے بھگوا حامیوں کی پہنچ سے پرے بھی ایک ہندوستان ہے۔
چیف انفارمیشن کمشنر نے وزارت خارجہ کو کہا ہے کہ ان ریکارڈوں کو نیشنل سیکورٹی کا معاملہ بتا کرآرٹی آئی کے تحت جانکاری دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں اور یونین ٹیریٹری ریاستوں کو 2009، 2012 اور 2016 میں خط لکھکر خاتون پولس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 33 فیصد کرنے کی صلاح دی تھی۔
آدیواسی اکثریتی چھتیس گڑھ میں پانی ، جنگل اور زمین پر قبضے کو لےکر کارپوریٹ-پرست سرکاری نظام اور آدیواسیوں کے درمیان جدو جہد جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں آدیواسیوں کو فرضی معاملوں میں پھنسانے سے متعلق واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
عشرت جہاں معاملے میں پی پی پانڈےکے بری ہونے پرعشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر کی وکیل ورندا گروور کے ساتھ بات چیت
آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق، کسانوں کا این پی اے 66176 کروڑ ہے، تو صنعتوں کا این پی اے 567148 کروڑ روپے ہے۔ کل این پی اے میں نجی بینکوں کے مقابلے سرکاری بینکوں کا این پی اے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ نئی دہلی […]
جدیدکاری کے نام پر ریلوے اسٹیشنوں کو نجی کمپنیوں کو سونپنے کی پوری تیاری ہے، لیکن ملک کے پہلے نام نہاد ماڈل اسٹیشن کے شروعاتی تجربے عام ریل مسافروں کے لئے ڈرانے والے ہیں۔
وہ راہل گاندھی کی طرف امید سے نہیں دیکھ رہے ہیں، مگر وہ بی جے پی کی طرف اپنی پیٹھ موڑ سکتے ہیں۔
’وحشیانہ بمبار ی شروع ہونے کے بعد غوطہ سے جو تصویریں یا مناظر ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ خون اور تباہ شدہ گھروں کے گردوغبار سے آلودہ انسانوں کی تصویریں ہیں جس میں وہ یا تو آخری سانسیں لے رہے ہیں یا ان کی سانسیں بند ہوچکی ہیں۔‘
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ ہندوستان میں تمام ‘ چوروں ‘ نے اپنے کالے دھن کو مودی کی مدد سے سفید کر دیا ہے۔
تین ہفتوں سے معاملے کی سماعت کر رہیں جج ریوتی موہتے ڈیرے نے سی بی آئی کے کام کاج پر بھی ناراضگی اظہار کیا تھا۔ اب معاملے کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کرےگی۔
مجھے نہیں لگتا کہ نتیش کمار کی یہ منشا رہی ہوگی کہ ایک قانون لاتے ہیں اور پھر ایک لاکھ لوگوں کو جیل میں بند کراتے ہیں۔ اس سے تو ریاست کے وسائل پر بھی اثر پڑےگا اور عدالتوں میں کئی ضروری مقدمے زیر التوا ہوتے چلے جائیںگے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک دن ووٹ کے لئے ان قیدیوں کو عام معافی کا اعلان کرنا پڑ جائے۔
شامی دارالحکومت دمشق کے زیر محاصرہ نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پھنسے ہزاروں عام شہری خوراک اور طبی امداد کے منتظر ہیں۔
سری دیوی کے نہیں ہونے کی خبر کے ساتھ جو چیز میرےذہن میں سب سے پہلے آئی، وہ تھی کہ ہم ان کو ہمیشہ ایک ہی شکل اور صورت میں یاد کر پائیںگے۔
اطالوی دارالحکومت میں پاکستان میں توہین مذہب کے قانون کے خلاف سینکڑوں مسیحیوں نے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا، جس میں پاکستان میں اسی قانون کے تحت زیر حراست مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
وزارتِ قانون کے مطابق گزشتہ سال سپریم کورٹ میں ایسے 4229 معاملے دائر کئے گئے جن میں مرکزی حکومت کو ایک فریق بنایا گیا تھا۔ وزارت نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے علاوہ کالا دھن سے جڑے اہتماموں کو اس کی وجہ بتائی ہے۔
وہ ایک سیکولر دانشور تھے جو تاعمر نفرت اور تشدد کی سیاست کے سخت مخالف رہے اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قیمت بھی ادا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے۔ نظریات سے انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دوا کی اناپ شناپ قیمت سے منافع خوری کرتے پرائیویٹ ہاسپٹل پر ونود دوا کا تبصرہ
آج جب دنیا میں مختلف قسم کی خرابی اجاگر ہونے کے بعد گلوبلائزیشن کی خراب پالیسیوں پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے، ہمارے یہاں انہی کو گلے لگائے رکھکر سو سو جوتے کھانے اور تماشہ دیکھنے پر زور ہے۔
سعودی عرب میں رواں برس پانچ ہزار فیسٹیول اور کنسرٹ منعقد ہو رہے ہیں۔ قدامت پسند معاشرے کے طور پر پہنچانا جانے والا سعودی عرب اب اپنا ایک نیا تشخص بنانے کی تگ و دو میں ہے۔
کوہلی دنیا کے صرف دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹسٹ اور یک روزہ دونوں طرح کی کرکٹ میں900 سے زائد ریٹنگ پوانٹ حاصل کئے۔
ویڈیو : مولانابدرالدین اجمل کی پارٹی’ اے آئی یو ڈی ایف‘ کے متعلق آرمی چیف کا بیان اور آسام میں سیاست کے موضوع پر دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ کے ساتھ بات چیت
وزیر مملکت برائے امور داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ بی جے پی کی سیٹیں گھٹیں کیونکہ تین طلاق بل کے مخالفوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔ کانگریس ایم ایل اے نے کہا، اچھے ڈائیلاگ سے فلمیں چلتی ہیں، ملک چلانے کے لئے بامعنی اسکیم چاہیے۔
غیر سرکاری تنظیم ٹرانس پیرینسی انٹرنیشنل کی 180 ممالک کی رپورٹ میں ہندوستان کو ایشیا پیسفک ریجن میں بد عنوانی اور پریسکی آزادی کے معاملے میں سب سے خراب حالت والے ممالک کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔
ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ بلدیہ اور پولیس اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے ڈر کیوں رہی ہے؟ آپ کو بے خوف ہونا چاہئے اور کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔
مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات ہوگی۔