عرب نامہ : پریس کی آزادی اور مصر کا صدارتی الیکشن

عرب نامہ : ٹائمز کی صحافی سینٹرل قاہر ہ میں ایک انٹرویو کرنے جارہی تھی اسی وقت پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ تقریباً 24 گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور اس کے بعد لندن جانے والی پرواز میں انہیں بٹھادیا گیا۔ برطانوی رپورٹر کی ملک بدری کے واقعہ کو […]

بک ریویو : مسلم نوجوان کے کرب ، بے چینی اور گھٹن کی ایک آواز

سیاست اور میڈیا کی ملی بھگت نے اپنی چالاکی سحر بیانی اور منصوبہ بندی سے ایک مشکوک انکاؤنٹر کو اکثریتی عوام کے ذہن کا مستقل اور طبعی حصہ بنا دیا ہے۔اس کتاب نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اور میڈیا کی کہانی پر بڑی ہی ماہرانہ انداز میں کئی پیشہ ورانہ سوالات کھڑے کئے ہیں۔مصنف نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر پر نیشنل میڈیا کی متعصبانہ اور جانبدارانہ رپورٹنگ کے مد نظر بایو سائنس کے کیریئر سے صحافت کی طرف رخ کیا۔

انڈیا ٹوڈے گروپ کی لائیو رپورٹنگ،جین سادھو کی پٹائی اور فیس بک پر بی ایف ایف کا سچ

انڈیا ٹوڈے گروپ کے آج تک ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی خبر چلا دی کہ کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے عآپ کے بیس لیڈران کو نااہل قرار دیا ہے ۔’اہنسا کرانتی’ سے رابطہ قائم کرنے پر معلوم ہوا کہ مینک ساغر کو کسی مسلم نے نہیں مارا ہے بلکہ وہ سفر کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹکّر کا شکار ہو گئے تھے۔

فلم ریویو: ہم نے گاندھی کو مار دیا …

سنیما:اس سوچ کو قبول کرنے کا مطلب ہے گاندھی اور جناح  کے نام پر ساورکر کو’ ویر‘ کہنا ۔بھلے آپ نے اس کو ہندو شدت پسند اور مسلم شدت پسند کہہ دیا ہے ۔لیکن اس شدت پسندی میں جہاں بہت سی باتوں کوسادہ بلکہ Generalizeکرنے کی کوشش کی […]

کیا سشما سوراج اور وزارت خارجہ نے عراق میں 39 لاپتہ ہندوستانی کے گھر والوں کو گمراہ کیا؟

گزشتہ چار سالوں میں جھوٹی امیدیں دلانے کو لےکر تنقید کا سامنا کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایسا کہا کہ عراق میں 39 لاپتہ ہندوستانی زندہ اور محفوظ ہیں۔ کیا حکومت نے ان تمام سالوں میں 39 لاپتہ ہندوستانیوں کو لےکر ان کے گھر والوں میں جھوٹی امیدیں نہیں جگائی؟

فیس بک ڈیٹا چوری معاملے میں کانگریس اور بی جے پی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں 

بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیاں رائےدہندگان کو متاثر کرنے کے مقصدسے ڈیٹا چوری کے الزامات کا سامنا کر رہی کیمبرج اینالٹکا سے اپنی اپنی انتخابی مہم میں مدد لے چکی ہیں۔

پرم ویر البرٹ اکاکی یادگار بنانے کے لیے حکومت بے نیاز کیوں ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : جھارکھنڈ میں پرم ویر چکر فاتح لانس کے جاں باز البرٹ اکاکی یادگار کی تعمیر کی بنیاد رکھے جانے کے 27 مہینے بعد وہاں ایک اینٹ بھی نہیں جوڑی جا سکی ہے۔ اب سماجی سطح پر عوامی حمایت اور اقتصادی مدد جٹاکر اس کو بنانے کی […]

نجی جانکاریوں کے غلط استعمال کے معاملے میں فیس بک کے خلاف جانچ شروع

لوگوں کی ذاتی جانکاری کے غلط استعمال کے معاملے میں فیس بک کے خلاف امریکہ میں تفتیش شروع۔ امریکن فیڈرل ٹریڈ کمیشن اس بات کی جانچ‌کر رہا ہے کہ کیا فیس بک نے صارفین کے لاکھوں اعداد و شمار ایک سیاسی مشاورت ایجنسی کو دئے تھے۔

یوگی حکومت کے ذریعے مظفرنگر فسادات سے جڑے 131 معاملے واپس لینے کا عمل شروع

پچھلے مہینے مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بُڑھانا ایم ایل اے امیش مالک اور کھاپ رہنماؤں کے نمائندگان نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مظفرنگر فسادات سے جڑے 179 معاملے رد کرنے کی فہرست سونپی تھی۔

آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں ہندوستانیوں کا قتل قابل مذمت: مسلم رہنما

آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ کے گمراہ فکر وعمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم مسلمانان ہند اور بالخصوص ملت کے نوجوانوں کو نصیحت وتاکید کرتے ہیں کہ اس قسم کی تنظیموں سے دور رہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں نہ پنپنے دیں۔

فرقہ پرستی پھیلانے کے الزام میں زی ہندوستان کے خلاف شکایت درج

ارریہ ضمنی انتخاب کے بعد وائرل ہوئے مبینہ ‘ ملک مخالف ‘ ویڈیو کی صداقت کی وضاحت کے بغیر اس پر فرقہ پرستی بھڑکانے والا پروگرام کرنے کے الزام میں ایک سابق بیوروکریٹ نے زی گروپ کے ایک چینل کے خلاف News Broadcasting Standards Authority (این بی ایس اے)میں شکایت درج کروائی ہے۔

کیا ضمنی انتخابات کے نتائج دلت مسلم اتحاد کی آہٹ ہیں؟

آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ہندو قوم پرست آخری ترپ کا پتا یعنی نیشنلزم پر بحث کروا کر، پاکستان کا حوا کھڑا کرکے اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کو گر م رکھ کر ہندوؤں کو خوف کی نفسیات میں مبتلا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

کیا پروفیسر اتل جوہری کی گرفتاری محض خانہ پری تھی؟

تازہ ترین جانکاری کے مطابق اتل جوہری کو گرفتار کر لیا گیا تھا ،لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں ضمانت بھی دےدی گئی ہے۔اس خانہ پری کے بعد بھی سوال اپنی جگہ قائم ہیں کہ کیا اس طرح کی گرفتاری کے ساتھ جے این یو میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا؟