گجرات: وزیر داخلہ کا متنازعہ بیان،قصائیوں اور شراب اسمگلروں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا

وزیر مملکت برائے امور داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ بی جے پی کی سیٹیں گھٹیں کیونکہ تین طلاق بل کے مخالفوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔ کانگریس ایم ایل اے نے کہا، اچھے ڈائیلاگ سے فلمیں چلتی ہیں، ملک چلانے کے لئے بامعنی اسکیم چاہیے۔

بدعنوانی اور پریس کی آزادی کے معاملے میں ہندوستان کی صورت حال ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے خراب:ٹرانس پیرینسی انٹرنیشنل

غیر سرکاری تنظیم ٹرانس پیرینسی انٹرنیشنل کی 180 ممالک کی رپورٹ میں ہندوستان کو ایشیا پیسفک ریجن میں بد عنوانی اور پریسکی آزادی کے معاملے میں سب سے خراب حالت والے ممالک کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔

 وشو ہندو پریشد کے رام مندر ماڈل پر ایودھیا اسٹیشن بنے تو اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں:وزیرریل

مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات ہوگی۔

مغربی بنگال:سنگور کے کسان کیوں چاہتے ہیں کہ یہاں فیکٹری ہی لگ جائے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ : زمینی سچائی یہ ہے کہ جن کسانوں نے کھیت واپسی کے لئے احتجاج کیا آج وہ بھی مایوس ہیں اورجنہوں نے نینو کار فیکٹری کے لئے اپنی مرضی سے زمین دی تھی وہ بھی۔ ان کے لئے سنگور ایسا زخم ہے جو شاید ہی کبھی بھر پائے۔

پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین:بیلٹ باکس کے ساتھ کھلا الزاموں کا پٹارہ

اس بار اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں اسٹوڈنٹس نے رائے دہندگی میں کھل‌کر حصہ نہیں لیا۔ تقریباً 43 فیصد اسٹوڈنٹس نے ہی ووٹ ڈالے۔ خاص کر طالبات نے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ پٹنہ یونیورسٹی اس معنی میں غالباً اکیلی یونیورسٹی ہے جہاں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

رویش کمار کا بلاگ : ہمارے لاکھوں بینک ملازمین کی دنیا کا ڈراونا دستاویز

دس لاکھ بینکروں کی فیملی میں چالیس لاکھ لوگ ہوں‌گے۔ اگر چالیس لاکھ کے سیمپل کی تکلیف اتنی خوفناک ہے تو آپ اس تصویر کو کسانوں اور بےروزگار نوجوانوں کے ساتھ ملاکر دیکھئے۔ کچھ کیجئے۔ کچھ بولئے۔ ڈریے مت۔

دلت مظاہرین کی آواز کو دبایا نہیں جانا چاہیے : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق” حال کے سالوں میں تشدد اور جانبداری کو چیلنج دینے اور اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کرنے والی دلت خواتین اور مردوں کی آوازوں کو بلندی سے سنا گیا ہے جس کا استقبال کرنا چاہئے۔ لیکن ان کے اٹھائے گئے مدعوں کو خطاب کرنے کے بجائے، حکومت نے یا تو تحریکوں کو دبانے کی کوشش کی ہے یا دلت مظاہرین پر حملہ ہونے پر آنکھیں موند لی ۔

حسن روحانی کا دور ہ اور ایرانی قیادت کی ذمہ داریاں

ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لا کر نئی دہلی کو اپنے 1994ء کے وعدوں کی یاد دہانی کرائے۔ اگر یہ وعدہ ایفا ہوتا ہے تو اس خطے میں امن اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور ایران اسٹیک ہولڈرز ہوں گے۔

جرمنی: اسلام مخالف جماعت مقبولیت میں سوشل ڈیموکریٹس سے آگے

جرمنی میں ایک تازہ ترین جائزے کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت ’اے ایف ڈی‘ نے مقبولیت کے اعتبار سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح یہ جماعت ملک کی دوسری سب سے بڑی قوت بن گئی ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت […]

…کہاں ہے، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا، کہنے والا ملک کا چوکیدار؟

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے ‘ نہ کھاؤں‌گا، نہ کھانے دوں‌گا ‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار؟ صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو عوام بےقرار، ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘

بی جے پی وزیر کی دھمکی؛کانگریس کو ووٹ دیا تو نہ پانی ملے‌گا اور نہ کسی اسکیم کا فائدہ 

مدھیہ پردیش میں کولارس اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ریاستی کھیل ا ور نوجوانوں کے فلاح و بہبودکی وزیر یشودھرا راجے سندھیا رائےدہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیتی نظر آئیں۔

21 بڑی ریاستوں میں سے 17 کے جنسی تناسب میں گراوٹ : نیتی آیوگ 

نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری  کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]

عرب نامہ :امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مشرق وسطی،عراق کی بازآبادکاری اورکردی ریاست کے قیام پر روس کی تشویش

عراق کی بازآبادکاری کے حوالہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کا موقف کا مشتبہ نظرآرہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی نیت اس کام میں پرائیوٹ کمپنیوں کو لگانے کی ہے جس سے وہ منافع کماسکیں۔