جے ڈی یو لیڈر کا الزام نتیش سرکار دلتوں سے کنارہ کر رہی ہے

جنتادل یونائیٹیڈ کے سینئر لیڈر اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری  نے  کہا کہ اس سے قبل انہوں نے حکومت کی تنقید سے اس لیے گریز کیا کہ وہ ایک آئینی عہدے پر فائز تھے۔ نئی دہلی : جنتادل یونائیٹیڈ کے سینئر لیڈر اور بہار اسمبلی […]

ہماچل پردیش : کانگریس انتخابی منشور میں کنٹریکٹ ملازمین کو دوسال میں مستقل کرنے کا وعدہ

 انتخابی منشور کو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پھرسے اقتدار میں آنے پر کانگریس حکومت اس انتخابی منشور کو پالیسی دستاویزبنائے گی اور اسے نافذ کیا جائے گااور شفاف حکومت دی جائے گی۔ شملہ:ہماچل پردیش کے شملہ میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی نے بدھ […]

نتیش سرکار میں گھوٹالے پر گھوٹالا :آرجے ڈی

ایمانداری کا چولا اوڑھ کر گھوٹالا کرواتے رہتے ہیں ،دلتوں کے وکاس کے کروڑ وں روپے ڈکار گئے: تیجسوی یادو نئی دہلی : راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کےصدر لالو پرساد یادو نے حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) کےدو دلت لیڈروں کے مرکز اور بہار حکومت کی ریزرویشن مخالف پالیسیوں […]

سنگھ پریوار کو پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد برداشت نہیں،ایودھیا میں نئے کھیل کی تیاری

سنگھ کو صرف اور صرف مندر مطلوب ہے اور وہ پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد کو برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ اتر پردیش میں یہ سوال تو وزیراعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کےپہلے ایودھیا سفر کے وقت سے ہی پوچھا جا رہا تھا کہ ایودھیا اور اس […]

کشمیر مذاکرات : پچھلی کوششوں سے سبق حاصل کرنےکی ضرورت

امید ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تمام فریقین عقل و دانش سے کام لے کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔ نئی تاریخ رقم کرنے کے بجائے اس سے سبق حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیدا کرکے مذاکرات کو مضبوط بنیاد فراہم […]

گوگل ڈوڈل والے عبدالقوی دسنوی کا ’شورش ‘سے کیا رشتہ تھا؟

عبدالقوی دسنوی نے اشاریہ سازی کے فن کو معیار اور وقعت عطا کی،بنگلہ کی شیرینی سے بہت متاثر تھے۔آج دسنوی کے یوم پیدائش پرسر چ انجن گُوگل نےڈوڈل متعارف کرایاہے۔ عبدالقوی دسنوی،آج ہی کے دن1930کو،دسنہ،نالندہ(بہارشریف)صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دسنہ اورآرہ میں ہوئی ،سینٹ زیویرس کالج […]

ویاپم گھوٹالہ: 490 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل، وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا ذکر نہیں

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ویاپم معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ریکیٹیئرس نے امیدواروں اور سالوور کو وياپم کے حکام کی مدد سے ایک دوسرے کے رول نمبر فراہم کئے اور […]

تمل ناڈو:ندی جوڑمنصوبے کے متعلق کتاب لکھنے والے سماجی کارکن کے خلاف راج دروہ کا مقدمہ

اگر مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں ہے، تو یہ کیسی جمہوریت ہے؟ نئی دہلی : تمل ناڈو کے ایک سماجی کارکن کے خلاف صرف اس وجہ سے راج دروہ (Sedition)کا مقدمہ کردیاہے کہ انہوں نے حکومت کے ندی جوڑ منصوبے کے خلاف 48 صفحے […]

جمہوریت کا بیرو میٹرکہا جانے والا جنتر منتر خالی ،رام لیلا میدان میں مظاہرہ کرنے کا لگے گا 50ہزار

ایم سی ڈی نے کسی بھی طرح کے احتجاج کے عوض  میں50000 روپے کی مانگ کی ہے۔ نئی دہلی :این جی ٹی کے حکم  کے بعد پولیس جنتر منتر سے مظاہرین کو ہٹانے میں لگی ہے۔ سوموار کو پولیس اور دوسرے افسروں نے 18 مظاہرین کی جماعت کو […]

چھتیس گڑھ : سینئر صحافی ونود ورما عدالتی حراست میں بھیجے گئے

 گزشتہ27 اکتوبر کو غازی آباد سےانہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔مسٹر ورما کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں  بھیج دیاہے۔ رائے پور:چھتیس گڑھ میں ایک وزیر کی مبینہ فحش سی ڈی کے معاملے میں اترپردیش کے غازی آباد سےگرفتار سینئر صحافی […]

گجرات : کانگریس نے ہسپتال میں بچوں کی موت پر کلین چٹ کی مذمت کی

نیی دہلی : کانگریس نے گجرات کے سب سے بڑے ہسپتال احمد آباد کے سول ہسپتال میں 24 گھنٹے میں ہی نو بچوں کی موت سمیت گزشتہ دنوں ہوئی کئی بچوں کی اموات کے معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ میں ہسپتال کو كلین چٹ دیے جانے پر اس کی […]

رویش کا بلاگ: پیوش گوئل کے بیانات اور ریلوے میں روزگار

پہلے پیوش گوئل بتائیں کہ کیا مودی حکومت آنے کے بعد ریلوے میں دو لاکھ نوکریوں کی تخفیف کی گئی ہے؟ اگر نہیں تو 17-2014کے درمیان کتنے روزگار دئے گئے ہیں؟ تیس دن میں روزگار سے متعلق وزیر ریل پیوش گوئل کے دو بیان آئے ہیں۔ 1 اکتوبر 2017 […]

بھوپال مبینہ انکاؤنٹر :بارہ مہینے بیت گئے سوال اب بھی قائم ہیں

انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا،لیکن ایک سال بعد بھی حکومت پر حقائق کو چھپانے کا الزام برقرار ہے۔ بھوپال سینٹرل جیل سےآٹھ قیدیوں کے فرار ہونےاور پولیس کے ہاتھو ں ان کے انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا۔یہ ایک عجیب و غریب واقعہ تھا۔جیل افسران […]

نفع کارپوریٹ کا، نقصان ٹیکس دہندگان کا

مرکزی حکومت کے 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل میں بینکوں کو اضافی سرمایہ دینے کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ٹیکس دہندگان  کے پیسوں سے بینکوں اور بقائےدار کارپوریٹ گروپوں کو بچایا جا رہا ہے۔ 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل […]

اترپردیش : مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کی تیاری

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدرسوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم کو لازمی کئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی : اترپردیش کی حکومت جلد ہی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کی تیاری کررہی […]

’موجودہ سیاست کی دو ضرورت : اروند کیجری وال اور یوگیندر یادو‘

ہدایت کار خوشبو رانکا اور ونئے شکلا نے کہا، فلم میں بد عنوانی مخالف تحریک سے لےکر اروند کیجریوال کے ایک سیاستدان کے طور پر ابھرنے کی کہانی ہے۔ نئی دہلی:  وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی  سیاسی زندگی پر مبنی ڈاکیومینٹری فلم An Insignificant Man کے ہدایت کار ونئے […]

گجرات : سول ہسپتال میں 24 گھنٹے کے اندر 9 بچوں کی موت

ریاستی حکومت نے دیے جانچ‌ کے حکم۔ احمد آباد سول ہسپتال میں گزشتہ تین دنوں میں 18 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ نئی دہلی: گجرات کے سول ہسپتال میں جمعہ آدھی رات سے لےکر 24 گھنٹے میں نو زائیدہ بچوں کی موت کے معاملے میں ریاستی حکومت نے […]

جنید قتل معاملہ :ملزموں کی مد د کے الزام میں جج نے سرکاری وکیل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج وائی ایس راٹھورنے کہا ہے کہ ایڈیشنل ایدووکیٹ جنرل نوین کوشک کلیدی ملزم نریش کمار  کے وکیل کی مدد کر رہے ہیں ۔ نئی دہلی :جنید خان قتل معاملے کی شنوائی کر رہے ٹرائل کورٹ جج نے یہ کہا ہے کہ سینئر سرکاری وکیل […]

سپریم کورٹ نے ہادیہ کے والد سے کہا لڑکی کوکورٹ کے سامنےپیش کریں

ہادیہ  کے والد اور کیس کے مدعا علیہ کے ایم اشوكن کو حکم دیا کہ وہ 27 نومبر کو اگلی سماعت کے دوران لڑکی اكھیلا اشوكن عرف ہاديہ کو پیش کریں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے مسلم […]

وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے ہونے والے فائدوں کو شمار نہیں کیا جا سکتا : پی ایم او

آرٹی آئی ڈالنے والے کیرتی واس منڈل کا کہنا ہے کہ اس کے کئی سوالوں کے جواب نہیں دیے گئے ۔پی ایم او نے کہا ہے کہ دوروں پر ہونے والا خرچ Consolidated Fund of India سے ہوتا ہے۔ نئی دہلی :پی ایم او نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے […]

شیوراج چوہان ،دینک بھارت کی تصویراور ری پبلک ٹی وی کے دعووں کا سچ

دینِک بھارت نے  ایک تصویر اپنے پورٹل پر شائع کی جس میں پردہ نشین خواتین کے بیچ ایک پولیس افسر کھڑا ہے ۔ہندوستانی ریاست کیرل کی یہ  تصویر اس سے پہلے ہی ٹوئٹر پر کافی گشت  کر چکی تھی، دینک بھارت نے اس تصویر کو اپنے پورٹل پر […]

انٹرویو : میں نے اپنا کیریئر فلاپ فلموں سے بنایا ہے : منوج باجپئی

منوج باجپئی بالی ووڈ کے ان گنے چنے فنکاروں میں سے ہیں جو ہٹ یا فلاپ کی فکر کئے بغیر اپنا کام کرتے ہیں۔ اپنی فلم ‘رخ’ سے وہ ایک نئی شکل میں ناظر سے روبرو ہوں‌گے۔ بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے دلّی آئے منوج باجپئی […]

جب ٹیپو سلطان نے شنکر آچاریہ سے کہا ؛آپ وشو گرو ہیں

 چونکہ ٹیپو مذہب سے ایک مسلم حکمراں تھا، سامراجی مؤرخ کی یہ وضاحت فرقہ وارانہ  تاریخی تحریر کی روایت میں زندہ رہی کیونکہ آر ایس ایس جیسی تنظیم نے اس کو آگے بڑھایا۔ انگریزی حکومت‌کے شروعاتی دنوں سے ہی ٹیپو سلطان کو لےکر ایک فرضی کہانی کی تشکیل […]

مودی جی کے لئے وزیر اعظم ہونا انتخابی دوروں کے درمیان کا ‘انٹرول ‘ ہے

 یہ شاید ملک کی پہلی حکومت ہوگی، جس کے مخالفین کی لسٹ اتنی لمبی ہے-ہندو-مخالف، گئوماتا-مخالف، ملک-مخالف اور اب ترقی-مخالف۔ گجراتی منتخب کر لیں کہ وہ اپنا نام کہاں درج کرانا چاہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ اعلان کےجوش میں خوش وزیر اعظم  بھول گئے کہ وہ دلّی میں […]

صحافی ونود ورما کی گرفتاری کو لیکر میڈیا تنظیموں کا احتجاج

ریاستی حکومت کا یہ قدم دھمکی بھرا رویہ ظاہر کرتا ہے اور ہم اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائے جانے کے حق میں ہیں جس میں نہ تو کسی کا دباؤ ہو اور نہ ہی ان کے خاندان کا کسی طرح کا استحصال ہو۔ نئی دہلی : […]

ونود ورما کی گرفتاری : بی جے پی رہنماؤں کو پارٹی کی عزت کاذراخیال نہیں؟

پولیس نے ورما کے گھر سے تین سو سی ڈی بر آمد ہونے کی بات کی،لیکن  وہ ایک عدد سی ڈی عدالت کو فوراً کیوں نہیں دے سکی؟ سینئرصحافی  ونود ورما کو اتّر پردیش پولیس کی مدد سے منھ اندھیرے تین اور چار بجے کے درمیان اٹھاکر اندراپورم […]

جھارکھنڈ : ایک سنتوشی مر گئی، مگر بھات کی بات ابھی باقی ہے

گراؤنڈ رپورٹ :سرکاری دعوے سے الگ جھارکھنڈ میں زمینی حقیقت یہ ہے کہ آدھار اور نیٹ ورک جیسی تکنیکی دقتوں اور انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے  بڑی تعداد میں غریب ،مزدور بھوک سے جوجھنے کو مجبور ہیں۔ کیدار ناگ نے پھٹی  پرانی تھیلی میں راشن کارڈ جتن […]

بغیر آدھار کارڈوالے غریبوں کو راشن دینے سے انکار نہ کریں : مرکز

جھارکھنڈ میں آدھار لنک نہ ہونے کی وجہ سے اکتوبر مہینے میں مبینہ طور پر بھوک سے تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ضرورت مند کو پی ڈی ایس کا فائدہ دینے سے […]

اگر پرنب وزیر اعظم بنتے، تو کانگریس کی تاریخ شاید کچھ اور ہوتی

اگر پرنب مکھرجی کو صدر کی جگہ وزیر اعظم بنایا جاتا تو ان کی سیاسی قابلیت 2014 میں نریندر مودی کے راستے میں رکاوٹ بن‌کر کھڑی ہوتی۔ کیا 2012 کی گرمیوں میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کی جگہ پرنب مکھرجی کو وزیر اعظم نہ بناکر […]

پی این اوک : تاج محل کو تیجو مہالیہ بتانے والے شدت پسندمصنف

ہندوستان کی تاریخ کو جدید سیکولر اور کمیونسٹ  مؤرخوں کی خام خیالی بتانے والے اوک دعویٰ کرتے ہیں کہ کرسچنیٹی اور اسلام دونوں ‘ویدک’عقائد کی مکروہ صورتیں ہیں ۔ یہ شاید 60 کے بعد کی یا 70 کی دہائی کے پہلے کی بات ہوگی جب پی این اوک […]

سینئر صحافی ونود ورماگرفتار، مذمت کا سلسلہ جاری

پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غازی آباد: چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے […]

پارلیامنٹ میں بحث کے نام پر ہمارے آئینی حقوق کو نہیں چھینا جا سکتا : سپریم کورٹ

اگر حکومت کسی معاملے پر قانون نہیں بناتی ہے تو سپریم کورٹ اس کے لئے قدم اٹھا سکتا ہے۔ نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ کسی مسئلے پر پارلیامنٹ میں بحث کے نام پر اس کے آئینی حقوق کو نہیں چھینا جا سکتا ہے۔ چیف […]

شیام رنگیلا کی کامیڈی : چینل کو کس بات سے ڈر لگتا ہے ؟

اسٹار پلس نے اپنے نئے شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں شامل ہوئے راجستھان کے کامیڈین شیام رنگیلا کا مودی کی نقل والے ایکٹ کے نشر ہونے پر روک لگادی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل اتارنےکے لئے مشہور، کامیڈین شیام رنگیلا کا مودی کی نقل […]

کیاپولیس پہلو خان کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے؟

نئی دہلی : اس سال اپریل کی پہلی تاریخ کو راجستھان کے باشندہ پہلو خان پر 200مسلح لوگوں نے حملہ کیا،جس کی وجہ سے حملے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی۔یہ لوگ مبینہ طور پر گئو رکشک تھےاور پہلو پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ […]