نیپال کےصدر کی منظوری کے ساتھ ہی ملک کے آئین میں نئے نقشے نے قانونی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بیچ نئے نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال نے اپنے حصے میں دکھایا ہے، جو اتراکھنڈ کا حصہ ہیں۔
پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس رہنما ہلال لون کو پچھلے سال پانچ اگست کو جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد انتظامیہ نے حراست میں لیا تھا۔ اب پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی مین اسٹریم کی آخری رہنما ہیں، جنہیں پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔
نیوزپورٹل‘اسکرال ڈاٹ ان’کی ایگزیکٹو ایڈیٹر سپریہ شرما اور ایڈیٹران چیف کے خلاف ایس سی/ایس ٹی(انسداد مظالم)ایکٹ 1989 اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اتر پردیش پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
چلڈرن اینڈ آرمڈ کانفلکٹ کے موضوع پر اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے جموں وکشمیر میں بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بچوں کے ہلاک ہونے کو لےکرفکرمند ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے قدم اٹھائے۔
سپریم کورٹ نے نشیلی دواؤں(منشیات) کا کاروبار کرنے کے ملزم کی پیرول کی مدت بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب کچھ ملزم ضمانت پر، تو کچھ پیرول پر ہوں تو ایسے حالات میں جیلوں میں زیادہ بھیڑ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
کووڈ19وبا کے دوران میڈیا کو لےکر جاری رائٹس اینڈ رسک انالسس گروپ کی رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے 31 مئی، 2020 کے بیچ مختلف صحافیوں کے خلاف 22 ایف آئی آر درج کی گئیں، جبکہ کم سے کم 10 کو گرفتار کیا گیا۔ اس مدت میں میڈیااہلکاروں پر سب سے زیادہ 11 حملے اتر پردیش میں ہوئے۔
مہاراشٹر میں کورونا سے 4128 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جس میں ممبئی میں 2250 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔آئی سی ایم آر کے پورٹل پر درج اعداد و شمار کا ریاستی حکومت کے اعداد و شمار سے موازنہ کرنے پر سامنے آیا کہ کووڈ سے ہوئی کچھ موت کا ریکارڈ درج ہی نہیں ہوا ہے۔
مہاراشٹر میں کوروناانفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے بیچ لگاتار گھر گھر جاکر سروے کرنے والی آشا کارکن مطلوبہ تعداد میں حفاظتی آلات نہ ملنے کی وجہ سے اپنی صحت کو لےکر فکرمند ہیں۔ ایک کارکن نے بتایا کہ انہیں دو مہینے پہلے ایک ایک پی پی ای کٹ دی گئی تھی، جس کو وہ دھوکر دوبارہ استعمال کر رہی ہیں۔
کو رونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے پلانیسوامی نے چنئی، ترولور، چینگالپیٹ اور کانچی پورم اضلاع میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو میں کو رونا انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے پائے گئے ہیں۔
آئی سی ایم آر کی جانب سے کرائے گئے ایک مطالعے کے مطابق کووڈ وبا کے نومبر کے پہلے ہفتے تک اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد 5.4 مہینوں کے لیے آئسولیشن بیڈ، 4.6 مہینوں کے لیے آئی سی و بیڈ اور 3.9 مہینوں کے لیے وینٹی لیٹر کم پڑ جائیں گے۔
اسٹرینڈیڈ ورکرس ایکشن نیٹ ورک کے سروے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گھر پہنچے مزدوروں میں سے 62 فیصدی نے سفر کے لیے 1500 روپے سےزیادہ خرچ کیے۔
اندور میں 12 جون کو مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور سابق ایم ایل اے سدرشن گپتا کی قیادت میں کملا نہرو کالونی میں اناج کا بٹوارہ کیا گیا، جہاں لوگوں کے بیچ راشن کی چھیناجھپٹی دیکھنے کو ملی۔ اس کالونی میں تین کورونا ہاٹ اسپاٹ ہیں۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 11 ہزار سے بھی زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کانگریس پارٹی نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے اب تک کی حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
امریکی انتظامیہ نے ہندوستان میں مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی مودی حکومت کے اقدامات اور اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں اب تک 2098 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے، جبکہ دہلی سرکار کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1085 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔سرکار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ وقت متحد ہوکر لوگوں کی زندگی بچانے کا ہے،الزام لگانے کا نہیں۔
کورونا وائرس سے تقریباً تین لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ ہندوستان، برطانیہ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے، اس عالمگیر وبا سے دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔
اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) نے بتایا کہ ایک جنوری 2020 سے آٹھ جون 2020 تک اتر پردیش انسداد گئو کشی ایکٹ کے تحت 867 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کر دیےگئے ہیں، جبکہ 44 معاملوں میں این ایس اے اور 2197 معاملوں میں گینگسٹر ایکٹ اور 1823 معاملوں میں غنڈہ ایکٹ لگایا گیا ہے۔
گزشتہ مارچ مہینے میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل نے کہا تھا کہ اگر ہمیں پتہ ہی نہیں ہوگا کہ کون متاثر ہے تو ہم اس وبا کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت پرزوردیا تھا، لیکن اس وقت ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کی اس صلاح کے برعکس ہوتا دکھ رہا ہے۔
سائبر قانون کے جان کار اور فیک نیوز کا پتہ لگانے والے ماہرین نے اس قدم پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سرکار کے لیے غیرقانونی نگرانی کے راستے کھل جا ئیں گے اور اس کا استعمال لوگوں کو پریشان کرنے کے لیےہو سکتا ہے۔
اتر پردیش انسداد گئوکشی(ترمیم)ایکٹ،2020 کے مطابق گئو کشی کے لیےزیادہ سے زیادہ 10 سال قید بامشقت کے ساتھ پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت گائے اور مویشیوں کےغیرقانونی نقل و حمل کے معاملے میں ڈرائیور،آپریٹر اور گاڑی کے مالک پر بھی الزام طے کیا جائےگا۔
گزشتہ پانچ جون کو نوئیڈا کے کم سے کم آٹھ اسپتالوں نے کو رونا متاثر ہونے کے شک میں آٹھ ماہ کی ایک حاملہ خاتون کو بھرتی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تقریباً 13 گھنٹے تک اہل خانہ کے کئی اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے بعد خاتون نے ایمبولینس میں ہی دم توڑ دیا تھا۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے افسروں نے کہا ہے کہ دہلی میں ابھی کمیونٹی انفیکشن نہیں ہو رہا ہے۔
دہلی کے میور وہار علاقے کے رہنے والے شخص کورونا جانچ کے لیے پانچ سے چھ اسپتالوں میں گئے تھے، لیکن ان کی جانچ نہیں ہو سکی۔ مجبوراً وہ بیٹے کے پاس 800 کیلومیٹر کا سفر کر کےبھوپال گئے تھے، لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی بھوپال میں ہی کرنی پڑی۔ اب ان کی بیٹی میں انفیکشن پایا گیا ہے۔
ویڈیو: ملک کے زیادہ تر حصوں میں عبادت گاہوں ، مال اور ریستوراں وغیر ہ کو کھول دیاگیا ہے۔ کیا لاک ڈاؤن کو کھولنے کا یہ سہی وقت ہے، کیا اس سے کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا؟ ان مدعوں پر کمیونٹی ہیلتھ کے پروفیسر وکاس باجپئی اور ماہر اقتصادیات جیتی گھوش سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جھارکھنڈ جن ادھیکار مہاسبھا کے زیر اہتمام منعقد ایک ویب نار میں ریاست کے مختلف مزدوروں نے لاک ڈاؤن کے دوران پیش آئی پریشانیوں کے تجربات بیان کیے۔ مزدوروں کی مانگ ہے کہ سرکار ان کے لیے راشن اور پیسے کا انتظام کرے۔
سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ ریاست اوریونین ٹریٹری مہاجر مزدوروں کی مہارت کا اندازہ کرنے کے بعد انہیں روزگار دستیاب کرانے کے لیے ان کے اعدادوشمار مرتب کریں۔
اڑیسہ کے لیے ایک ڈیجیٹل ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘ایک راشٹر، ایک جن اور ایک من’ کے ساتھ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی کو آگے بڑھایا جس کی وجہ سے آج ہندوستان ، دنیا میں اچھی حالت میں ہے۔
ایسے وقت جب ہندوستان دنیا میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ پانچواں ملک بن چکا ہے اور متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، حکومت نے آج آٹھ جون سے ملک بھر میں عبادت گاہیں، ہوٹل اور مال کھول دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں ہریانہ بی جے پی کی رہنما سونالی پھوگاٹ اناج منڈی میں ایک شخص کو گالیاں دیتے ہوئے تھپڑ اور چپل سے مارتی نظر آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونالی کے کسی سوال پر ہوئی بحث کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ 13 سے 15 دسمبر 2019 کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہوئے تشدد کےواقعات کو لےکر دہلی پولیس کے خلاف کارروائی کی مانگ کو لےکر دہلی ہائی کورٹ میں دائرعرضیوں کے جواب میں پولیس نے کہا ہے کہ تشدد کےواقعات کچھ لوگوں کے ذریعے منصوبہ بند تھا۔
حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی شام تک ریاست میں کو روناانفیکشن سے 25 موتیں ہوئی ہیں۔ حکومت کے ذریعے کورنٹائن سینٹرس میں ہوئی موت کے بارے میں کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اب تک 10 اضلاع کے کورنٹائن سینٹرس میں 20 سے زیادہ جانیں جا چکی ہیں۔
بابری مسجد انہدام معاملے میں اپنا بیان درج کرانے کے لیے رام ولاس ویدانتی، سینئر بی جے پی رہنما ونئے کٹیار، سنتوش دوبے اور وجئے بہادر سنگھ جمعرات کو لکھنؤ کی اسپیشل سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت میں صنعت کار راجیو بجاج نے کہا کہ سخت اور خامیوں سے پُر لاک ڈاؤن یہ یقینی بناتا ہے کہ وائرس ابھی بھی موجود رہے گا۔ یعنی آپ نے وائرس کےمسئلے کو حل نہیں کیا۔ انفیکشن کے گراف کو فلیٹ کرنے کے بجائے جی ڈی پی کے گراف کوفلیٹ کر دیا گیا۔
میڈیکل پیشہ وروں کو متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے چشمہ پہننے کی صلاح دی گئی ہے۔امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کےمطابق کانوں سے کووڈ 19 پھیلنے کا امکان نہیں ہے۔
معاملہ گجرات کے موربی ضلع کا ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن افسر کے دفتر نے سوموار کی شام ایک آرڈرجاری کرکے اسسٹنٹ ٹیچر جگنیش ودھیر کوفوری اثر سے برخاست کر دیا اور انہیں پاس کے وانکانیر تعلقہ میں ٹرانسفر کر دیاہے۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا نے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کو لےکر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسلامک سینٹر کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپیل کی ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر اور 10 سال سے کم عمر کے بچے مسجدوں میں نہ آئیں۔
ویڈیو: مہاجر مزدوروں کے بحران کے کوریج کے لیے 27 مئی کو سپریم کورٹ کے سامنے فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹ کے خلاف ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کے تبصرے پر آل انڈیا ورکنگ نیوز کیمرا مین ایسوسی ایشن نے تنقیدکی ہے۔ اس موضوع پر چرچہ کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی
آل انڈیا مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایا گیایہ سروے ایم ایس ایم ای،سیلف ایمپلائمنٹ، کارپوریٹ سی ای او اور اسٹاف سے ملےکل 46525 جوابات پر مشتمل ہے۔
گزشتہ 25 مئی کو ایمس میں ایک سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر راج کمار شری نواس نے کرکے ہندوستان میں بنے این 95 ماسک کی کوالٹی اوراسٹینڈرڈ کو لےکر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کی طرف سےجاری این 95 ماسک سے متعلق اعدادوشمار کو بھی جھوٹ بتایا تھا۔
پندرہ جون کے بعد بہار میں کورنٹائن سینٹرز کو بند کیا جائےگا۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں پر تھرمل اسکریننگ بھی بند کی جائےگی۔ ریاستی حکومت کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست میں کورونا انفیکشن کے 3872 پازیٹو معاملوں میں سے 2743 لوگ وہ ہیں جو تین مئی کے بعد دوسری ریاستوں سے لوٹے ہیں۔