دہلی ہائی کورٹ

دہلی فسادات: صحافیوں پر ہوئے حملے کی آپ بیتی

ویڈیو: دہلی میں شرپسندوں نے مختلف میڈیا ادروں کے کئی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک صحافی کو گولی مار دی گئی،کئی زخمی ہوئے اور خاتون صحافیوں کواستحصال کا شکار ہونا پڑا۔اسی موضوع پر دی وائر کے صحافیوں کے ساتھ دھیرج مشرا کی بات چیت۔

دہلی کے تشدد کو ہندو-مسلمان مت کہیے

ویڈیو: نارتھ-ایسٹ دہلی میں شہر یت قانون (سی اے اے)کو لے کر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوچکی ہے۔ یہ تعداد بدھ تک 27 تھی ،جس میں 25 لوگوں کی موت دلشاد گارڈین واقع جی ٹی بی ہاسپٹل میں ہوئی تھی۔

’مرنے والا ہندو ہو یا مسلمان ، تھا تو کسی کا بچہ ہی‘

ویڈیو: دہلی میں ہوئے حالیہ فسادات میں جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ عورت کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نو شادی شدہ نوجوان، ایک الیکٹریشین ،ایک ڈرائی کلینر جیسے لوگ شامل ہیں۔دی وائر کے کبیر اگروال اور دھیرج مشرا کی جی ٹی پی ہاسپٹل کے باہر متاثرین سے بات چیت۔

دہلی فسادات: امریکی کمیشن نے تشویش کا اظہار کیا، فوری کارروائی کی اپیل

دہلی فسادات پر عالمی مذہبی آزادی معاملوں سے متعلق امریکی کمیشن، امریکہ کے صدر کے عہدے کے امیدوار برنی سینڈرس اور کئی دیگر اہم امریکی رکن پارلیامان کے بیانات پر وزارت خارجہ نے کہا کہ ان تبصروں کا مقصد مدعے پر سیاست کرنا ہے۔

دہلی تشدد: جب ہندو مسلمان ایک دوسرے کے لیے ڈھال بن گئے

تشدد کےبیچ  شادی ہوئی اور دولہے کے پہنچتے ہی مسلمان پڑوسی وہاں ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے ۔ساوتری نے بتایا کہ ،حالاں کہ کچھ ہی دوری پر پوری گلی جنگ کے میدان میں تبدیل  ہوچکی تھی اور دکانیں جلادی گئی تھیں۔ نئی دہلی : نارتھ-ایسٹ دہلی کے کئی علاقوں میں شہریت […]

دہلی تشدد کے ذمہ دار اقتدار میں بیٹھے ہیں…

دہلی تشدد کی تیاری میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، دوسرے مرکزی وزراءاور بی جے پی کے رہنماؤں کا براہ راست اور بالواسطہ مسلم مخالف اشتعال انگیزکردار ہے۔ اگر کبھی اس تشدد کی غیر جانبدارانہ تفتیش ہوئی، جس کی امید نہ کے برابرہے تو ان سب پر ان تمام قتل کے لئے ذمہ داری طے کی جائے‌گی۔

جی ٹی بی ہاسپٹل سے آنکھوں-دیکھی: کیا ہندو، کیا مسلمان، نفرت کی اس آگ نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا

دہلی میں ہوئے حالیہ تشدد میں جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ خاتون کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نوشادی شدہ جوان، ایک الیکٹریشن، ایک ڈرائی کلینرجیسے لوگ شامل ہیں۔

برنی سینڈرس نے دہلی تشدد پر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی، کہا-انسانی حقوق پر قیادت کی ناکامی

ہندوستان کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن جب امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے ملک کی راجدھانی دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک ذاتی حملوں کے بارے میں ہے، میں نے اس کے بارے میں سنا،لیکن میں نے مودی کے ساتھ گفتگو نہیں کی۔ یہ ہندوستان کو دیکھنا ہے۔

دہلی تشدد: مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوئی، این ایس اے اجیت ڈوبھال نے حالات قابو میں بتایا

نیشنل سکیورٹی ایدوائزر اجیت ڈوبھال نے دہلی پولیس کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد بدھ کو کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بدھ کی دوپہر کچھ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

دہلی تشدد: کانگریس کا الزام جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ بی جے پی کے رہنماؤں کو بچانے کی سازش

وزیرقانون روی شنکر پرساد نے صفائی دی ہے کہ سپریم کورٹ کے کولیجیم نے چیف جسٹس کی صدارت میں 12 فروری کو ہی جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کی سفارش کر دی گئی تھی۔ کسی بھی جج کے ٹرانسفر پر ان کی بھی رضامندی لی جاتی ہے اور اس کاپر بھی عمل کیا گیا ہے۔

’نارتھ-ایسٹ دہلی میں پولیس اور دفعہ 144 مذاق بن کر رہ گئی ہے‘

ویڈیو: نارتھ- ایسٹ دہلی میں ہوئے تشدد مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حالات کو سنبھالنے کے لے لیے فوج کی مدد مانگی ہے۔ منگل کو نارتھ-ایسٹ دہلی کے مختلف حلقوں میں گئے دی وائر کے نامہ نگاروں سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔

گارگی کالج معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت، سی بی آئی اور دہلی پولیس کو نوٹس بھیجا

دہلی کے گارگی کالج کی سالانہ تقریب کے دوران 6 فروری کو طالبات کے ساتھ چھیڑچھاڑ ہوئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے 30 اپریل تک مرکزی حکومت، سی بی آئی اور دہلی پولیس سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

قیدیوں کے لیے ووٹنگ رائٹس کی گزارش کرنے والی عرضی دہلی ہائی کورٹ نے خارج کی

تین طلبا نے ایک عرضی دائر کر ملک کی سبھی جیلوں میں بند قیدیوں کوووٹنگ رائٹس دینے کی گزارش کی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ سہولت قانون کے تحت دی گئی ہے اور اسے قانون کے ذریعے سے چھینا جا سکتا ہے۔

تین طلاق بل کے لیے وزارت قانون نے کی اصولوں کی خلاف ورزی

ویڈیو: دی وائر کے ذریعےدائر آر ٹی آئی کے تحت حاصل کیے گئے دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ وزارت قانون نے تین طلاق بل پر کسی بھی وزارت یا محکمہ سے صلاح مشورہ نہیں کیا تھا۔اس کے لیے وزارت نے دلیل دی تھی کہ تین طلاق کی غیر منصفانہ روایت کو جلد روکنے کی ضرورت ہے اس لیے متعلقہ وزارتوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔

وزارت قانون نے تین طلاق بل پر کسی بھی وزارت یا محکمہ سے نہیں کیا تھا مشورہ

خصوصی رپورٹ : آر ٹی آئی کے تحت حاصل دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ وزارت نے دلیل دی تھی کہ تین طلاق کی غیر منصفانہ روایت کو روکنے کی اشد ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے متعلقہ وزارتوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔

کیا اردو-فارسی کے نکلنے سے قانونی زبان  عام لوگوں کے لئے آسان ہو جائے‌گی؟

ہندی سے فارسی یاعربی کے الفاظ کو چھانٹ‌کر باہر نکال دینا ناممکن ہے۔ایک ہندی داں روزانہ نادانستہ طورپر ہی کتنی فارسی، عربی یا ترکی کے لفظ بولتا ہے، جن کے بنا کسی جملےکی ساخت تک ناممکن ہے۔

جے این یو انتظامیہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو آفس خالی کرنے کو کہا، جے این یو ایس یو نے کیا انکار

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اب تک یونین نوٹیفائڈ نہیں ہوئی ہے۔ وہیں، اسٹوڈنٹ یونین کی صدر آئیشی گھوش نے کہا کہ 8500 اسٹوڈنٹس یونین کی آواز کو اس طرح انتظامیہ بند نہیں کر سکتا۔

معافی نامہ ری ٹوئٹ کرنے کی شرط پر ایس گرو مورتی کے خلاف ہتک عزت  کا مقدمہ بند

ایک تمل اخبار کے مدیر اور ریزرو بینک کے مختصر مدت کے لیے ڈائریکٹر ایس گرومورتی نے گزشتہ سال جسٹس ایس مرلی دھر کے خلاف ایک مضمون ری ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے ان پر ہتک عزت کی کارروائی شروع کی تھی۔

رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت:ای ڈی

منی لانڈرنگ معاملے میں رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو چیلنج کرتے ہوئے ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ واڈرا جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔واڈرا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزام سے جڑے ای ڈی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین الیکشن: چاروں عہدوں پر لیفٹ یونٹی کا قبضہ

لیفٹ اسٹوڈنٹ یونین اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی، اے آئی ایس ایف اور ڈی ایس ایف کے مشترکہ مورچے کی امیدوار آئیشی گھوش جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی صدر چنی گئی ہیں۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے منیش جانگڑ کو ہرایا ہے۔ ایس ایف آئی کو 13 سال بعد صدر عہدہ ملا ہے۔

کیوں بند ہو گیا دہلی کی پہچان رہا سنڈے بک مارکیٹ

نئی دہلی واقع دریاگنج کے مشہور سنڈے بک مارکیٹ کو ٹریفک پولیس کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یہاں کتاب کی دکان لگانے والے کاروباریوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین الیکشن: دہلی ہائی کورٹ نے 17 ستمبر تک نتائج کے اعلان پر لگائی روک

اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں کاؤنسلرکے عہدے کے لئے کھڑے دو طالب علموں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے غلط طریقے سے ان کے پرچہ نامزدگی کوخارج کیا ہے، جس کے خلاف انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔

1984 سکھ مخالف فسادات: سپریم کورٹ نے 33 لوگوں کو ضمانت دی

سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر یہ فیصلہ دیا ہے۔ اس سے پہلے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے ان لوگوں کو مجرم قرار دیا تھا اور پانچ سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

پولیس کو حکم کیسے دیں، جب ہم خود خالی عہدے نہیں بھر پا رہے: دہلی ہائی کورٹ

ایک عرضی میں راجدھانی کی بڑھتی آبادی اور بڑھتے جرائم کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولیس میں جوانوں کی منظور شدہ تعداد کو بڑھانے اور اضافی پولیس اہلکاروں کی تقرری کئے جانے کا حکم دینے کی مانگ کی گئی تھی۔