دی وائر

نور محمد

دی وائر کے سینئر صحافی نور محمد کا انتقال

سینئر صحافی نور محمد گزشتہ 25 سالوں سے ہندوستانی معیشت ،عالمی ٹریڈ اورانفراسٹرکچر کے بارے میں لکھ رہے تھے۔اپنے ہم عصروں میں ان کی سب سے نمایاں خوبی یہ تھی کہ وہ صرف اپنے کام پر یقین کرتے تھے اور وہی ان کے ہونے کی گواہی تھی۔

2017 کی دیوالی تقریب میں ایودھیا کا سریو ساحل (فوٹو : رائٹرس)

ایودھیا کی فکر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو ہے نہ مرکز کی مودی حکومت کو

مذہبی سیاحت بڑھانے کے نام پر روشنی کے تیوہاردیوالی سمیت کئی سرکاری پروگراموں میں جذبات کا استعمال کرنے کے لئے بھاری بھرکم منصوبوں کے بڑے-بڑے اعلانات کے ذریعے مسلسل ایسی تشہیر کی جا رہی ہیں جیسے ایودھیا میں جنت اتار‌کر ہر کسی کے لئے لال غالیچہ بچھا دئے گئے ہیں، لیکن زمینی سچائی اس کے بالکل برعکس ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ بی جے پی

بڑے برانڈس کو بھی پیچھے چھوڑ بی جے پی بنی ٹی وی کو سب سے زیادہ اشتہار دینے والی پارٹی

براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کاؤنسل کے ذریعے حالیہ اعدادو شمار کے مطابق ؛ 12 سے 16 نومبر کے بیچ ٹی وی چینلوں پر 22099 بار بی جے پی کا اشتہار دکھایا گیا۔ یہ اعداد وشمار ملک کے دوسرے سب سے بڑی ٹی وی اشتہار نیٹ فلکس سے 10 ہزار زیادہ ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

زیادہ تر جگہوں پر نہیں مل رہا کسانوں کو ایم ایس پی،اکتوبر میں 1000 کروڑ کا نقصان

خاص رپورٹ: دی وائر کی جانچ میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ سویابین کے کسانوں کو سب سے زیادہ 542 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں کسان ایم ایس پی سے کافی کم قیمت پر اناج بیچنے کو مجبور ہیں۔

اتر پردیش حکومت میں کابینہ  وزیر اوم پرکاش راج بھر اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : ٹوئٹر / پی ٹی آئی)

یوگی کے وزیر بولے، کمبھ پر ہزاروں کروڑ خرچ لیکن معذور بچوں کے اسکول کا بجٹ نہیں

یوپی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا، ’کمبھ کے ذریعے لوک سبھا انتخابات کے لئے برانڈنگ کی جا رہی ہے۔ کمبھ میں ہزاروں کروڑ خرچ کیا جا رہا ہے، جبکہ ریاستی حکومت کے پاس معذور محکمہ کے امپاورمنٹ کے لئے بجٹ نہیں ہے۔‘

اوم پرکاش راج بھر ،فوٹو : فیس بک

یوگی کے وزیر بولے، شہرو ں کے نام بدلنے کے بجائے تعلیم اور صحت میں خرچ ہوتا تو تبدیلی آتی

اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔جتنا خرچ نام بدلنے میں ہورہا ہے اتنا خرچ کرکےتعلیم ،روزگار، صحت اورغریبوں کی بھلائی میں تیزی لائی جاتی تو ملک کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔

چھتیس گڑھ کے سینئر پولیس افسر ایس آر پی کلوری۔  (فوٹو بشکریہ: فیس بک/ Govind Raj Naidu)

چھتیس گڑھ : کیا سی بی آئی سیاسی دباؤ میں سینئر پولیس افسر کلوری کو بچانے میں لگی ہے؟

سی بی آئی کی انٹرنل رپورٹ کے مطابق دو گواہوں نے2011 میں چھتیس گڑھ میں بستر ضلع‎ کے تاڑمیٹلا گاؤں میں پولیس افسر ایس آر پی کلوری کو آدیواسیوں کے گھروں میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا، لیکن جانچ ایجنسی کی فائنل چارج شیٹ سے اس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ونود دوا، فوٹو ،دی وائر

سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کریں گے ونود دوا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ

ونود دوا پر لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کے لیے دی وائر نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس آفتاب عالم کی صدارت میں ایک آزادانہ کمیٹی بنائی ہے ۔دریں اثنا دی وائر نے جن گن من کی بات کے آخری ایپی سوڈ میں ونود دوا کے جوابات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اس ضمن میں ہوئی ادارتی لاپرواہی کے لیے اپنے قارئین اور ناظرین سے معافی مانگی ہے۔

واقعہ کا ویڈیو گریب

دہلی: سابق بی ایس پی لیڈر  کے بیٹے نے ہوٹل کے باہر لہرائی بندوق، معاملہ درج

اتر پردیش میں امبیڈکر نگر کے سابق بی ایس پی رکن پارلیامان راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے ساؤتھ دہلی واقع حیات ہوٹل کی لابی میں بندوق نکال کر ایک عورت اور اس کے مرد ساتھی کو دھمکایا تھا۔

فوٹو: رائٹرس

نیوز پورٹل ہف پوسٹ کا دعویٰ ، آدھار ڈیٹا بیس میں لگائی جارہی ہے سیندھ

پیچ سے آدھار کے Enrollment Software میں جزوی تبدیلی کرکے اس کے سیکورٹی فیچر کو بند کردیا جاتا ہے اور آسانی سے اس کو ہیک کرلیا جاتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پیچ آسانی سے 2500روپے میں دستیاب ہے۔

علامتی تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

آدھار نمبر عام کرکے کسی کو چیلنج نہ دیں : یو آئی ڈی اے آئی

ٹی آر اے آئی چیئر مین آر ایس شرما نے ٹوئٹر پر اپنا آدھار نمبر ڈال کر چیلنج دیا تھا کہ صرف اس نمبر کی بنیاد پر کوئی ان کونقصان پہنچا کر دکھائے ۔کچھ وقت کے بعد فرانسیسی ماہرین نے آدھار کے ذریعے ان کا ذاتی پتہ ،یوم پیدائش ،فون نمبر سمیت کئی ساری جانکاری ڈھونڈ نکالیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

پاٹیدار آندولن: ہاردک پٹیل کو 2 سال کی سزا، ضمانت ملی

پاٹیدار کمیونٹی کے لیے تعلیم اور نوکری میں ریزرویشن کی مانگ کو لے کر 2015 میں ہاردک پٹیل نے میہہ سانہ میں آندولن کیا تھا۔ ہاردک کو بی جے پی ایم ایل اے رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور فسادات بھڑکانے کےمعاملے میں سزا ملی ہے۔

فوٹو: فیس بک

وزیر اعظم مودی کے قتل کی مبینہ سازش والا خط محض انتخابی اسٹنٹ ہے : دلت لیڈر پرکاش آمبیڈکر

بھیماکورےگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک، وزیر اعظم کے مبینہ قتل کی سازش اور دلتوں کی حالت پر بابا صاحب بھیم راؤ آمبیڈکر کے پوتے اور بھارتیہ رپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش آمبیڈکر سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔