اردو خبر

لکھنؤ یونیورسٹی : عدالت نے لگائی پولیس کو پھٹکار، یونیورسٹی بند واپس

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یونیورسٹی میں ہوئے تشدد میں کئی پروفیسروں کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے کے واقعہ کا خودنوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر، رجسٹرار اور پراکٹر کے علاوہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنر ل کو طلب کیا تھا۔

بہار: نابالغ سے پرنسپل ،ٹیچر اور طلبا سمیت 18 لوگوں نے 7 مہینے تک کیا گینگ ریپ

بہار کے چھپرا ضلع کے ایک اسکول کی طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 7 مہینے سے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جا رہا ہے اور اس کو بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے۔معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 18 ملزموں میں سے 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس ہی ماسٹر آف روسٹر، اس میں کوئی شک نہیں : سپریم کورٹ

چیف جسٹس کے ذریعے معاملوں کے مختص پر سابق وزیر قانون شانتی بھوشن کی عرضی پر جواب دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ سی جے آئی کا رول ہم منصبوں کے درمیان سربراہ کا ہوتا ہے، ان کو مختلف بنچ کو معاملے باٹنے کاخصوصی اختیار ہوتا ہے۔

جھارکھنڈ: گئو رکشا کے نام پر ہوئے قتل کے مجرموں کے جیل سے نکلنے پر خیر مقدم کرنے آئے مرکزی وزیر

رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔

مدھیہ پردیش : ’ ہندوستان کا ایتھوپیا ‘ کہے جانے والے شیوپور میں غذائی قلت سے 5 بچوں کی موت

ضلع ‎ کے وجئے پور وکاس کھنڈ کی اکلود پنچایت کے جھاڑبڑودا گاؤں میں دو ہفتوں کے اندر 5 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ انتظامیہ غذائی قلت کی بات سے انکار کر رہی ہے اور اموات کی وجہ بخار بتا رہی ہے۔

میڈیا بول: ایمرجنسی ، سرجیکل اسٹرائک اور اپوزیشن سے لڑتا میڈیا

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایمرجنسی اور سرجیکل اسٹرائک کے ویڈیوکو لے کر اپوزیشن پر حملہ آور میڈیا کے بارے میں سینئر صحافی نینا ویاس اور دیش بندھو اخبار کے ایگزیکٹو ایڈیٹر جے شنکر گپت سے ارملیش کی بات چیت۔

گجرات: ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تفریق کا نیا ہتھیار بن گیا ہے

ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ لانے کا مقصد مجبوراً فروخت اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے وقت ہونے والی بین مذہبی خرید و فروخت کو روکنا تھا لیکن گجرات میں گزشتہ 3 دہائیوں سے اس کا استعمال مسلمانوں کو ملی جلی آبادی سے باہر نکالنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

ایس بی آئی کا الیکشن بانڈ سے چندہ پانے والی سیاسی پارٹیوں کی جانکاری دینے سے انکار: آر ٹی آئی

بینک نے مانگی گئی جانکاری کو متعلقہ لوگوں کے بارے میں ذاتی جانکاری بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات اس کے پاس ‘ دوسروں کی امانت’ کے تحت رکھی گئی ہیں اور قانون میں اس طرح کی جانکاری نہ دینے کی چھوٹ ہے۔ بینک نے جو بیورا دیا ہے اس کے مطابق مارچ 2018 میں اس نے 222 کروڑ روپے کی قیمت سے زیادہ کے انتخابی بانڈ بیچے۔

مگہر میں کبیر کے بہانے وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر زبردست حملہ

وزیر اعظم مودی نے ایس پی ، بی ایس پی اور کانگریس پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب سے یوگی کی حکومت آئی، اس کے بعد اتر پردیش میں غریبوں کے لئے ریکارڈ گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ کبیر نے ساری زندگی اصولوں پر توجہ دی ۔