اقتصادی بنیاد پر ریزر ویشن

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بہار: نتیش کمار نے کہا – ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹائی جائے

ای ڈبلیو ایس کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو بڑھانے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ حد او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو ان کی آبادی کے تناسب میں مواقع سے محروم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو : پی ٹی آئی)

مشاورت پالیسی کے اصولوں کی خلاف ورزی کے بعد پاس ہوا تھا اشرافیہ ریزرویشن، پی ایم او کا تھا بڑا کردار

دی وائرکی خصوصی رپورٹ : آر ٹی آئی کے تحت حاصل کئے گئےدستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اشرافیہ کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کو ریزرویشن دینے والے 124ویں آئینی ترمیم بل پر وزارت قانون کے علاوہ کسی دیگر محکمہ کے ساتھ صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ حکومت نے 20 دن کے اندر ہی اس بل کوپارلیامنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کراکے قانون بنا دیا تھا۔

سپریم کورٹ / فوٹو: پی ٹی آئی

غریب اشرافیہ کو ریزرویشن دینے کے معاملے کو آئینی بنچ کو بھیجے جانے پر 28 مارچ کو سپریم کورٹ میں شنوائی

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی ایک بنچ نے کہا کہ وہ 28 مارچ کو عرضی پر شنوائی کرے گی اور آئینی بنچ کے سامنے یہ معاملہ بھیجا جائے یا نہیں اس پر بھی غور کرے گی۔

جسٹس جے چیلمیشور/فوٹو : رائٹرس

آئین میں اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کے لئے ریزرویشن کا اہتمام نہیں ہے: جسٹس چیلمیشور

آئی آئی ٹی ممبئی میں امبیڈکر میموریل لکچر کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس جے چیلمیشور نے کہا کہ آئین میں صرف سماج کے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے کے لئے ریزرویشن کا اہتمام ہے۔

امرتیہ سین، فوٹو: رائٹرس

کانگریس روزگار دینے میں اچھی نہیں تھی ،لیکن مودی حکومت میں حالات اور بدتر ہوگئے: امرتیہ سین

نوبل ایوارڈ یافتہ اکانومسٹ امرتیہ سین نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعے اشرافیہ کے مالی طور پر پسماندہ طبقے کو ریزرویشن دینا غیر منظم سوچ کا مظاہرہ ہے۔ریزر ویشن کو عدم مساوات کی وجہ سے نافذ کیا گیا تھا اور یہ کبھی بھی آمدنی کا سوال نہیں تھا۔

Media Bol 82.00_33_23_05.Still005

میڈیا بول: کیا غریب اشرافیہ  کے لیے ریزرویشن ایک چناوی ایجنڈہ ہے؟

ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے غریب اشرافیہ کے لیے ریزرویشن کے مدعے پر دی ہندو کی جرنلسٹ پورنیما جوشی، جے این یو کے پروفیسر وویک کمار اور سپریم کورٹ کی وکیل اونی بنسل سے ارملیش کی بات چیت۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

تیزی سے کم ہو  رہی ہیں سرکاری محکمہ، بینکوں میں نوکریاں

ڈی او پی ٹی نے گزشتہ تین سالوں میں اہم ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی کے اعداد و شمار اکٹھا کئے ہیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ سال 2015 میں کل 113524 امیدوار کا انتخاب اور تقرری ہوئی تھی۔ جبکہ 2017 میں یہ اعداد و شمار گر‌کر 100933 پر آ گیا۔

حکومت ہند کے سابق سکریٹری پی ایس کرشنن

حکومت ہند کے سابق سکریٹری نے کہا؛ریزرویشن غریبی ختم کرنے کی کوئی اسکیم نہیں ہے، نیا بل آئین کی خلاف ورزی ہے

حکومت ہند کے سابق سکریٹری پی ایس کرشنن نے کہا کہ اقتصادی طور پر پسماندہ اشرافیہ کو ریزرویشن کی نہیں بلکہ اسکالرشپ، تعلیم کے لئے لون اور دیگر افادی اسکیموں کی ضرورت ہے۔