این آر سی کا مسئلہ

آسام کے موری گاؤں  میں این آر سی کی حتمی  فہرست میں اپنا نام دیکھنے کے لئے آئے مقامی لوگ(فوٹو : پی ٹی آئی)

این آر سی کی حتمی فہرست میں شامل نہ ہونے والے لوگ ’بے وطن‘ نہیں: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے کہا کہ این آر سی کی حتمی فہرست قانونی طور پر کسی کو غیر ملکی نہیں بناتی۔ قانون کے تحت دستیاب تمام اختیارات کا استعمال کر لینے تک ان کو پہلے کی طرح ہی تمام حق ملتے رہیں‌گے۔

ہمنتا بسوا شرما ، فوٹو : فیس بک

این آر سی پر بی جے پی نے اٹھائے سوال، کہا-1971 سے پہلے آئے کئی لوگوں کے نام این آر سی میں نہیں

آسام کے وزیر خزانہ ہمنتا بسوا شرما نے سنیچر کو جاری این آر سی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کو سرحدی اضلاع میں کم سے کم 20 فیصد اور بقیہ آسام میں 10 فیصد ری ویر ی فکیشن کی اجازت دینی چاہیے۔وہیں بی جے پی ایم ایل اے شیلادتیہ دیو نے کہا کہ این آر سی ‘ہندوؤں کو باہر کرنے اور مسلمانوں کی مدد کرنے’ کی سازش ہے۔

فوٹو:این آر سی اے ایس ایس اے ایم ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان

آسام: تقریباً بیس لاکھ افراد شہریت سے محروم

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مصدقہ ہندوستانی شہریوں کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی۔ کئی دہائیوں سے آسام میں مقیم قریب بیس لاکھ افراد کو ’غیر قانونی تارکین وطن‘ قرار دے دیا گیا جن میں اکثریت مسلمان شہریوں کی ہے۔

Amit-Shah-Sarbanand-Sonowal-PTI

آسام: این آر سی کو لےکر بی جے پی کے سر کیوں بدل گئے ہیں؟

خصوصی رپورٹ : این آر سی کا پہلا مسودہ جاری ہونے کے بعد سے امت شاہ سمیت کئی بی جے پی رہنما ‘گھس پیٹھیوں’ کو نکالنے کے لئے پورے ملک میں این آر سی لانے کی پیروی کر رہے تھے۔ اب آسام میں این آر سی کی اشاعت سے پہلے بی جے پی نے اس کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

علامتی فوٹو : رائٹرس

آسام: بی ایس ایف سب انسپکٹر اور ان کی بیوی کو غیر ملکی قرار دیا گیا

اس سے پہلے فارین ٹریبونل کارگل جنگ میں حصہ لے چکے محمد ثناء اللہ اور سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے جوان مامود علی کو بھی غیر ملکی قرار دے چکا ہے۔ ثناء اللہ کے واقعہ کے فوراً بعد، آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ کسی بھی جوان کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

گواہاٹی میں این آر سی کے خلاف اے بی وی پی کارکنوں کا مظاہرہ (فوٹو بہ شکریہ : نیٹورک 18 آسام)

آسام: این آر سی کے خلاف اے بی وی پی کامظاہرہ، کہا-اصل باشندوں کے نام چھوٹے

این آر سی کی اشاعت کو آگے بڑھانے کی مانگ کرتے ہوئے اے بی وی پی نے کہا کہ موجودہ فہرست میں بہت سے اصل باشندوں کے نام چھوٹے ہیں اور غیر قانونی مہاجروں کے نام جوڑے گئے ہیں۔ جب تک اس کو دوبارہ تصدیق کر کے سو فیصد خامیاں دور نہیں کی جاتی، اس کی اشاعت نہیں ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہمیں تنقید کی پرواہ نہیں،31 اگست تک این آر سی شائع کرنا ہی ہوگا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا،’ہماراحکم اور ہماری کارروائی ہر لمحہ بحث اور تنقید کا موضوع ہوتی ہے۔ ہم اس سے بدحواس نہیں ہوتے۔ اگر ہم اس پر غور کریں‌گے تو ہم کبھی بھی اپنا کام پورا نہیں کر سکیں‌گے۔ ‘

AKMC 19 July.00_12_51_11.Still002

اپوروانند کی ماسٹر کلاس: میاں جب خود کو میاں کہتے ہیں تو کس کو غصہ آتا ہے؟

ویڈیو: نظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالے جانے کے بعد ’میں میاں ہوں‘نظم کے تخلیق کار حافظ احمد سمیت 10 لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان لوگوں پر اپنی نظموں کے ذریعے آسام کے این آر سی اور آسام کے لوگوں کے تئیں نفرت اور تعصب رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔آج کی ماسٹر کلاس میں اس مدعے پر پروفیسر اپوروانند کا نظریہ۔

امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

دوسرے حصوں میں نافذ ہوگا این آر سی، ملک کی ایک-ایک انچ زمین سے غیر قانونی مہاجروں کو باہر کریں‌ گے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک کی ایک ایک انچ زمین پر جو غیر قانونی مہاجر رہتے ہیں، ہم ان کی پہچان کریں‌گے اور عالمی قوانین کے تحت ان کو ملک سے باہر کریں‌گے۔

nrc

کیا بی جے پی 2024 کا الیکشن این آر سی پر لڑے گی؟

این آر سی سے باہر رہ جانے والوں کی اکثریت مسلمان ہے۔ ہندو بھی اچھی خاصی تعداد میں ہیں۔ چنانچہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ان ہندوؤں کو بچانے کا ایک حل تلاش کر لیا۔ جو مسلمان ہیں انھیں بی جے پی “گھس پیٹھیا” کہتی ہے اور جو ہندو ہیں انہیں “شررنارتھی” یعنی رفیوجی۔ گھس پیٹھیوں کو پارٹی ملک بدر کرنا چاہتی ہے جبکہ شررنارتھیوں کو شہریت سے نوازنا چاہتی ہے۔ اس کام کے لئے مرکزی حکومت نے 2016 میں ایک بل پیش کیا اور 2018 میں اسے لوک سبھا سے پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

سپریم کورٹ نے این آر سی معاملے میں کہا-دعوےاوراعتراضات کو نپٹانے میں غیر جانبدارای سے کام لیں

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آسام میں این آر سی کو آخری شکل دینے کی 31 جولائی کی تایخ آگے نہیں بڑھائی جائے‌گی۔ یہ یقینی بنایاجانا چاہیے کہ این آر سی سے متاثر ہونے والے ہر شخص کو غیر جانبدارانہ سماعت کا موقع ملے۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

این آر سی معاملے میں سپریم کورٹ کا نیا فیصلہ ؛ اب 15دسمبر تک داخل کر سکتے ہیں اپنے اعتراض اور دعوے

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے پہلے سے قابل قبول 10دستاویزوں کے علاوہ 5 اور ایسے دستاویزوں کو قبول کرنے کے اجازت دی ہے جن کو این آر سی کوآرڈینٹر نےشہریت کی تصدیق میں سختی کے مد نظر قبول کرنے سے منع کر دیا تھا۔

(علامتی فوٹو : دی وائر)

مرکز کاریاستوں کو حکم،غیر قانونی طور پر رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کی نئے سرے سے پہچان کریں

حکومت ہند غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کے بارے میں ریاستوں سے جٹائے گئے بایوگرافک اعداد و شمار کو میانمار حکومت کے ساتھ شیئر کرے‌گی۔ اس کی بنیاد پر ان کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے‌گی۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

آسام میں این آر سی سے باہر رہے 10فیصدی لوگوں کی دوبارہ تصدیق ہو: سپریم کورٹ

عدالت نے این آر سی کے ڈرافٹ پر دعویٰ اور اعتراض کی آخری تاریخ (30 اگست ) کو ملتوی کر دیا ہے۔ کورٹ نے دعوٰی و اعتراضات کے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے Standard Operating Procedure ( ایس او پی ) کے تضاد کو لیکر بھی سوال کیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

سپریم کورٹ نے این آر سی کوآرڈینٹر کو لگائی پھٹکار،کہا؛ آپ کو جیل کیوں نہ بھیجا جائے؟

کورٹ نے این آر سی ، آسام کے کو آرڈینٹر پرتیک ہجیلا کو کہا کہ آپ کا کام صرف این آر سی بنانا تھا نہ کہ پریس میں جانا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہجیلا کے بیان کا از خود نوٹس لے کر شنوائی شروع ہوئی ہے۔

راجا سنگھ/ فوٹو: اے این آئی

روہنگیا اور بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی مار دو : بی جے پی رہنما

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی بی جے پی ایم ایل کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔راجا سنگھ سے پہلے ہی مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی سرکار آتی ہے تو آسام کی طرح ہی بنگال میں بھی این آر سی کو نافذ کریں گے۔

گواہاٹی میں این آر سی کا فائنل ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے افسر/ فوٹو: پی ٹی آئی

آسام : این آر سی کا آخری مسودہ جاری، تقریباً 40 لاکھ لوگوں کے نام نہیں

این آر سی کو لےکر حزب مخالف بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہے۔ ممتا بنرجی نے پوچھا، جن 40 لاکھ لوگوں کے نام رجسٹر میں نہیں ہیں وہ کہاں جائیں‌گے؟ کیا مرکز کے پاس ان لوگوں کے لئے کوئی بازآبادکاری پروگرام ہے؟