این آر سی

(فوٹو : پی ٹی آئی)

گزشتہ  10سال میں بنگلہ دیش سے نہیں ہوئی کوئی گھس پیٹھ: بی جے پی ترجمان

بی جے پی ترجمان سوپنل بروآ نے کہا کہ اقتصادی وجوہات سے بنگلہ دیشی ہندوستان نہیں آ رہے ہیں۔ یورپ اور سرحدی ملکوں میں ان کو کم سے کم 3000 روپے روز ملتے ہیں جبکہ ہندوستان میں وہ زیادہ سے زیادہ ہزار روپے ہی کما سکتے ہیں۔ ایسے میں وہ یہاں کیوں آئیں‌گے۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

این آر سی معاملے میں سپریم کورٹ کا نیا فیصلہ ؛ اب 15دسمبر تک داخل کر سکتے ہیں اپنے اعتراض اور دعوے

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے پہلے سے قابل قبول 10دستاویزوں کے علاوہ 5 اور ایسے دستاویزوں کو قبول کرنے کے اجازت دی ہے جن کو این آر سی کوآرڈینٹر نےشہریت کی تصدیق میں سختی کے مد نظر قبول کرنے سے منع کر دیا تھا۔

(علامتی فوٹو : دی وائر)

مرکز کاریاستوں کو حکم،غیر قانونی طور پر رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کی نئے سرے سے پہچان کریں

حکومت ہند غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کے بارے میں ریاستوں سے جٹائے گئے بایوگرافک اعداد و شمار کو میانمار حکومت کے ساتھ شیئر کرے‌گی۔ اس کی بنیاد پر ان کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے‌گی۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

آسام میں این آر سی سے باہر رہے 10فیصدی لوگوں کی دوبارہ تصدیق ہو: سپریم کورٹ

عدالت نے این آر سی کے ڈرافٹ پر دعویٰ اور اعتراض کی آخری تاریخ (30 اگست ) کو ملتوی کر دیا ہے۔ کورٹ نے دعوٰی و اعتراضات کے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے Standard Operating Procedure ( ایس او پی ) کے تضاد کو لیکر بھی سوال کیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

سپریم کورٹ نے این آر سی کوآرڈینٹر کو لگائی پھٹکار،کہا؛ آپ کو جیل کیوں نہ بھیجا جائے؟

کورٹ نے این آر سی ، آسام کے کو آرڈینٹر پرتیک ہجیلا کو کہا کہ آپ کا کام صرف این آر سی بنانا تھا نہ کہ پریس میں جانا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہجیلا کے بیان کا از خود نوٹس لے کر شنوائی شروع ہوئی ہے۔

راجا سنگھ/ فوٹو: اے این آئی

روہنگیا اور بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی مار دو : بی جے پی رہنما

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی بی جے پی ایم ایل کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔راجا سنگھ سے پہلے ہی مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی سرکار آتی ہے تو آسام کی طرح ہی بنگال میں بھی این آر سی کو نافذ کریں گے۔

گواہاٹی میں این آر سی کا فائنل ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے افسر/ فوٹو: پی ٹی آئی

آسام : این آر سی کا آخری مسودہ جاری، تقریباً 40 لاکھ لوگوں کے نام نہیں

این آر سی کو لےکر حزب مخالف بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہے۔ ممتا بنرجی نے پوچھا، جن 40 لاکھ لوگوں کے نام رجسٹر میں نہیں ہیں وہ کہاں جائیں‌گے؟ کیا مرکز کے پاس ان لوگوں کے لئے کوئی بازآبادکاری پروگرام ہے؟

NRC

وزارت داخلہ کی وضاحت ؛ این آر سی میں شامل نہیں کرنے کا مطلب غیر ملکی قرار دینا نہیں

وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے سوموار کو کہا کہ جو لوگ National Register of Citizens (این آر سی) کے مسودہ کا حصہ نہیں ہیں، وہ اپنےآپ ہی غیر ملکی نہیں ہو جائیں‌گے۔ ایسے لوگوں کو اپنا دعویٰ پیش کرنے اور اعتراض درج کرانے کے لئے ایک مہینے کا وقت ملے‌گا۔