این پی آر

عارف محمدخان نے کہا–شاہین باغ مظاہرہ دوسروں پر اپنا نظریہ تھوپنے کی کوشش ہے

سی اے اےکے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہروں کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہا کہ 1986 میں بھی لاکھوں لوگ تھے، جنہوں نے شاہ بانو معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹے جانے کی مخالفت کی تھی۔

پارلیامنٹ میں مودی کے بیانات کی سچائی

فیک نیوز راؤنڈ اپ: مودی نے دعویٰ کیا کہ شہریت قانون میں پاکستان اور ہندوستان کے اقلیتوں کا ہی ذکر ہے اس میں تمام شہریوں کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اس کی تصدیق خود نہرو لیاقت پیکٹ سے ہو جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے آئین مخالف قانون کے جواز میں اسی نہرو لیاقت پیکٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس پیکٹ میں اقلیتوں کا ذکر ہے تمام شہریوں کا نہیں۔ اور ایسا کرنے والے خود نہرو تھے۔

شاہین باغ سے مظاہرہ ختم کر نے کی مانگ پر سپریم کورٹ نے مرکز کو نوٹس جاری کیا

کورٹ نے مرکزی حکومت کو 17 فروری تک جواب دینے کو کہا ہے۔عرضی گزاروں کے وکلاء نے پریشان کن حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بارے میں عبوری ہدایت جاری کرنے کو کہا، حالانکہ بنچ نے اس مانگ کو خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے شاہین باغ میں بچے کی موت کو اپنی جانکاری میں لیا، سوموار کو ہوگی شنوائی

دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرے کے دوران چار مہینے کے بچہ کی موت کے بعد بہادری کے لیےایوارڈپانے والی 12سالہ اسٹوڈنٹ جین گنرتن سداورتے نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر کہا کہ اس طرح کے مظاہرے میں بچوں کو شامل کرنے کی منظوری نہ دی جائے۔

دہلی کے شاہین باغ میں کیوں برقع پہنے پکڑی گئی مودی کی حمایتی

ویڈیو: دہلی کے شاہین باغ میں بدھ کی دوپہر کو مظاہرین نے برقع پہن کر پہنچی ایک ہندو خاتون کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ خاتون ان سے عجیب و غریب سوال کر رہی تھی اور اپنی غلط پہچان بتا رہی تھی۔اس مدعے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

شاہین باغ میں سردی  لگنے سے چار مہینے کے بچے کی موت، ماں روزانہ مظاہرہ میں لاتی تھی

شہریت ترمیم قانون کےخلاف جنوبی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں پچھلے ڈیڑھ مہینے سے زیادہ عرصے سے چل رہے مظاہرے میں چار مہینے کے محمدکو ان کی ماں روزانہ مظاہرہ میں لے جاتی تھیں۔ حالانکہ ان کی ماں اب بھی مظاہرہ میں حصہ لینے کو پرعزم ہیں۔

دہلی: الیکشن کمیشن نے شاہین باغ، جامعہ نگر میں گولی باری کے بعد ڈی سی پی چنمئے بسوال کو ہٹایا

الیکشن کمیشن نےساؤتھ-ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی چنمئے بسوال کو فوری اثر سے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کر کے ان کو وزارت داخلہ کو رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔ ان کی جگہ ایڈیشنل ڈی سی پی(ساؤتھ-ایسٹ) کمار گیانیش کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شہریت قانون: ’ہندوستان کو ہندو راشٹر بنا نے کی چال ہے سی اےاے اور این آر سی‘

اس دوران پروفیسر گوپال گرو نے دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کی قیادت والے سی اےاے مخالف احتجاج کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پرامن مظاہرے ہوتے رہنے چاہیے، جس سے لوگ سرکار کو من مانی کرنے سے روک سکیں۔

شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کر نے کے لئے حکومت تیار: روی شنکر پرساد

مرکزی حکومت میں سینئر وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت شہریت ترمیم قانون پر بات چیت کرے تو اس کے لئے شاہین باغ سےمنظم طریقے سے درخواست آنی چاہیے کہ وہاں کے سبھی لوگ اس مدعے پر بات چیت کرناچاہتے ہیں۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقریر ریکارڈ کر نے والے طالب علم کو ہاسٹل سےنکالا

مغربی بنگال کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے وائس چانسلر ودیت چکرورتی کے ذریعے یوم جمہوریہ پر دئے گئے خطاب کی ویڈیو رکارڈنگ کی تھی۔ اپنےخطاب میں وہ کہہ رہے تھے کہ شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرنے والے جس آئین کی تمہید پڑھ رہے ہیں وہ اقلیتی رائے کے ذریعے تیار کیا گیا تھا لیکن اب یہ ہمارےلئے وید بن گیا ہے۔ اگر ہمیں تمہید پسند نہیں ہیں تو ہم رائےدہندگان اس کو بدل دیں‌گے۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی پر طالب علموں کو ’سبق سکھا نے‘ کا الزام، معاملہ درج

مغربی بنگال کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی ودیت چکرورتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ کچھ طالب علموں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیووائرل ہو رہا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف بھگوا طاقتوں کی نفرت اور فیک نیوز کا سچ

فیک نیوز راؤنڈ اپ: گزشتہ ایک مہینے سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب اور مکاتب کے افراد بھی شرکت کر رہے ہیں اور آئین مخالف اس قانون کو کسی بھی قیمت پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر بھگوا ہنڈلوں کے ذریعے اس مہم کو توڑنے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے۔

شہریت ترمیم قانون: شاہین باغ کی ایک خاص فیملی سے ملاقات

ویڈیو: شاہین باغ میں گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ وقت سے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے شاہین باغ جاکر وہاں مظاہرہ میں شامل ایک فیملی سے بات کی۔

خصوصی رپورٹ: این پی آر پر عوام کو گمراہ کرتی مودی حکومت

ویڈیو: دی وائر کے ذریعے حاصل کیے گئے سرکاری دستاویزوں سے انکشاف ہوتا ہے کہ کس طرح مرکزکی مودی حکومت کافی پہلے سے این پی آر میں آدھار کو ’لازمی‘ کرنے کا نہ صرف من بنا چکی تھی، بلکہ تقریباً 60 کروڑ آدھار نمبر کو این پی آر سے جوڑنے کا کا م بھی پورا ہو چکا ہے۔

شہریت ترمیم قانون: کشمیری پنڈتوں کے ساتھ آیا شاہین باغ

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون(سی اے اے)کی مخالفت میں گزشتہ ایک مہینے سے نئی دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ اس مدعے پر قلمکار بدری رینا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات کی۔

سی اے اے مخالف مظاہروں اور احتجاج کو بدنام کرنے کی بھگوا سازشوں کا سچ 

فیک نیوز راؤنڈ اپ : اسی درمیان دہلی انتخابات کے قریب ان کی ایک تصویر بی جے پی لیڈرمنوج تیواری کے ساتھ عام ہو گئی جس کو شئیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ شاہی امام بی جے پی کے ہاتھوں بک گئے ہیں اور اپنے ایمان اور ضمیر کا سودا کر بیٹھے ہیں۔

سی اے اے مظاہرہ: دہلی پولیس نے آدھی رات کو کہا-جگہ خالی کرو، ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف مشرقی دہلی کے کھریجی میں خواتین گزشتہ کچھ دنوں سے پر امن مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 2 بجےدہلی پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی، ان کے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور ان کو دھمکی دی۔ اس کے بعد آس پا س کے مقامی لوگ اور خواتین کی مخالفت کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی۔ ان مظاہرین سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔

بیس اپوزیشن پارٹیوں  نے کہا، این آر سی کی مخالفت کرنے والے تمام وزیراعلیٰ این پی آر پر روک لگائیں

کانگریس کی رہنمائی میں سوموار کو ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں شہریت قانون کو فوراً واپس لینے اوراین آر سی اوراین پی آر پر روک لگائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے تجویز منظور کی گئی۔

ہندوستانی آئین کے 70 سال مکمل ہو نے پر جسٹس چیلا میشور سمیت آٹھ ہستیوں نے خودشناسی کی اپیل کی

ہندوستانی آئین کے 70 سال مکمل ہونے پرملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہستیوں نے اتوار کو ایک خط جاری کر واضح سوال کیا کہ کیا ‘آئین صرف انتظامیہ کے لیے ضابطوں کی ایک کتاب ہے؟

شہریت قانون مخالفت: ممتا کے بعد بی ایس پی، عآپ اور شیوسینا بھی کریں‌ گے کانگریس کی میٹنگ کا بائیکاٹ

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کانگریس پر دھوکہ دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت کو باہر سے حمایت دینے کے بعد بھی کانگریس نے دو مواقع پر اس کے ایم ایل اے کو توڑا۔

کیا ہے این پی آر کا سچ اور کیوں جھوٹا ہے این آر سی نافذ نہ کرنے کا حکومت کا دعویٰ

ویڈیو: مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں نیشنل پاپولیشن رجسٹر یعنی این پی آر اپ ڈیٹ کرنے اور مردم شماری 2021 کی شروعات کرنے کو منظوری دے دی ہے۔اس کے بعد ہی بحث شروع ہو گئی کہ یہ ملک بھر میں این آر سی لانے کا پہلا قدم ہے،جس کی مخالفت ہو رہی ہے۔ اس بارے میں تفصیل سے جانکاری دے رہے ہیں سپریم کورٹ کے وکیل شادان فراست۔

شہریت قانون کی حمایت کو لے کر ہندوؤں کو ڈرانے والوں کو پاکستان بھیجا جائے گا: بی جے پی رہنما

کیرل کے بی جے پی ترجمان بی گوپال کرشنن نے ریاستی حکومت کے نیشنل پاپولیشن رجسٹر سے جڑی سرگرمیوں پر روک لگانے پر کہا کہ اگر وزیراعلیٰ وجین نے این پی آر نافذ نہیں کیا تو مرکز کے ذریعے پبلک ڈسٹریبوشن سسٹم کے تحت ریاست کو ملنے والا راشن نہیں دیا جائے گا۔

شہریت قانون پر ہنگامے کے بیچ این پی آر اپ ڈیٹ کو ملی کابینہ کی منظوری، این آر سی کی سمت میں پہلا قدم

وزیراعظم مودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ نے نیشنل پاپولیشن رجسٹرکو اپ ڈیٹ کرنے کی منطوری دے دی ہے۔ اپوزیشن نے اس کو ملک گیر این آر سی کی سمت میں حکومت کا پہلا قدم بتایا ہے۔