اپوروانند کی ماسٹر کلاس: اشرافیہ طبقے کو ریزرویشن ،کیا یہ ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش ہے؟
ویڈیو: مرکزی حکومت کے ذریعے اقتصادی طور پرکمزور اشرافیہ طبقے کوریزرویشن دیے جانے کے فیصلے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ستیش پانڈے سے اپوروانند کی بات چیت ۔
ویڈیو: مرکزی حکومت کے ذریعے اقتصادی طور پرکمزور اشرافیہ طبقے کوریزرویشن دیے جانے کے فیصلے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ستیش پانڈے سے اپوروانند کی بات چیت ۔
حکومت ہند کے سابق سکریٹری پی ایس کرشنن نے کہا کہ اقتصادی طور پر پسماندہ اشرافیہ کو ریزرویشن کی نہیں بلکہ اسکالرشپ، تعلیم کے لئے لون اور دیگر افادی اسکیموں کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کے فیصلے پر سوال کھڑے کیے ہیں اور اس کو پالیٹیکل اسٹنٹ قرار دیا ہے۔حالاں کہ اکثر سیاسی پارٹیوں نے حکومت کے اس قدم کی حمایت کی ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا،’لوک سبھا انتخابات سے پہلے لیا گیا یہ فیصلہ ہمیں صحیح نیت سے لیا گیا فیصلہ نہیں بلکہ پالیٹیکل اسٹنٹ لگتا ہے۔ سیاسی چھلاوہ لگتا ہے۔‘
سی بی آئی تنازعہ: سی بی آئی چیف آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے بعد اپوزیشن حکومت پر حملہ آور ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ راکیش استھانا کو بچانے اور رافیل سودے کی جانچ سے بچنے کے لیے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
اتر پردیش میں امبیڈکر نگر کے سابق بی ایس پی رکن پارلیامان راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے ساؤتھ دہلی واقع حیات ہوٹل کی لابی میں بندوق نکال کر ایک عورت اور اس کے مرد ساتھی کو دھمکایا تھا۔
مایاوتی کی زندگی تضادات سے بھرپور ہے اور وہ سودےبازی کرنےمیں ماہر ہیں۔ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو چاہیے کہ وہ تضادات کو سلجھانے کے ساتھ مایاوتی جیسی پکی سودےباز لیڈر کو رام کرنے کا ہنر سیکھ لیں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر اس وقت جہاں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت پر حملہ آور ہیں وہیں مایاوتی نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں با اثر رہنے والے مدعوں پر سینئر صحافی صبا نقوی اور جے این یو میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اجے گڈا ورتھی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ایک تجزیے کے مطابق اگر بی ایس پی اور کانگریس آئندہ الیکشن ساتھ ساتھ لڑتے ہیں تو دونوں پارٹیوں کو فائدہ ہوگا۔
ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومتکررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]
ٹانڈا سے بی جے پی ایم ایل اے سنجو دیوی کے امبیڈکر کے مجسمہ کو بھگوا پہنانے پر ہوا تنازعہ ، ایم ایل اے بولیں، بھگوا عام رنگ ہے اس کو سیاست سے نہ جوڑیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ضمنی انتخاب کے نتائج اور بی جے پی کی انتخابی بیان بازی میں آئی تبدیلی پر ونود دوا کا تبصرہ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نیشنل پارٹیاں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت آنے والی پبلک اتھارٹی ہیں۔
ویڈیو:دلتوں کے مسائل پر بی جے پی میں باغیانہ تیور اپنانے والی اتر پردیش کے بہرائچ سے رکن پارلیامنٹ ساوتری بائی پھولے سے امت سنگھ کی بات چیت
آر ٹی آئی کے تحت بی جے پی، کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، بی ایس پی اور این سی پی کے سیاسی چندے کی مانگی گئی جانکاری کے جواب میں کمیشن نے ایسا کہا۔ جبکہ ان پارٹیوں کو 2013 میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن آر ٹی آئی کے دائرے میں لےکر آیا تھا۔
جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر بات کم ہو رہی ہے۔ ان سے فوکس شفٹ ہو گئی ہے۔ اچھا ہوتا کہ ان الزامات پر گفتگو ہوتی جس سے لوگوں کو پتا چلتا کہ کیا یہ الزامات Impeachmentکے لئے کافی ہیں؟
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے چیف جسٹس کے خلاف اپوزیشن کی Impeachmentکی تجویز اور نرودا پاٹیا تشدد معاملے میں بی جے پی کی سابق وزیر مایا کوڈ نانی کے بری ہونے پر ونود دوا کا تبصرہ
سی جے آئی دیپک مشرا کے خلاف Impeachment Motion پر 71 رکن پارلیامنٹ نے دستخط کیے،جس میں گانگریس این سی پی،سی پی ایم،سی پی آئی، ایس پی،بی ایس پی اور مسلم لیگ شامل ہیں۔
سال 17-2016 میں ملک کی سات نیشنل پارٹی نے کل 1559.17 کروڑ روپے کی آمدنی کا اعلان کیا۔ بی جے پی کی آمدنی سب سے زیادہ 1034.27 کروڑ روپے رہی، جو کل رقم کا 66.34 فیصد ہے۔
عام انتخابات اب نزدیک ہیں، ایسے میں بی جے پی کے اندر سے ہی اٹھ رہی دلت رکن پارلیامان کی مخالفت کی آواز پارٹی قیادت کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔
انٹرویو : اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت۔
تحریک آزادی میں آر ایس ایس کا کوئی رول نہیں رہا۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی ان کی کوئی تاریخ نہیں ہے اسی لئے وہ سوشلزم کی تاریخ کو بھی مٹانا چاہتے ہیں۔
بی ایس پی سپریمونے کہا، ‘راجیہ سبھا انتخاب نتیجہ کے باوجود ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان جاری تال میل سے بی جے پی کے لوگ بہت بری طرح پریشان ہیں۔ میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری یہ نزدیکی اپنی خود غرضی کے لئے نہیں ہے۔ یہ مفاد عامہ میں ہے۔ ‘
ایس پی سپریمو نے کہا کہ راجیہ سبھا کے انتخاب میں اقتدار اور منی پاور کا غلط استعمال کر کے بی جے پی نے ایس پی اور بی ایس پی کے رشتے کو اور بھی مضبوط کر دیا ہے۔
جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کامیاب ہو جاتی ہے، وہاں یہ مبینہ چانکیہ نیتی کا ڈھول پیٹتے ہیں، جہاں ناکام ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ زیادہ اعتماد ہمیں لے ڈوبا۔
گورکھ پور میں ملی ہار یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ بی جے پی کارکن ان کو 2024 میں وزیر اعظم کی صورت میں دیکھ رہے تھے، لیکن اپنی سیٹ چھوڑو وہ اپنا بوتھ تک نہیں بچا پائے۔
اتر پردیش اور بہار میں لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخاب نتیجے پر سوشل میڈیا پر آئے کچھ رد عمل۔
گورکھ پور سے گراؤنڈ رپورٹ : مارچ 2017 کے بعد یوپی کی سیاست میں نئی تبدیلی کی جوکمزور آوازیں اٹھ رہی تھیں اس کو سنا نہیں گیا۔ یہ آوازیں اس انتخاب میں بہت جارحانہ تھیں لیکن اس کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اب جب اس نے اپنا اثر دکھا دیا تو سبھی حیران ہیں۔
لگاتار جیت سے بےحد خوداعتمادی کی شکار بی جے پی کے لئے یہ ضمنی انتخاب آسان نہیں رہ گیا ہے۔ دونوں ضمنی انتخاب شروع سےہی پارٹی کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہاں کے منفی نتائج اس کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
بہوجن سماج پارٹی نے دونوں سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو حمایت دینے کو کہا ہے۔دونوں سیٹوں پر11مارچ کو انتخاب ہونے ہیں۔
اونا کی دلت تحریک سے مشہور ہوئے جگنیش میوانی گجرات کی وڈگام سیٹ سے آزاد ایم ایل اے ہیں۔