بی جے پی

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم قانون کی مخالفت پر بولے میگھالیہ کے گورنر-تقسیم کرنے والی جمہوریت نہ چاہنے والے نارتھ کوریا جائیں

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے کہا کہ تنازعہ کے موجودہ ماحول میں دو باتوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پہلی ،ملک کو کبھی مذہب کے نام پر تقسیم کیا گیا تھا۔دوسری،جمہوریت لازمی طور پر تقسیم کرنے والی ہے۔اگر آپ اسے نہیں چاہتے تو نارتھ کوریا چلے جائیے۔

علامتی تصویر، فوٹو : پی ٹی آئی

منی پور ریاست اور ناگالینڈ کے دیماپور میں انر لائن پرمٹ سسٹم نافذ

اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور میزورم کے بعد منی پور چوتھی ریاست ہے، جہاں پر انر لائن پرمٹ( آئی ایل پی) کو نافذ کیا گیا ہے۔ ناگالینڈ کے دیماپور میں اب تک انر لائن پرمٹ کا نظام نہیں تھا۔ اس کا مقصد اصل آبادی کے مفادات کے تحفظ کے لئے دیگر ہندوستانی شہریوں کو وہاں بسنے سے روکنا ہے۔

بی جے پی صدر امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

شیلانگ میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے، امت شاہ نے نارتھ ایسٹ کا دورہ کیا رد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا نارتھ ایسٹ کا دورہ رد کر دیا ہے۔ واضح ہوکہ شاہ کا اتوار کو اروناچل پردیش کے ساتھ ہی میگھالیہ میں نارتھ ایسٹ پولیس اکادمی کے پروگرام میں حصہ لینےکے لیے شیلانگ جانے کاپروگرام پہلےسےطے تھا۔

yaqoob-yawar1

شہریت ترمیم بل: اردو کے معروف ادیب یعقوب یاور نے یوپی اردو اکادمی کو اپنا ایوارڈ لوٹایا

پروفیسر یعقوب یاور نے دی وائر کو بتایا کہ ، مجھے اس بل کے پاس ہونے کی خبر سے بے حد صدمہ پہنچاہے۔ میری عمر ہوچکی ہے جسمانی طورپر بہت کچھ نہیں کر سکتا اس لیے میں یہ ایوارڈ لوٹارہاہوں ۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم بل: آسام میں کرفیو کے باوجود لوگ سڑک پر اترے، پولیس نے چلائی گولیاں

شہریت ترمیم بل پاس کیے جانے کی مخالفت میں آسام میں جاری پرتشدد مظاہرےکی وجہ سے ریاست کےتمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔آسام سے آنے جانے والی ٹرینیں اور اڑانیں بھی رد کر دی گئی ہیں۔ کئی افسروں کا تبادلہ کردیا گیاہے۔ آسام کے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ پر 48 گھنٹے کی پابندی ہے۔تریپورہ میں بھی اسکول کالج اور دفتر بند رہے۔

 امریکی رکن پارلیامان آندرےکارسن(فوٹو : رائٹرس)

شہریت ترمیم بل مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش: امریکی رکن پارلیامان

امریکہ کے مسلم رکن پارلیامان آندرے کارسن نے کہا کہ رکن پارلیامان کے ذریعے ظالمانہ شہریت ترمیم بل کو منظورکرنے کے ساتھ ہی آج، ہم نے وزیر اعظم کا ایک اور مہلک قدم دیکھا۔ حالانکہ، مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ اور فرقہ پرستی سے اس کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے یہ کارروائی غیر متوقع نہیں ہے۔

تریپورہ کی راجدھانی اگرتلا میں شہریت ترمیم بل کی مخالفت میں مظاہرہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

نارتھ ایسٹ میں مظاہرے کے بیچ  حکومت نے ’ملک مخالف‘ نشریات کو لے کر  چینلوں کو آگاہ کیا

وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سبھی ٹی وی چینلوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ایسے مواد کے متعلق خاص طور پر احتیاط برتیں، جن سے تشدد پھیل سکتا ہو یا لاءاینڈ آرڈر بنائے رکھنے میں مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہو یا پھر ایسے واقعات جو ملک مخالف عمل کو بڑھاوا دے رہے ہوں۔

 آسام میں شہریت ترمیم بل کی مخالفت میں مظاہرے (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم بل: تشدد کے بعد آسام میں کرفیو، تریپورہ میں فوج تعینات

مرکز نے آسام سمیت نارتھ ایسٹ کی مختلف ریاستوں میں پیر املٹری فورس کے 5000 جوانوں کو ہوائی جہاز سے بھیجا۔ شہریت ترمیم بل کی مخالفت میں ہوئے تشدد کو دیکھتے ہوئے آسام کے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات پر 24 گھنٹے کے لئے پابندی لگائی گئی ہے۔

آسام کے تن سکیا میں شہریت ترمیم بل کی مخالفت کرتے مظاہرین (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم بل: آسام کے بی جے پی رکن پارلیامان نے مانا-حالات کشیدہ، لوگ فکرمند

گوہاٹی کی بی جے پی رکن پارلیامان کوئین اوجا نے کہا کہ ابھی معاملہ بہت گرم ہے۔ جب کیتلی بہت گرم ہے تو اس کو چھونے پر ہاتھ جل جائیں‌گے۔ ہم انتظار کریں‌گے۔ ہم آہستہ آہستہ کوشش کریں‌گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا، امت شاہ نے اقلیتوں پر ہو رہی زیادتی کو لے کر غلط بیانی سے کام لیا

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا، ہمارے ملک کے کئی اہم فیصلے الگ الگ مذاہب کے لوگوں کے ذریعے لئے جاتے ہیں۔ ہم کبھی بھی کسی کو ان کے مذہب کے آئینے سے نہیں دیکھتے ہیں۔

HBB 1012.00_27_28_08.Still005

شہریت قانون: مذہب کے نام پر کس طرح امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے؟

ویڈیو: شہریت ترمیم بل میں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے مذہبی استحصال کی وجہ سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین،پارسی اور عیسائی کمیونٹی کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا اہتمام کیا گیاہے۔اس مدعے پر سماجی کارکن ہرش مندر، اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد اور دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی سے بات چیت کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

شیریں دلوی

شہریت ترمیم بل: میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کیوں لوٹا رہی ہوں؛ شیریں دلوی

میں یہ ایوارڈ واپس لوٹا کر اپنی قوم ، سیکولر عوام اور جمہوریت کے حق کے لیے اٹھنےوالی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملا رہی ہوں ۔ ہم سب کو اس احتجاج میں شامل ہو کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کرنی چاہیے ۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

خواتین کے خلاف جرم کے سب سے زیادہ معاملے بی جے پی رکن پارلیامان پر درج ہیں: اے ڈی آر

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس کے مطابق،گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی نے خواتین کے خلاف جرم کے معاملوں سے جوجھ رہے 66 امیدواروں کو لوک سبھا،راجیہ سبھا اور اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا۔کانگریس نے 46 ایسے امیدوار اور بہوجن سماج پارٹی نے 40 ایسے امیدوار اتارے۔

ہندوستان میں یورپی یونین کے سفیر اگو استتو(فوٹو : ٹوئٹر)

شہریت بل میں ہندوستانی آئین کے مساوات کا اصول برقرار رکھنے کی امید: یورپی یونین

ہندوستان میں یورپی یونین کے سفیر اگو استتو نے کہا کہ ہندوستانی آئین بنا کسی جانبداری کے قانون کے سامنے برابری کی بات کرتا ہے۔ ہم ان اصولوں کو شیئر کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دینے کی بحث کا نتیجہ ہندوستانی آئین کے ذریعے قائم اعلیٰ معیارات کے مطابق نکلے‌گا۔

شیو سینا رہنما سنجے راؤت، فوٹو بہ شکریہ ، راجیہ سبھا ٹی وی /یو ٹیوب گریب

شہریت بل کے مخالفوں کو غدار بتانے پر سنجے راؤت بو لے ہمیں سند کی ضرورت نہیں

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پر شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ جو مخالفت کر رہے ہیں اور جو حمایت کر رہے ہیں، وہ سبھی ملک کے شہری ہیں۔ ہم کتنے کٹھور ہندو ہیں، یہ ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں ہیں۔ آپ (بی جےپی)جس اسکول میں پڑھ رہے ہو، ہم وہاں کے ہیڈماسٹر ہیں۔

کپل سبل، فوٹو: راجیہ سبھا ٹی وی /یوٹیوب ویڈیو گریب

سبل نے شاہ سے کہا-ملک کا مسلمان آپ سے نہیں ڈرتا، ہم صرف آئین سے ڈرتے ہیں

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پربحث کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیامان کپل سبل نے کہا کہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس پرملک کے بٹوارے کا الزام لگایا، جو پوری طرح سے غلط ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ امت شاہ نے تاریخ کی کون سی کتاب پڑھی ہے۔

 کانگریس رکن پارلیامان ششی تھرور(فوٹو : پی ٹی آئی)

شاہ کے بٹوارے والے بیان پر تھرور نے کہا-انہوں نے تاریخ کی کلاس میں نہیں دیا تھا دھیان

لوک سبھا میں شہریت ترمیم بل پیش کرتے وقت وزیر داخلہ امت شاہ نے مذہبی بنیاد پر بٹوارے کے لئے کانگریس پر الزام لگایا تھا۔ کانگریس رہنما ششی تھرور نےکہا کہ کانگریس سے غیرمتفق ہونے والی جماعتوں میں ہندو مہاسبھا تھی، جس نے 1935 میں فیصلہ کیا کہ ہندو اور مسلم دو الگ الگ ملک ہیں، دوسرا محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ کا بھی یہی خیال تھا۔

 شہریت ترمیم بل کے خلاف نارتھ ایسٹ بند کے دوران طلبا تنظیموں نے ٹائر جلاکر مظاہرہ کیا۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم بل: نارتھ ایسٹ میں مخالفت جاری، تریپورہ کے دو علاقوں میں فوج تعینات، آسام میں الرٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وادی سے سی آر پی ایف کی 10 کمپنیاں آسام کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ 20 کمپنیاں ابھی اور بھیجی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ایک سپیشل ٹرین بھی جوانوں کے لیے چلائی گئی ہے۔شہر یت ترمیم بل کے مد نظر آسام میں حالات خراب بنے ہوئے ہیں۔

Amit-Shah-ANI-1

راجیہ سبھا: شہریت ترمیم بل پر بحث جاری، امت شاہ نے کہا-ہندوستانی مسلمان ہندوستانی تھے، ہیں اور رہیں گے

راجیہ سبھا میں کئی اپوزیشن ممبروں نے اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز دی ہے۔ بل پر بحث ہونے کے بعد اس کو پاس کرتے وقت ان تجاویز کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم بل فاشسٹ مودی حکومت کی مشتہر سنگھ کے ’ہندو راشٹر‘ کے منصوبے کا حصہ: عمران خان

ہندوستانی لوک سبھا میں منظور کئے گئے شہریت ترمیم بل پر پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے اکثریتی ایجنڈہ ہے۔ اس بل نے آر ایس ایس-بی جے پی کی مسلم مخالف ذہنیت کو دنیا کے سامنے لا دیا ہے۔

کانگریس رہنما منیش تیواری (فوٹو : پی ٹی آئی)

کانگریس نے نہیں، ساورکر نے رکھی تھی دو قومی نظریے کی بنیاد: منیش تیواری

لوک سبھا میں شہریت ترمیم بل کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس رہنما منیش تیواری نے کہا کہ یہ بل غیر آئینی اور آئین کے اصل جذبہ کےخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نہ صرف مذہب کی بنیاد پر جانبداری کی گئی ہے بلکہ یہ سماجی روایت اور عالمی معاہدہ کے بھی خلاف ہے۔

 (فوٹو : پی ٹی آئی)

لوک سبھا میں شہریت ترمیم بل پاس، امت شاہ نے کہا- جب تک مودی وزیر اعظم ہیں، آئین ہی حکومت کا مذہب ہے

لوک سبھا میں شہریت ترمیم بل کی حمایت میں 311 ووٹ اور مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ اس بل میں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے مذہبی استحصال کی وجہ سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بدھ، جین،پارسی اور عیسائی کمیونٹی کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا اہتمام کیا گیاہے۔

آسام میں شہریت ترمیم بل کے خلاف مظاہرہ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

خفیہ ایجنسی را نے کہا تھا، شہریت ترمیم بل کا استعمال ہندوستان میں گھس پیٹھ کے لیے کیا جاسکتا ہے

اس سال جنوری میں مشترکہ پارلیامانی کمیٹی کے ذریعے پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را نے اس بل کے پرانےایڈیشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

پارلیامنٹ میں شہریت ترمیم بل پاس ہو تو امت شاہ پر لگائی جائے پابندی: امریکی کمیشن

شہریت ترمیم بل کو غلط سمت میں بڑھایا گیا ایک خطرناک قدم بتاتے ہوئے ریاستہائے متحدہ کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے کہا کہ بل کے لوک سبھا میں منظور ہونے سے وہ بےحد فکرمند ہیں۔

ادھو ٹھاکرے، فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم بل: شیو سینا نے مودی حکومت پر لوگوں کو ہندو–مسلمان میں باٹنے کا الزام لگایا

شیوسینا نے کہا کہ ہندوستان میں ابھی دقتوں کی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم شہریت ترمیم بل جیسی نئی پریشانیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ اگر کوئی شہریت ترمیم بل کی آڑ میں ووٹ بینک کی سیاست کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

امت شاہ۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیم کی وجہ سے شہریت قانون میں ترمیم کی ضرورت پڑی: امت شاہ

لوک سبھا میں شہریت بل پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کیا۔ اگر مذہب کی بنیادپر ملک کو تقسیم نہیں کیا جاتا تب اس بل کی ضرورت نہیں پڑتی۔