تمل ناڈو: بی جے پی صدر نے وزیر اعظم مودی کا نام نوبل پرائز کے لیے بھیجا
ٹی سندر راجن تمل ناڈو بی جے پی کی صدر ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کی مخالفت کرنے والے دو لوگوں کی پٹوائی کروانے کی وجہ سے بھی چرچہ میں آ چکی ہیں۔
ٹی سندر راجن تمل ناڈو بی جے پی کی صدر ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کی مخالفت کرنے والے دو لوگوں کی پٹوائی کروانے کی وجہ سے بھی چرچہ میں آ چکی ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں تمل ناڈو کے دو اہم سیاسی رہنماوں کا انتقال ہو چکا ہے- ان دنوں صوبہ کے ایک اور اہم سیاسی لیڈر وجے کانت بھی علیل ہیں۔ اس صورت حال میں اندیشہ ہے کہ ان کی پارٹیاں بکھر سکتی ہیں اور قومی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے لئے جگہ بن سکتی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے رافیل سودے پر اٹھائے گئے سوالوں پر مودی حکومت کی چپی اور رہنماؤں کے میموریل بنانے پر ونود دوا کاتبصرہ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایم کرونا ندھی اور رافیل سودے پر بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا ، ارون شوری اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا ۔
ملک کی 29 میں سے 18 ریاستوں میں حکومت کرنے والی بی جے پی 5 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی ریاستوں کی فہرست میں صرف ایک ریاست ہماچل پردیش کی وجہ سے جگہ بنا پائی ہے ۔
جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کی صحت لگاتار بگڑتی جارہی ہے ،وہ لمبے وقت سے زیر علاج ہیں ۔فلم سے سیاست تک کے ان کے سفر پر پڑھیے رشید قدوائی کا جائزہ ۔
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا گارڈ بھی شامل ہے۔
ماہی گیروں کو پچھلے 6مہینے سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور کمپنی نے ان کے پاسپورٹ اور سفر کے دوسرے دستاویزوں کو اپنے پاس رکھ لیا ہے۔
مودی حکومت کے ذریعے دسمبر 2014 میں ماحولیاتی قانون میں ایسی تبدیلی کی گئی، جس سے ویدانتا کے توتی کورن پروجیکٹ جیسے کچھ اسپیشل پلانٹ کو ان سے متاثر ہونے والے لوگوں کی رائے کے بغیر بنانے کی منظوری ملی۔
گراؤنڈ رپورٹ :ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ پلانٹ کے ملازمین کی آپ بیتی بتاتی ہے کہ کمپنی کا اپنے ملازمین کے تئیں رویہ بےحد غیر انسانی تھا۔
گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران 13 لوگوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت نے ویدانتا اسٹرلائٹ کو دی گئی زمین کا الاٹمنٹ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست کے ڈپٹی سی ایم نے سوموار کو پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کیے جانےکا اعلان کیا تھا۔ نئی دہلی: […]
ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے توتی کورن میں اسٹرلائٹ کاپر یونٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی گولی باری میں مرنے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے توتی کورن میں ویدانتا گروپ کے خلاف مظاہرہ میں لوگوں کی موت اور لوک سبھا میں بی جے پی کی کم ہوتی تعداد پر ونود دوا کا تبصرہ۔
تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں ویدانتا گروپ کی کمپنی اسٹر لائٹ کاپر کے خلاف مہینوں سے چل رہا مظاہرہ منگل کو پر تشدد ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس دوران گولی باری کی ہے۔ نئی دہلی: تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں […]
سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے سروے کے مطابق، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ذریعے اس اسمبلی انتخاب میں قریب 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، جو پچھلے انتخابی خرچ کا دو گنا ہے۔ نئی دہلی: حال ہی میں ختم ہوا کرناٹک اسمبلی انتخاب سیاسی پارٹیوں اور […]
مرکزی حکومت کے کرناٹک انتخابات کا حوالہ دینے پرسپریم کورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے فوراً تمل ناڈو کے لیے پانی چھوڑنے کا آرڈر دیا۔ معاملے کی شنوائی کے لیے اگلی تاریخ 8 مئی رکھی گئی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے آن لائن میڈیا کی نگرانی کو لے کر حکومت کی حکمت عملی اور کاویری آبی تنازعہ پر ونود دوا کا تبصرہ
مجسموں کا گرایا جانا محض کسی پتھر کی بے جان شے کو ختم کیا جانا نہیں ہےبلکہ اس نظریہ، اس اقدار کو زمین دوز کرنے کی کوشش ہے جس کی نمائندگی وہ مجسمہ کرتاتھا۔
دیناکرن نے اپنی نئی پارٹی امّاں مکّل منّیتر کڑگم کے پرچم کی بھی نقاب کشائی کی، جس میں آنجہانی وزیراعلیٰ جےللتا کی تصویر ہے۔
پورے ملک میں 1765 رکن پارلیمان اور ایم ایل اے سے جڑے 3045 مجرمانہ معاملے زیر التوا : مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا، یوپی سب سے آگے
تریپورہ کے سبروم شہر میں لینن کے ایک اور مجسمہ کو نقصان پہچایاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی۔
اگر مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں ہے، تو یہ کیسی جمہوریت ہے؟ نئی دہلی : تمل ناڈو کے ایک سماجی کارکن کے خلاف صرف اس وجہ سے راج دروہ (Sedition)کا مقدمہ کردیاہے کہ انہوں نے حکومت کے ندی جوڑ منصوبے کے خلاف 48 صفحے […]
سیاست دانوں نے اس ملک کا حال ایسا بنا دیاہے جس سے لکھ پتی اور کروڑپتی لوگوں کے سوا کوئی غریب یا متوسط طبقے کا آدمی انتخاب میں حصہ لے نہیں سکتا۔ ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے تعلق سے تمل ناڈو فلم انڈسڑی کی مشہور شخصیت سیمان نے […]