سری لنکا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پابندیوں کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پچھلے ہفتے سوئٹزرلینڈ نے عوامی مقامات پر پوری طرح سے چہرہ چھپانے یا برقع پہننے پر پابندی لگانے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔ 51.2 فیصدی رائے دہندگان نے اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جو سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے، اس میں نمایاں فرق ہے۔ ہندوستان نے ایل اے سی پر پہلے کی صورت حال کو برقرار رکھنےپر زور دیا ہے، جبکہ چین نے سرحدکو لےکر کوئی بات نہیں کی اور پھر سے دعویٰ کیا کہ گلوان گھاٹی ان کی سرحدمیں ہے۔
نریندر مودی چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک کو خوف کی نفسیات میں مبتلا رکھا جائے اور پاکستان کے اردگرد حصار قائم کیا جائے۔مگر اب اس گیم میں چین دودھ میں مینگنیاں ڈالنے کا کام کر رہا ہے، جس کی شہہ پر چھوٹے پڑوسی ممالک بھی ہندوستان کی نو آبادیاتی طرز فکر کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔
سری لنکا میں علماء نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اُس وقت تک نقاب لینے یا چہرے کا پردہ کرنے سے گریز کریں جب تک حکومت کی طرف سے صورتحال کی وضاحت نہیں کر دی جاتی۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر راون کا اصل نام نسیم الدین خان ہے؟ کیا مغربی بنگال میں بی جے پی نے خوداپنے کارکن قتل کروایا تھا؟
حکومتی وزیر رؤف حکیم کے مطابق مسلم مخالف فسادات میں ایک مسلمان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
منسٹریل سکیورٹی ڈیویزن (ایم ایس ڈی) نے پولیس کی یونٹ،پارلیامنٹ اور سکیورٹی سے جڑی ایجنسیوں کو لکھے خط میں یہ جانکاری دی ہے۔
مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر کیے جانے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں مسیحی افراد کی ہلاکتوں کا سوگ ابھی تھما نہیں تھا کہ سری لنکا کے سینکڑوں مسلمان شہریوں کو مذہبی کشیدگی کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سری لنکا اسٹیٹ منسٹر آف ڈیفنس نے کہا کہ اسلامک فنڈامنٹلسٹ گروپ نے ان حملوں کو انجام دیا حالانکہ انھوں نے اس پر کوئی ثبوت یا اطلاع کے ذرائع کے بارے میں نہیں بتایا۔
سری لنکا میں ہونے والے آٹھ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ ایک وزیر کے مطابق ایک مکان پر چھاپہ مار کر ان حملوں مبں ملوث ہونے کے شبہ میں کم از کم سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علم کی تلاش میں پدم نابھ جینی کی یہ کٹھن یاترا ہمارے دور کے لیے، جس میں ہر قسم کی معلومات آن لائن ہو گئی ہے، ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ حالانکہ گوگل اور یو ٹیوب کسی کو بھی سست اور آرام پسند بنا سکتے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنا نہیں چاہتی۔اس حملہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور دوسری ٹیموں کو مکمل حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔
سری لنکا کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم راجا پاکشے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ کی جانب سے منگل تیرہ نومبر کے ایک حکم کی روشنی میں اسپیکر نے طلب کیا تھا۔
ایک حساس پڑوسی کے برعکس ہندوستان نے اس خطے میں اپنے آپ کو ایک غیر متوازن پاور کے روپ میں پیش کیا ہے۔پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی نیت سے ہندوستان جنوبی ایشیا ئی تعاون تنظیم سارک میں ایک ذیلی گروپ بنانے کی پلاننگ میں مصروف ہے۔
میڈیکل جرنل ‘ لینسیٹ ‘ کے ایک مطالعے کے مطابق، صحت خدمات کے معیار اور لوگوں تک ان کی پہنچکے معاملے میں ہندوستان دنیا کے 195 ممالک میں 145ویں پائدان پر ہے۔
ہمارے عظیم کھلاڑیوں کو عوام سرآنکھوں پر بٹھاتی ہے، مگر عوام پر جب ایسا کوئی برا وقت آتا ہےجس کے لئے حکومت یا سماج کا ایک طبقہ ذمہ دار ہو تو وہ ایسے غائب ہو جاتے ہیں، گویا اس دنیا میں رہتے نہ ہوں۔