صحت

ڈبلیو ایچ او کے سر براہ  ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہنم گیبریاس(فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرناک: ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کو رونا وائرس کو سوائن فلو سے بھی خطرناک بتاتے ہوئے اس کو قابو میں لانے کے اقدامات کو دھیرے دھیرے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی میل جول کا مطلب یہ بیماری پھر سے سر اٹھا لے گی۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے کہا-وبا کی انتہا تو ابھی دیکھنے میں آئے گی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے خلاف کوئی بھی مؤثر ویکسین غالباﹰ اگلے ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک تو دستیاب نہیں ہو سکے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو: پی آئی بی)

کورونا وائرس: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نگرانی کریں گے اور 20 اپریل تک جن اضلاع میں سدھار دیکھا جائےگا وہاں کچھ راحت دی جائےگی۔ حالانکہ، اگر بعد میں حالات اور بگڑتے ہیں تو چھوٹ کو رد کر دیا جائےگا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: ہندوستان میں متاثرین کی مصدقہ تعداد نو ہزار سے متجاوز

ذرائع کے مطابق چودہ اپریل کے بعد آئندہ دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران ریاستوں کو یہ اختیار دیا جائےگا کہ وہ جس علاقے میں مناسب سمجھیں نرمی کر سکتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

این بی ایس اے نے میڈیا اہلکاروں کو ہاسپٹل اور آئسولیشن سینٹر میں جانے سے منع کیا

نیوز براڈکاسٹنگ اسٹینڈرس اتھارٹی(این بی ایس اے)نے صحافیوں اور دوسرے میڈیا اہلکاروں سے اپیل کی ہے کہ ہاسپٹل اور دوسرے مقامات پر آئسولیشن میں رکھے گئے مریضوں کی خبر دکھانے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ مریض یامیڈیکل پیشہ وروں کی پرائیویسی بنی رہے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: کینسر اور دوسری بیماریوں کے مریض صفدرجنگ اور ایمس کے باہر پھنسے

قومی راجدھانی دہلی میں صفدرجنگ ہاسپٹل اور ایمس کے باہر ملک کے کونے کونے سے آئے ایسے سینکڑوں لوگ بے یار ومددگار پھنسے ہوئے ہیں اور کو رونا وائرس کے قہر کے کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ کینسر، کڈنی اور دل سے متعلق بیماریوں اور ایسی ہی دوسری خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے آئے تھے۔

فوٹو: اے این آئی

کرناٹک لاک ڈاؤن کے بیچ بی جے پی ایم ایل اے نے اپنے حامیوں  کے ساتھ سالگرہ منائی

معاملہ کرناٹک کے تمکر ضلع کا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے ایم جئے رام کو سالگرہ کی تصویروں میں سفید رنگ کے دستانے پہن کر کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ان کے آس پاس کھڑے لوگوں نے نہ ماسک پہنا ہے اور نہ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کے کسی ضابطے پر عمل کیاہے۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

ڈبلیو ایچ او نےکہا-رپورٹ میں غلطی ہوئی، ہندوستان میں کورونا وائرس کے کمیونٹی ٹرانس میشن کا خطرہ نہیں

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ابھی تک کو رونا وائرس کو لےکر کمیونٹی ٹرانس میشن کے ثبوت نہیں ملے ہیں اور ملک میں انفیکشن کی شرح ابھی بھی دو فیصدی پر بنی ہوئی ہے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: گجرات میں تنخواہ کی مانگ کو لے کر مزدور سڑک پر اترے

معاملہ گجرات کے سورت کا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بیچ تنخواہ اور گھر واپس لوٹنے کی مانگ کر رہے مہاجر مزدوروں کے ذریعے توڑ پھوڑ اور ٹھیلوں میں آگ لگائے جانے کے بعد پولیس نے ان میں سے تقریباً 80 لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

آئندہ 15 اپریل سے ٹرینوں کی خدمات بحال کر نے کا کوئی منصوبہ نہیں: وزارت ریل

آئندہ 15 اپریل سے ٹرین کی آمد ورفت شروع کرنے کی خبروں کو غلط بتاتے ہوئے وزارت ریل نے کہا ہے کہ میڈیا ایسے وقت میں غیر مصدقہ خبروں کو شائع کرنے سے بچے، کیونکہ اس سے عوام کے ذہن میں غیر ضروری بھرم پیدا ہوتا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا: ڈاکٹروں اور میڈیکل پیشہ وروں پر حملے کے واقعات میں اضافہ، تنظیم  نے وزارت داخلہ کو لکھا

کو رونا انفیکشن سے نپٹنے کے لیے کام کر رہے ڈاکٹروں اور میڈیکل پیشہ وروں کے تئیں شکریے کے اظہار کے دو ہفتے بعد ملک بھر سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ بدھ کو دہلی اور بھوپال میں چار ڈاکٹروں پر حملے کے بعد میڈیکل پیشہ وروں کی تنظیم نے مرکزی حکومت سے اس طرح کے تشدد کو روکنے کو کہا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مرکز سے متعلق اعداد و شمار الگ لکھے جانے سے ہو رہے ہیں مسلمانوں پر حملے: دہلی اقلیتی کمیشن

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے دہلی حکومت کو خط لکھ کر ڈیلی ہیلتھ بلیٹن میں نظام الدین مرکز سے جڑے اعدادو شمار الگ لکھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پر بنائے گئے کالم کوجلد سے جلد ہٹایا جائے کیونکہ اس سے اسلاموفوبیا کے ایجنڈہ کو بڑھاوا مل رہا ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

پی پی ای کی مانگ کو لےکر دہلی نرس یونین نے کام روکنے کی وارننگ دی

دہلی اسٹیٹ ہاسپٹلس نرسیز یونین نے سرکار اور انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے مانگ کی ہے کہ پی پی ای اور ماسک کی کمی دور کی جائے، ایک ہی ہال میں بیڈ لگاکر سبھی نرسوں کے رکنے کا انتظام کرنے کے بجائے انہیں الگ کمرے دیے جائیں۔

الہ آباد میں جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کی جانچ کرتے میڈیکل پیشہ ور(فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر پر مرکز میں شامل ہو نے کی بات چھپانے کا الزام، معاملہ درج

پولیس کے مطابق الہ آبادیونیورسٹی کے ایک پروفیسر مارچ کے پہلے ہفتے میں دہلی میں ہوئے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کے امتحانات میں ڈیوٹی بھی کی تھی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں اہل خانہ سمیت کوارنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک (فوٹو: پی ٹی آئی)

اڑیسہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھایا، مرکز سے بھی ریل اور اڑان روکنے کی اپیل

14 اپریل تک نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بیچ اڑیسہ سرکار نے اس کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے 30 اپریل تک ریل اور اڑان کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر

انڈین نیوز پیپر سوسائٹی نے سرکاری اشتہارات پر روک لگانے کے سونیا گاندھی کے مشورے کی مذمت کی

کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کانگریس صدرسونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیا کو دیے جانے والے تقریباً 1250 کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات پر دو سال کے لیے روک لگانے کی اپیل کی تھی۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

کورونا: مودی حکومت کے پاس نہ حکمت عملی ہے، نہ ہی انسانیت

پچھلے چھ سالوں میں مودی حکومت کے کئی فیصلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کو عوام میں دہشت اور خوف و ہراس پھیلانا پسند ہے۔ نوٹ بندی میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پرانے نوٹوں کو بدلنا ہو، شہریت ثابت کرنے کے لئے کاغذ اکٹھا کرنا ہو یا اچانک ہوئے لاک ڈاؤن میں انہونی کے ڈر سے ہجرت اورحکومت کے فیصلوں کی مار سماج میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے پر ہی پڑی ہے۔

علامتی تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی

کورونا: ہندوستان میں اس وقت مسلمان ہونا ایک جرم ہے، مگر…

مسلم جماعتوں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی کے لئے مہم چلائیں اور جو بھی لائحہ عمل طئے کیا جائے اس پر عمل کرنے کے لئے عوام کو آمادہ کیا جائے۔آپسی اختلافات کو کچھ وقت کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئےملت کے وسیع تر مفاد کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔عوام کو تذبذب میں ڈالنے کے بجائے ان میں صرف ایک ہی بات جائے، ایسی بات جو سائنسی و طبی حوالے سے مستند اور قابل عمل ہو۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

مہاجر مزدوروں کی حالت پر سپریم کورٹ نے کہا-حکومت کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے

ایک مفاد عامہ کی عرضی میں شہروں سے ہجرت نہ کرنے والے مزدوروں کو محنتانہ دیے جانے کی مانگ پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کو بتایا گیا ہے کہ ایسے مزدوروں کو شیلٹروں میں کھانا دستیاب کرایا جا رہا ہے اور ایسی حالت میں ان کو پیسے کی کیا ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ،(فوٹو : رائٹرس)

تبلیغی جماعت کے پروگرام کو لے کر فرضی خبروں پر جمعیۃ نے کیا سپریم کورٹ کا رخ

جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے میڈیا کے ایک طبقہ پرفرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت والے واقعے کا استعمال پوری مسلم کمیونٹی کو قصور وار ٹھہرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ۔ (فوٹو : رائٹرس)

ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ پر لگائی روک، صرف چین پر توجہ مرکوز کر نے کا الزام

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کو ہر سال امریکہ کی طرف سے بڑی رقم ملتی ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کے دور میں امریکہ کو صحیح مشورہ نہیں دیا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: ملک میں 149 لوگوں کی موت، متاثرین کی تعداد پانچ ہزار کے پار

دنیا بھر میں کو رونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1431900 ہو گئی ہے اور 82172 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وائرس کامرکز رہے چین کے ووہاان شہر میں 73 دن بعد لاک ڈاؤن ہٹا۔ ایران میں پارلیامنٹ کھولی گئی۔ برٹن کے وزیر اعظم دوسرے دن بھی آئی سی یو میں۔

فوٹو : رائٹرس

صحت سے متعلق امور کو بھی قومی و انسانی سلامتی کے نظریہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے

تین سالوں میں وزارت صحت نے وبائی امراض سے متعلق قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے صلاح ومشورہ کو بھی ضروری نہیں سمجھا۔ اس کو پارلیامنٹ میں لانے کی بھی کسی کو توفیق نہیں ہوئی، جہاں اسکو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کرکے اس پر غور و خوض کیا جاسکتا تھا۔ جہاں حکومت کی تمام تر توجہ اقلیتی طبقہ کو زچ کرنا، اکثریتی فرقہ کو خوف کی نفسیات میں مبتلا کرکے نیشنل ازم کا راگ الا پ کر ووٹ بٹورناہووہاں صحت سے متعلق قانون سازی کی کس کو فکر ہوتی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو : رائٹرس)

ٹرمپ کی وارننگ کے بعدہندوستان نے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے ایکسپورٹ پر لگی پابندی ہٹائی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ بھیجنے کی اجازت دینے کے لئے کہا تھا۔ہندوستان نے اس کی بڑھتی مانگ‌کی وجہ سے ایکسپورٹ پر روک لگادی تھی۔ سوموار کو صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہندوستان نے یہ دوا نہیں دی، تو یقیناً ان کو اس کے نتائج بھگتنےہوں‌گے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

آسام: ایم ایل اے نے کورونا کا علاج کر رہے ہاسپٹل کو حراستی کیمپ سے بدتر بتایا، گرفتار

پولیس کے مطابق، نگاؤں ضلع کے ڈھینگ اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ریاست میں کو رونا کا علاج کر رہے اسپتالوں اور کورنٹائن سینٹروں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کر رہے ہیں۔

منی پور کی خاتون  کے کپڑوں پر تھوک کے نشان(فوٹو: فیس بک)

دہلی کے بعد ممبئی میں بائیک سوار نے منی پور کی خاتون  پر تھوکا، کیس درج

ممبئی کے کلینا علاقے کا معاملہ۔ پولیس نے ایپڈیمک ڈزیز ایکٹ کے تحت نامعلوم بائیکر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دہلی میں گزشتہ مارچ میں منی پور کی ہی ایک خاتون کو کو رونا کہہ کر اس پر ایک نوجوان نے پان تھوک دیا تھا۔

رگھو رام راجن (فوٹو: رائٹرس)

آزادی کے بعد سب سے بڑے اقتصادی بحران  کے دور میں ملک: رگھو رام راجن

آر بی آئی کے سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات رگھو رام راجن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئےحالات کے مدنظر کہا کہ حکومت سیاسی تقسیم کی لکیر کو پار ‌کرکے اپوزیشن سے بھی مدد لے سکتی ہے، جس کے پاس پچھلے عالمی مالی بحران سے ملک کو نکالنےکا تجربہ ہے۔