واقعہ اتوارکو بادل پور تھانہ حلقہ میں ہوا۔الزام ہے کہ پیشہ سےکیب ڈرائیور آفتاب عالم ایک شخص کو بلندشہر چھوڑکر واپس آ رہے تھے، جب ان کی کیب میں سوار ہوئے کچھ لوگوں نے ان سے جبراً جئے شری رام بولنے کو کہا اور ایسا نہ کرنے پر ان کو ہلاک کر دیا۔
ویڈیو: لکھنؤ پولیس کے ذریعے گرفتار کئے گئے گلوکار ورون بہار نے ’ جو نہ بولے جئے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘نامی ایک متنازعہ نغمہ گایا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی،اسی مدعے پر سراج حسین سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
لکھنؤ پولیس کے ذریعے گرفتار کئے گئے گلوکار ورون بہار نے ’ جو نہ بولے جئے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘نامی ایک متنازعہ نغمہ گایا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
کرات نے کہا،’یہ ویڈیو کسی ایک کمیونٹی کے ذریعے کسی خاص کمیونٹی کے خلاف تشدد بھڑکانے اور ان کو دھمکانے والے ہیں۔ ‘
یہ واقعہ دہلی کے روہنی کا ہے۔ مولوی کا الزام ہے کہ 20 جون کو کار میں سوار تین لوگوں نے ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا، انکار کرنے پر انہوں نے کار سے ٹکر مار دی۔
وہ ساری نفرت بھری باتیں جو ایک دوسرے کے کھان پان، رہن سہن اور اخلاقیات کے بارے میں پہلے اتنی شدت سے نہیں سنی جاتی تھیں، اب ان باتوں میں ؛’ہم سب،اُو سب ،ای لوگ اُو لوگ ، اوکنی کے ‘ زیادہ اثردار ہونے لگا ہے۔
یہ نفرت اور تشدد، بہاری سماج کو گہرا زخم دینے والا ہے۔ سڑکوں پر اترے لوگوں کے تیور دیکھئے۔ اس تیور میں نفرت کی گرمی دیکھئے۔ ان کی چال، ان کے ہاتھ سے اٹھتی تلوار، ہاکی سٹک اور منھ سے نکلے قول اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
1992 کی چھ دسمبر کو جو لاکھوں ہندو ایودھیا میں جمع ہوئے وہ کیا اچانک ہی ایک متشدد بھیڑ میں بدل گئے؟ کیا اچانک ہی ان کے اندر ابال آ گیا اور انہوں نے مسجد مسمار کردی؟ کیا یہ لمحاتی وحشت تھی؟ 6 دسمبر ہندوؤں کے لئے شرمندگی […]