مکہ مسجد بلاسٹ کیس

وزیر داخلہ امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ معاملے کو لے کر کیے گئے امت شاہ کے دعووں میں کتنی سچائی ہے؟

وزیر داخلہ امت شاہ کا دعویٰ ہے کہ پچھلی حکومت نے ہندو مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے اصلی مجرموں کو چھوڑ دیا تھا، اگر ایسا ہے تو این آئی اے ان کو پکڑنے کی سمت میں کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا رہی ہے؟

فوٹو : اے ایف پی

کیا دارالعلوم دیوبند واقعی دہشت گردی کا اڈہ ہے؟

دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کا مرکز بتانے والے لوگوں کو ان کے اپنے ادارے بھونسلا ملٹری اسکول کی یاد دلانا ضروری ہے۔یہ وہ ادارہ ہے جہاں دہشت گردی کی ٹریننگ پاکر ابھینو بھارت جیسی تنظیم نے ہندوستان کی منتخب شدہ حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کی تھی۔

فوٹو:این آئی اے

مکہ مسجد بلاسٹ کیس میں فیصلہ سنانے والے جج نے ظاہر کی بی جے پی جوائن کرنے کی خواہش

اسپیشل این آئی اے کورٹ کےاس وقت کے جج رویندر ریڈی نے اس سال 16 اپریل کو مکہ مسجد بلاسٹ کیس میں سوامی اسیمانند اور دیگر 4 کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد استعفیٰ دینے والے ریڈی نے اب بی جے پی کا دامن تھامنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فوٹو:این آئی اے

مکہ مسجد بلاسٹ: جج کا استعفیٰ نامنظور،بدعنوانی کا الزام،این آئی اے وکیل کا اے بی وی پی سے رشتہ

حیدر آباد کی مکہ مسجد بلاسٹ معاملے میں 16 اپریل کو این آئی اے کورٹ نے سوامی اسیمانند سمیت تمام پانچ ملزمین کو بری کیا تھا۔ 2007 میں ہوئے ان دھماکوں میں 9 لوگ مارے گئے تھے، جبکہ قریب 58 لوگ زخمی ہوئے تھے۔