گورکھ پور سے گراؤنڈ رپورٹ : مارچ 2017 کے بعد یوپی کی سیاست میں نئی تبدیلی کی جوکمزور آوازیں اٹھ رہی تھیں اس کو سنا نہیں گیا۔ یہ آوازیں اس انتخاب میں بہت جارحانہ تھیں لیکن اس کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اب جب اس نے اپنا اثر دکھا دیا تو سبھی حیران ہیں۔
بد عنوانی ہندوستانی سیاست کی روح ہے۔ ا س کے جسم پر راشٹرواد اور سیکولرزم اوڑھکر سب نوٹنکی کرتے ہیں۔
راجستھان کے جھن جھونو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بیٹیوں کو لےکر جو کچھ بھی کہا، اس سے کئی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
پرسار بھارتی میں وزارت اطلاعات و نشریات کی بڑھتی مداخلت اس بات کا ثبوت ہے کہ وزارت چیزوں کو بہتر بنانے کی بجائے ہر چیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہتی ہے۔
آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کےغیرملکی سفر سے متعلق نقصان میں چل رہی ایئر انڈیا کو 118.72 کروڑ روپےکی ادائیگی باقی ہے۔
گجرات میں اسمبلی انتخاب کے وقت نرمدا کے پانی کو لےکر عوام کو خواب دکھائے گئے لیکن اب گرمی آنے سے پہلے حکومت نے کہہ دیا ہے کہ آب پاشی کے لئے آبی ذخیرہ کا پانی نہیں ملےگا۔
دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھکر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریںگے۔
فنانس سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قیمتی تحفہ توشہ خانہ بھجوا دیا تھا، لیکن وہ یہ نہیں بتا پائے کہ انہوں نے اس بارے میں جانچکے حکم کیوں نہیں دئے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نوٹ بندی کے 15 مہینے بعد بازار میں تقریباً اتنا ہی کیش آ گیا ہے جتنا 8 نومبر 2016 سے پہلے تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کی رات کالے دھن پر روک تھام، […]
صرف دھن ہی کالا نہیں ہے، بلکہ متعلق اسٹڈی اور اٹھائے گئے قدم کو لےکر جانکاری کو بھی گہرے اندھے کنویں یا بلیک ہول میں ڈال دیا گیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لوک پال سلیکشن کمیٹی سے کانگریس کا بائیکاٹ اور نمامی گنگے پر ونود دوا کا تبصرہ
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سنگھ کے ایجنڈا اور مودی سرکار پر ونود دوا کا تبصرہ
چیف انفارمیشن کمشنر نے وزارت خارجہ کو کہا ہے کہ ان ریکارڈوں کو نیشنل سیکورٹی کا معاملہ بتا کرآرٹی آئی کے تحت جانکاری دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
وہ راہل گاندھی کی طرف امید سے نہیں دیکھ رہے ہیں، مگر وہ بی جے پی کی طرف اپنی پیٹھ موڑ سکتے ہیں۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ ہندوستان میں تمام ‘ چوروں ‘ نے اپنے کالے دھن کو مودی کی مدد سے سفید کر دیا ہے۔
آج جب دنیا میں مختلف قسم کی خرابی اجاگر ہونے کے بعد گلوبلائزیشن کی خراب پالیسیوں پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے، ہمارے یہاں انہی کو گلے لگائے رکھکر سو سو جوتے کھانے اور تماشہ دیکھنے پر زور ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے پی این بی اسکیم اور نیرَو مودی پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے بیان پر ونود دوا کا تبصرہ
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے ‘ نہ کھاؤںگا، نہ کھانے دوںگا ‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار؟ صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو عوام بےقرار، ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘
کتنا ہی بڑا شو روم ہوگا، ہمارے میہل بھائی یہاں بیٹھے ہیں لیکن وہ جائےگا اپنے سنار کے پاس ذرا چیک کرو۔
گجرات کی بی جے پی حکومت نے 15 فروری سے ریاست کے چار ضلعوں سریندرنگر، بوتاڈ، بھاؤنگر اور احمد آباد میں نرمدا کے پانی پر روک لگائی۔ اس سے پہلے 15 مارچ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔
فلسطین کو لےکراب تک ہندوستان کا نظریہ یہ رہا تھا کہ فلسطین کو مکمل آزادی اور ریاست کی منظوری حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسرائیل مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقے میں کئے گئے اپنے تمام غیر قانونی قبضے کو ختم کرے۔ لیکن نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے اس نظریے میں نرمی آ گئی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیشنل ہیلتھ کیئر اسکیم میں 40 فیصد پیسہ ریاستی حکومت کو دینا ہے۔ جب ریاست کے پاس پہلے سے ہی ایسی اسکیم موجود ہے تو کسی اور اسکیم پر خرچ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورہ کو ترتیب دینے والے وزارت خارجہ کے ایک افسر بی بالا بھاسکر کے مطابق فلسطینی دور ہ کے تین اہم مقاصد تھے۔
گزشتہ ہفتےکی فیک نیوزکا تعلق بی جے پی اوراس کی ہم خیال تنظیموں کے آئی ٹی سیل سے اتنا نہیں رہا جتنا خود بی جے پی کے ایم پی سے ، ان میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں ۔غور طلب ہے کہ مودی کے […]
ویڈیو:ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات اور بیان بازی پر پروفیسر اپوروانند سے برجیش سنگھ کی بات چیت
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے پارلیامنٹ میں وزیر اعظم کا خطاب اور رافیل سودے پر ونود دوا کا تبصرہ
واقعی؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پٹیل جوناگڑھ اور حیدر آباد کے بدلے پورا کشمیر پاکستان کو دینے کو تیار تھے؟
ویڈیو: اس سال کے بجٹ میں زراعت اورکسانوں کو لے کر کیے گئے اعلان اور وعدوں پر شعبہ زراعت کے ماہر دیویندر شرما کے ساتھ دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو کی بات چیت
مدھیہ پردیش کے مُرینا سے رکن پارلیامنٹ انوپ مشرا نے پارلیامنٹ میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اسکیموں کی عمل آوری پر نگرانی کی کمی ہے۔ نگرانی ضروری ہے تبھی عوام کو ان کا فائدہ ملےگا۔
آپ اپنا دماغ لگائیں۔ سارا دماغ پکوڑا تلنے میں لگےگا تو لوگ خزانہ لوٹکر فرار ہو جائیںگے۔
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی ریاستوں میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان ریاستوں کے فنڈ میں 906 فیصد، 1173 فیصد اور 567 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کشمیر کے حالات اب نہ فوجیوں کے لئے اچھے رہ گئے ہیں، نہ وہاں کی عوام کے لئے۔ دونوں کے دل میں ایک دوسرے کے تئیں شک کا پہاڑ کھڑا کر دیا گیا ہے جو راستہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیراعظم کے پکوڑا بیچنے کو بھی روزگار قرار دینے والے بیان کو لے کرراجیہ سبھا میں امت شاہ کی وضاحت پر ونود دوا کا تبصرہ
بہار کے مکامہ ٹال میں گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کےعوامی اجلاس کے لئے انتظامیہ نے کسانوں سے زمین لی تھی، لیکن ساڑھے تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کو بطور معاوضہ کچھ نہیں ملا۔
بی جے پی صدر امت شاہ نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریے کی رسم اداکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو اچھے لگنے والے فیصلے نہیں، لوگوں کے لئے اچھے فیصلے کر رہی ہے۔
1999 میں این ڈی اے-1 نے 8 فیصدجی ڈی پی شرح نمو کے ساتھ اپنی پاری کی شروعات کی تھی، لیکن بعدکے تین مالی سالوں کے درمیان جی ڈی پی شرح نمو میں تیز گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کی خاص وجہ زراعتی شرح نمو کا اوندھےمنھ گرکرصفر پر آنا تھا۔ یہی کہانی این ڈی اے-2 میں بھی دوہرائی جا رہی ہے۔
شروعاتی اندازے کے مطابق، مرکزی حکومت میں کئی ہزار عہدے پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے سے خالی پڑے ہیں۔
1996 میں پروین توگڑیا سمیت 38 دیگر کے خلاف درج کئے گئے قتل کی کوشش کے معاملے کو واپس لینے کی گجرات حکومت کی درخواست احمد آباد کی ایک عدالت نے منظور کر لی ہے۔
سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے راشٹریہ منچ کی تشکیل کی، بی جے پی رہنما شتروگھن سنہا بھی ہوئے شامل۔ یشونت سنہا نے کہا کہ راشٹریہ منچ مرکز کی پالیسیوں کے خلاف تحریک شروع کرےگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر Association of South East Asian Nations یعنی آسیان کے دس سربراہان مملکت کی پذیرائی کی اور ان کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ہندوستان ان کیلئے اسٹریجیٹک پارٹنر کے بطور متبادل کردار نبھا سکتا ہے۔ 1999میں جب […]