مرکزی وزیر پیوش گوئل کے اس بیان کوہرطرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اس کوغیر حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک میں آکسیجن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ایسے میں وہ اس کو کم کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
یہ سالانہ مذہبی تقریب وسطی ترشور کے وڈاکناتھم مندر میں ہوتی ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ کیرل کا سب سے بڑا ہندو تہوار ہے۔ کیرل میں اپوزیشن کانگریس، بی جے پی اور مندرکمیٹی نے اس کو رد کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔ گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کو رد کیا گیا تھا۔
گجرات کے ڈپٹی سی ایم اوروزیر صحت نتن پٹیل نے کہا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے روزانہ 9000 سے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ وقت وقت پر نئی سہولیات اور بستر بڑھا رہے ہیں، لیکن یہ کم پڑ رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئےدہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی ہےکہ وہ دہلی چھوڑکر نہ جائیں۔ کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان سے مرکزی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں میں بیڈکی صلاحیت بڑھانے کی گزارش کی ہے۔ ساتھ ہی یہ یقینی بنانے کو کہا کہ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی متاثر نہ ہو۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر انہی صوبوں میں دیکھی جا رہی ہے، جہاں انتخاب نہیں ہے۔ شاہ نے کورونا ٹیکوں کی کمی سے انکار کیا ہے۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ واقع نالندہ میڈیکل کالج اسپتال کا معاملہ۔ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا خط ٹوئٹر پر شیئرکرکے نتیش سرکارکو نشانہ بناتے ہوئے صوبے میں کووڈ 19 کے خلاف بنیادی سہولیات کے فقدان پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھوپال شہر کے سارے وشرام گھاٹ ان دنوں لاشوں سے پٹے پڑے ہیں۔ ڈھیر ساری ایمبولینس لاشوں کو رکھے اپنی باری کا انتظار کرتی رہتی ہیں، چاہے بھدبھدا وشرام گھاٹ ہو یا سبھاش وشرام گھاٹ سب جگہ اتنی لاشیں آ رہی ہیں کہ انتظامیہ کے چہرے پر پسینہ ہی دکھتا ہے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بیچ وزیر اعظم نریندرمودی نے 11 اپریل سے 14 اپریل کے بیچ ٹیکہ اتسو کے انعقادکااعلان کیا تھا، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگانا تھا۔حالانکہ اعداد و شماربتاتے ہیں کہ اس دوران عام دنوں کے مقابلے لوگوں کو کم ٹیکے لگائے گئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، اتراکھنڈ کے ہری دوار میں چل رہے کمبھ میں شامل مدھیہ پردیش کے نروانی اکھاڑے کے مہامنڈلیشور کپل دیو داس کی کووڈ 19 انفیکشن سے گزشتہ 13 اپریل کو موت ہوگئی ۔ کمبھ میلے میں کورونا کی بدتر حالت کو دیکھتے ہوئے 13 اکھاڑوں میں سے نرنجنی اور تپو ندھی شری آنند اکھاڑے نے اس انعقاد سے ہٹنے کا اعلان کیا ہے۔
فیکٹ چیک: متعدد میڈیا رپورٹس میں امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں یوپی سرکار کے کووڈ 19مینجمنٹ کو سب سے بہتر بتانے کا دعویٰ کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تقابلی مطالعہ نہیں تھا بلکہ یوپی سرکار کے افسروں کے ساتھ مل کر ریاست کی کووڈ 19 کی تیاری اور اسے سنبھالنےسےمتعلق انتظامات پر تیار کی گئی رپورٹ تھی۔
ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ نیوز ادارے لگاتار وبا اورانتخاب وغیرہ کو کور کر رہے ہیں تاکہ قارئین تک خبروں اور اطلاعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیوز میڈیاضروری خدمات میں شامل ہے، اس لیے یہ مناسب ہوگا کہ صحافیوں کو تحفظ کےدائرے میں لایاجائے۔
حال ہی میں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سربراہ نے کورونا انفیکشن کو روکنے کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ کاری کے لیے چہرہ پہچان تکنیک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ حقوق سے متعلق تنظیموں نے اسے لوگوں کی پرائیویسی کے ساتھ کھلواڑ بتایا ہے۔
جیل انتظامیہ نے انہیں تلاش کے لیے دہلی پولیس سے مدد مانگی ہے۔ دہلی کی تہاڑ، منڈولی، روہنی جیل سے سزا یافتہ قیدیوں میں 1072 نےخودسپردگی کر دی اور 112 قیدیوں نے اب تک خودسپردگی نہیں کی ہے۔ وہیں عبوری ضمانت پر رہا کیے گئے 5556 انڈر ٹرائل قیدیوں میں سے تقریباً 2200 ہی واپس لوٹے ہیں۔
جنوبی ممبئی کی جمعہ مسجد ٹرسٹ کے ذریعے دائرعرضی میں ٹرسٹ کی ایک مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رسوم ورواج کو منانا یا اس پر عمل کرنا اہم ہے، لیکن سب سے اہم عوامی نظم اور لوگوں کی حفاظت ہے۔
سوچو! جو رسول تمہیں معمولی آندھی اور بارش میں مسجد آنے سے منع فرمائے اور گھر میں نماز ادا کرنے کا حکم دے وہ کس طرح وباؤں کے زمانے میں تراویح، جمعہ اور عیدین کی جماعتوں کے قیام پر تمہیں مجبور کرے گا اور خوش ہوگا؟
میڈیکل جرنل لانسیٹ میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق 230000 سے زیادہ مریضوں کے صحت کے ریکارڈ پرتحقیق کی گئی،جس میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے تین افراد میں سے ایک کو انفیکشن کے چھ مہینے کے اندردماغی صحت یاذہنی صحت سے متعلق عارضے کا پتہ چلا ہے۔
دہلی حکومت نے راجدھانی میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے 30 اپریل تک نائٹ کرفیو لگایا ہے۔ اس کے تحت ضروری خدمات اور گاڑیوں کی ایمرجنسی آمدورفت جاری رہےگی۔ راشن، کرانہ، پھل سبزی، دودھ، دوا سے وابستہ دکانداروں کو ای پاس بنوانا ہوگا، جس کے بعد وہ اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔
امریکہ کی‘2020 کنٹری رپورٹس آن ہیومن رائٹس پریکٹسیس’ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیےقومی سلامتی ، ہتک عزت ،سیڈیشن اور ہیٹ اسپیچ کے ساتھ ساتھ عدالت کی توہین جیسے قوانین کا سہارا لیا ہے۔
ویڈیو: مارچ 2020 میں جب لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تب ملک کی میڈیا نے سب کی بات کی، لیکن ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے بارے میں میڈیا اور سرکار کی بے رخی ہی دیکھنے کو ملی۔ وبا کے مشکل دور میں ان کے چیلنجز اور دوسرے مسئلوں پر اس کمیونٹی کے لیے کام کرنے والی کولکاتہ رستا کی بانی سنتوش سے یاقوت علی کی بات چیت۔
ویڈیو:گزشتہ سال نظام الدین مرکز کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا تھا۔ یہاں تبلیغی جماعت کےاجتماع میں دنیا بھر سے لوگ شامل ہوئے تھے، جن کے خلاف انفیکشن پھیلانے کو لے کر کیس درج کیا گیا تھا۔ ملزمین میں شامل کئی غیر ملکی شہری آج بھی اپنے گھر لوٹنے کے لیےجد وجہد کر رہے ہیں۔
ٹول کٹ معاملے میں گرفتار ہوئی ماحولیاتی کارکن دشا روی نے رہائی کے بعد پہلی بار جاری بیان میں کہا کہ خیالات مرتے نہیں ہیں۔ اور سچ کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے سامنے آ ہی جاتا ہے۔
پچھلے سال مارچ میں دہلی کا نظام الدین مرکز کو رونا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا تھا۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے کئی لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد 31 مارچ 2020 سے ہی یہ بند ہے۔
کسانوں کے احتجاج سےمتعلق ٹول کٹ شیئر کرنے کے معاملے میں گرفتار دشا روی کو ضمانت دیتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ معاملے کی ادھوری اور غیرواضح جانچ کو دیکھتے ہوئے کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے کہ بنا کسی مجرمانہ ریکارڈ کے کسی 22 سالہ لڑکی کے لیے ضمانت کے اصول کو توڑا جائے۔
کورونا کے علاج کے دعوے کے ساتھ لانچ ہوئی پتنجلی کی‘کورونل’کو وزارت آیوش سے ملے سرٹیفیکیٹ کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری اور رام دیو کے ذریعے کورونل کو 150 سے زیادہ ممالک میں فروخت کرنے کی اجازت ملنے کا دعویٰ شک کے دائرے میں ہے۔ ساتھ ہی اس کو لےکر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی کارکن دشا روی نے کسانوں کےاحتجاج سے متعلق اس دستاویز کو شیئر کیا ہے، جس کو ماحولیاتی کارکن گریتا تُنبیرنے ٹوئٹ کیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ٹریکٹر پریڈ کے دوران دہلی میں ہوئےتشدد سمیت کسانوں کی تحریک کےواقعات ٹوئٹر پرشیئرکیے گئے ٹول کٹ میں بتائے گئے مبینہ منصوبے سے ملتا جلتا ہے۔
بامبے ہائی کورٹ نےممبئی کی وکیل نکیتا جیکب کو راحت دیتے ہوئے دہلی کی متعلقہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا ہے۔ یہ معاملہ کسانوں کے احتجاج کے سلسلے میں ماحولیاتی کارکن گریتا تنبیرکی جانب سے شیئر کیے گئے ٹول کٹ سے متعلق ہے۔
ویڈیو:کسانوں کی تحریک سےمتعلق ٹول کٹ معاملہ اب بڑا سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں ماحولیاتی کارکن دشا روی کو بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ اس پورے مسئلے پر پولیس اور سرکار نے کس طرح سے کام کیا، بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
دوسرے ممالک ہوں گے جہاں گریتااسٹار ہیں ، ہم اپنی گریتا دشا روی کو جیل میں رکھتے ہیں۔ وہ کوئی اور زمانہ ہوگا اور کوئی اور ملک جہاں مفاد سے اوپر اٹھ کر فطرت اور ماحولیات کی فکرکرنے والوں کا استقبال ہوتا ہے۔ یہاں ان کو جیل ملتا ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش میں شاملی کے گورو پوار نے نریندر مودی کووزیر اعظم کی کرسی ملے، اس کے لیے گنگا میں ڈبکی لگائی تھی۔ کسان آندولن میں ایسا کیا ہوا کہ ان کے سخت حمایتی رہے گورو کا بھرم ٹوٹ گیا؟
ویڈیو: ملاقات اس نوجوان کسان سے جو سرکار سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سوال کرتا ہے، جو بھگت سنگھ کی بات کرتا ہے، جس کوامید ہے کہ معاشرےمیں برابری آئے گی ۔
گزشتہ 26 جنوری کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران جان گنوانے والےنوجوان کے اہل خانہ کے دعووں کو لےکر دی وائر کی عصمت آرا نے ایک رپورٹ لکھی تھی،جس کو ٹوئٹر پرشیئر کرنے کے بعد دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے خلاف رام پور میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی کسان تنظیموں کی مانگ کی حمایت میں 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران بہت سے مظاہرین لال قلعہ تک پہنچ گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ایکٹر سے کارکن بنے دیپ سدھو نے وہاں ایک ستون پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا۔
گزشتہ 26 جنوری کو دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران غیرمصدقہ خبریں شیئر/نشر کرنے کے الزام میں کانگریس رہنماششی تھرور،سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی، مرنال پانڈےاور چار دیگر صحافیوں کے خلاف سیڈیشن کی دفعات میں معاملہ درج ہوا۔
ویڈیو: کسانوں کی تحریک کی بازگشت مغربی اتر پردیش تک پہنچ چکی ہے اور حال ہی میں شاملی میں کسان رہنماؤں کی ایک مہاپنچایت ہوئی۔ یہاں کے کسانوں سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو:اپنے کھیت میں مصروف رہنے والا کسان وقت وقت پر اپنے لیے حق کی آواز بلند کرتا رہا ہے۔ملک کی آزادی سے پہلے کی بات ہو یا آزادی کے بعد کی کسان اپنا حق حکمرانوں سے مانگتے رہے ہیں۔
ویڈیو: دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کو کور کر رہے آزاد صحافی مندیپ پنیا کو گزشتہ30 جنوری کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ رہا ہونے کے بعد ان سے دی وائر کے سراج علی نے بات چیت کی۔
پیلی بھیت کے سہرامئو تھانہ حلقہ کے بلویندر سنگھ 23 جنوری کو غازی پوربارڈر کے لیے نکلے تھے۔ ایک ہفتے بعد ان کے اہل خانہ کو دہلی پولیس نے فون کرکے سڑک حادثےمیں ان کی موت کے بارے میں بتایا۔ بدھ کو آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کی لاش کو ترنگے میں لپیٹا گیا تھا۔
تہاڑ جیل میں آزاد صحافی مندیپ پنیا کو ایک کسان نے کہا،سرکار کو کیا لگتا ہےکہ وہ ہمیں جیل میں ڈال کر ہمارے حوصلے توڑ دےگی۔ وہ بڑی غلط فہمی میں ہے۔ شاید اس کو ہماری تاریخ کاعلم نہیں۔ جب تک یہ تینوں زرعی قوانون واپس نہیں ہو جاتے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا یہ بیان امریکی گلوکارہ یحانہ سمیت کئی ہستیوں کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو حمایت پر ہندوستانی وزارت خارجہ کی تنقید پر آیا ہے۔ محکمہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایسے ا قدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو ہندوستانی بازار کو بہتر بناتے ہیں اور بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو متوجہ کرتے ہیں۔
شرومنی اکالی دل،ڈی ایم کے ، این سی پی اور ترنمول کانگریس سمیت ان پارٹیوں کے 15ایم پی کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر کسانوں سے ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حالت جیل کے قیدیوں جیسی ہے۔