گورکھپور

جنگل کوڑیا سی ایچ سی۔ (فوٹو:اسپیشل ارینجمنٹ)

یوپی: وزیر اعلیٰ کے گود لیے اسپتال صوبے کی خستہ حال صحت خدمات کا نمونہ محض ہیں

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں گورکھپور کے دو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکو گود لینے کا اعلان کیا تھا۔ قیام کے کئی سالوں بعد بھی یہاں نہ مناسب تعداد میں طبی عملہ ہیں، نہ ہی دیگر سہولیات۔المیہ یہ ہے کہ دونوں اسپتالوں میں ایکسرے ٹیکنیشن ہیں، لیکن ایکسرے مشین ندارد ہیں۔

Synced Sequence.00_20_12_19.Still020

گورکھپور: گورکھ ناتھ مندر سے متصل گھروں کی منتقلی کا عمل غیرمعمولی ہے

ویڈیو: اتر پردیش کے گورکھپور واقع گورکھ ناتھ مندر سے لگے ایک درجن سے زیادہ گھروں کو ہٹاکر وہاں مبینہ طور پر مندر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورس کی تعیناتی کو لےکر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔متاثرین کاالزام ہے کہ دباؤ میں ان سے دستخط کروائے گئے، جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سب نے بنا دباؤ کے دستخط کیے ہیں۔ اس مدعے پر گورکھپور نیوزلائن ویب سائٹ کے مدیر منوج سنگھ سے مکل سنگھ چوہان کی بات چیت۔

Gorakhpur Story 8 June 2021.00_17_30_19.Still008

گورکھپور میں مسلمانوں پر گھر خالی کرنے کے لیے یوگی حکومت کا دباؤ

ویڈیو:اتر پردیش کے گورکھپورواقع گورکھ ناتھ مندر کے آس پاس کے ایک درجن سے زیادہ گھروں کو ہٹاکر مبینہ طور پر مندر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورسز کی تعیناتی کو لےکر وہاں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔متاثرین کا الزام ہے کہ دباؤ میں ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے گئے اور پوری جانکاری نہیں دی گئی۔ وہیں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ تمام لوگوں نے بنا دباؤ کے دستخط کیے ہیں۔

گورکھ ناتھ مندر۔ (فوٹو: اسپیشل ارینجمنٹ)

یوپی: گورکھ ناتھ مندر کے قریب رہنے والے مسلمان کیوں چھت چھن جانے کی بات سے خوف زدہ ہیں

گراؤنڈ رپورٹ: گزشتہ دنوں گورکھپورانتظامیہ پرگورکھ ناتھ مندر کے پاس زمین کےحصول کے لیےیہاں کے کئی مسلم خاندانوں سے زبردستی ایک کاغذ پردستخط کروانے کا الزام لگا ہے۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نےدستخط تو کر دیےہیں،لیکن وہ اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

پرویز پرواز (فائل فوٹو)

یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیٹ اسپیچ معاملے میں عرضی دائر کر نے والے پرویز پرواز کو عمر قید کی سزا

گورکھپور کی ضلع عدالت نے ایک گینگ ریپ معاملے میں یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیٹ اسپیچ پر عرضی دائرکرنے والے کارکن پرویز پرواز کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کے خلاف عرضی دائر کرنے کی وجہ سے انہیں فرضی معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

AKI 22 Jan 2020.00_27_42_21.Still007

یوگی راج میں ’آزادی‘ اب ’ملک سے غداری‘

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مظاہرہ کے نام پر آزادی کا نعرہ لگانا ملک سے غداری کی طرح ہے ۔ حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔ اس مدعے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

آزادی کے نعرے لگانا ملک سے غداری ہے، کریں گے سخت کارروائی: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں منعقد ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ان لوگوں میں اتنی بھی ہمت نہیں رہی کہ خودتحریک کرنے کی حالت میں ہوں اس لیے اپنے گھر کی عورتوں کو چوراہے چوراہے پر بٹھاناشروع کر دیا ہے، بچوں کو بٹھاناشروع کر دیا ہے۔ اتنا بڑا جرم کہ مرد گھر میں سو رہا ہے رضائی اوڑھ کر اورعورتوں کو آگے کرکے چوراہے چوراہے پر بٹھایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان(فوٹو : پی ٹی آئی)

آکسیجن اسکینڈل: کیا ڈاکٹر کفیل کو گھیر نے کے چکر میں یوگی حکومت خودگھرتی جا رہی ہے؟

گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ہوئے آکسیجن اسکینڈل میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف کی جا رہی جانچ کی رپورٹ گزشتہ اپریل میں ملنے کے بعدحکومت اب تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکی ہے۔ اس کے علاوہ بہرائچ معاملے میں ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف جانچ کے لئے اسی مہینے افسر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ ڈاکٹرکفیل پر لگے الزامات کی تیزی سے جانچ کرانے میں خود حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان، فوٹو: ٹوئٹر

گورکھپور: آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت کے معاملے میں دو سال بعد ڈاکٹر کفیل کو ملی کلین چٹ

ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ ،میں نے باہر سے آکسیجن منگواکر بچوں کی جان بچائی تھی۔اس وقت کے بڑے افسروں اور وزیر صحت سدھارتھ سنگھ کو بچانے کے لیے مجھے پھنسایا گیا ۔مجھے 9 مہینوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا جہاں ٹوائلٹ میں بند کردیا جاتا تھا۔

Photo:PTI

کیا یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ہیٹ اسپیچ معاملے میں درخواست گزار کو پھنسا رہی ہے یوپی حکومت؟

گزشتہ دنوں گورکھپور کی ایک عدالت نے صحافی پرویز پرواز کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔غور طلب ہے کہ 2007 میں اس صحافی نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرہیٹ اسپیچ معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

پرویز پرواز (فائل فوٹو)

یوگی آدتیہ ناتھ کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے سماجی کارکن کی اچانک گرفتاری کے پیچھے کیا مقصد ہے؟

حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی تنظیم رہائی منچ کا کہنا ہے کہ یہ سب قانون کے پرے جاکر یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر کھلم کھلا ہورہا ہے ۔ ورنہ ایس ایس پی بتائیں کہ کیسے آرڈر سے پہلے نیا تجزیہ سامنے آجاتا ہے اور رپورٹ بھی دے دیتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

گورکھپور : 9 سال پرانے معاملے میں ڈاکٹر کفیل خان اور ان کے بھائی گرفتار

مظفر عالم نامی شخص نے سال 2009 میں ڈاکٹر کفیل اور ان کے بھائی عدیل احمد خان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ گزشتہ سنیچر کو کفیل خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ بعد میں ان کو ضمانت مل گئی تھی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

یوگی حکومت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا حکم دیا

سال 1995 کے ایک معاملے میں  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا، بی جے پی ایم ایل اے شیتل پانڈےاور 10 دوسرے لوگوں کے خلاف گورکھپور ضلع‎ کے پی پی گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نئی دہلی :اتر پردیش میں’ یوپی کوکا‘ […]

Photo: ZeeNews ScreenShot

ڈاکٹر کفیل کے خلاف پرائیوٹ پریکٹس کا الزام خارج،کیاولن بنانے والی میڈیا معافی مانگے‌گی؟

میڈیا کفیل کو جیل بھیج کر راحت کی گہری نیند سو گئی اور آج بھی سوئی پڑی ہے۔ اب تک ڈاکٹر کفیل سے جڑی یہ تازہ خبر اخباروں اور چینلوں تک نہیں پہنچی ہے۔ نئی دہلی :گورکھپور شہر کو پیپلی لائیوبنا دینے اور سرکاری معالج، ڈاکٹر کفیل خان […]

Gorakhpur-hospital-PTI-380

گورکھپور میں بچوں کی موت کا سلسلہ بدستور جاری، چار دنوں میں 58 معصوموں کی موت

گورکھپور : اترپردیش میں گورکھپور کے بابا راگھو داس ( بی آرڈي) میڈیکل کالج میں گزشتہ چار دنوں میں 58 بچوں کی موت ہو گئی۔اسپتال میں میڈیسن شعبہ کے صدرپروفیسر ڈی کے شریواستو نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ یکم سے چار نومبر کے درمیان اسپتال میں […]

علامتی تصویر

فرخ آباد میں 30 دن میں 49 بچوں کی موت، ڈی ایم ، سی ایم او اورسی ایم ایس ہٹائے گئے

 لکھنؤ :  اترپردیش میں گورکھپور کے بعد فرخ آباد میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 30 دن میں 49 بچوں کی موت کے بعد حرکت میں آنے والی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم )، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس […]