چھتیس گڑھ میں کوئلے کی کانوں کے خلاف آدی واسیوں کی مزاحمت کو روکنے کے لیے اڈانی گروپ نے ان کے ہی علاقے کے لوگوں کو کوآرڈینیٹر بنا دیا ہے۔ وہ گاؤں والوں کے سامنے کمپنی کی بات رکھتے ہیں، گاؤں والوں کو بغیر احتجاج کے معاوضہ قبول کرنے اور مظاہرہ سے دور رہنے کے لیے راضی کرتے ہیں۔ اس حکمت عملی نے قبائلی سماج کو تقسیم کر دیا ہے۔
گزشتہ 29 جولائی کو لوک سبھا میں یونین بجٹ پر اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے مہابھارت کے چکرویوہ کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ابھیمنیو کو چکرویوہ میں پھنسایا گیا تھا، اسی طرح آج ملک بھی حکومت کے چکرویوہ میں پھنس گیا ہے۔
چھتیس گڑھ بچاؤ آندولن کے کنوینر آلوک شکلا نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ہسدیو ارنیہ علاقے میں سرگرمیاں اچانک تیز ہو گئی ہیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان بڑے پیمانے پر درخت کاٹے گئے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے کام کر رہی ہیں۔
ویڈیو: امریکی وفاقی استغاثہ کی جانب سے نیویارک کی ایک عدالت میں ‘ہندوستان کے سرکاری ملازم کے طور پر پہنچے شخص کے ذریعے ایک امریکی شہری کے قتل’ کی ہدایت دینے کے الزامات پر اظہار خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: دہلی کے اتم نگر، نجف گڑھ اور دوارکا سمیت جنوب–مغربی دہلی کے کچھ حصوں میں ٹریفک سگنل پر پیسےمانگ کر روزی کمانے والے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کا الزام ہے کہ جی 20 کی حفاظتی تیاریوں کے بہانے پچھلے ایک ہفتے سے پولیس نے ان میں سے کئی کو من مانے طریقے سےگرفتار کیا ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔