بی ایچ یو کی جانب سے جاری ایک اسٹڈی، جس میں 926 افراد نے حصہ لیا تھا، میں کہا گیا تھا کہ ان میں سے 33 فیصد لوگوں کو کوویکسین لینے کے بعد کسی نہ کسی طرح کے مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آئی سی ایم آر نے اس تحقیق پر سوال اٹھاتے ہوےئے خود کو اس سے الگ کر لیا ہے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کےشعبہ اردو نے اے بی وی پی کے احتجاج کے بعد آٹھ نومبر کو ایک ویبینار کے آن لائن پوسٹر کو واپس لے لیا۔ پوسٹر میں علامہ اقبال کی تصویر کے استعمال کی مخالفت کی جا رہی تھی۔
ویڈیو: 19 دسمبر کو ایک بچی چمپک کے والدین ایکتا اور روی شیکھر کو پولیس نے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں مظاہرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 14 دن بعد چمپک کی ماں کو رہا کیا گیا، اس دن سے اب تک کیا ہوا، تفصیل سے بتا رہی ہیں ایکتا۔
شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں 19 دسمبر کو وارانسی کے بینیا علاقے سے نکالے مارچ میں شامل 14 مہینے کی بچی کے سماجی کارکن ماں- باپ کے ساتھ 73 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس میں سماجی کارکنوں کے ساتھ لیفٹ پارٹی ممبر اور طلبا بھی شامل تھے۔
بی ایچ یو کے سنسکرت ودیا دھرم وگیان فیکلٹی کے لٹریچر ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فیروز خان کی تقرری کا گزشتہ ایک مہینے سے کچھ طلبا مخالفت کر رہے تھے۔طلبا کا کہنا تھا کہ جین،بودھ اور آریہ سماج سے جڑے لوگوں کو چھوڑ کر کسی بھی غیر ہندو کی اس ڈپارٹمنٹ میں تقرری نہیں کی جا سکتی۔
بی ایچ یو کے کچھ طالب علم شعبہ سنسکرت میں ڈاکٹر فیروز خان کی تقرری کی مخالفت ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر خان کی تقرری کی شعبہ سنسکرت کے دلت پروفیسر نے حمایت کی تھی۔
ویڈیو: بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)میں طلبا کا ایک گروپ سنسکرت پڑھانے کے لیے ایک مسلم ٹیچر کی تقرری کے خلاف مظاہرہ کر رہا ہے۔اس مدعے پر بی ایچ یو کے افلاطون اور دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر کوشل پوار سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
بی ایچ یو کے سنسکرت ودیالیہ دھرم وگیان سنستھان میں مسلمان پروفیسر کی تقرری کا معاملہ : مظاہرے کی قیادت کر رہے سنسکرت ودیالیہ دھرم وگیان سنستھان کے ایک اسٹوڈنٹ کرشن کمار کا کہنا ہے کہ ، ‘اگر کوئی شخص ہمارے جذبات یا ثقافت سے وابستہ نہیں ہے […]
بی ایچ یوکے سنسکرت ودیا دھرم وگیان فیکلٹی کے شعبہ ادب میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فیروز خان کی تقرری کی کچھ طلبا مخالفت کر رہے ہیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ جین، بودھ اور آریہ سماج سے جڑے لوگوں کو چھوڑکر کسی بھی غیر ہندو کی اس شعبہ میں تقرری نہیں کیا جا سکتی۔
شعبہ حیوانیات کے پروفیسر ایس کے چوبے پر کئی طالبات نے جنسی استحصال، فحش حرکتیں، نازیبا سلوک کرنے کے الزام لگائے تھے، جن کو یونیورسٹی کی انٹرنل جانچ کمیٹی نے صحیح پایا تھا۔
بی ایچ یو کے وی سی راکیش بھٹناگر نے بتایا کہ پروفیسر ایس کے چوبے کی بحالی کے فیصلے پر ایگزیکٹو کاؤنسل از سر نو غور کرے گی۔ کاؤنسل کا آخری فیصلہ آنے تک پروفیسر چوبے کو چھٹی پر جانے کو کہا گیا ہے۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ نامور سنگھ نے ہندی تنقید کو اس کے کتابی پن اور اکادمک پیچیدگیوں سے آزاد کیا اوراس کو عام قارئین تک پہنچانے میں بڑا رول ادا کیا۔
’ آدرش بہو ‘ٹریننگ کی خبر آنے کے بعد آئی آئی ٹی بی ایچ یو نے اسٹارٹ اپ ’ ینگ اسکلڈ انڈیا ‘ سے کسی بھی طرح کا تعلق ہونے سے انکار کیا ہے لیکن مقامی اخباروں کو کھنگالیں تو اس کو ’ آئی آئی ٹی بی ایچ یو کا اسٹارٹ اپ ‘ بتانے والی تمام خبریں لمبے وقت سے چھپتی رہی ہیں۔
ویڈیو:عالمی شہرت یافتہ خطاط، مصوراور شاعر صادقین کے بارے میں ان کے بھانجے اورصادقین میموریل ٹرسٹ کے بانی چیئرمین ایم اے حیدرنقوی سے فیاض احمدوجیہہ کی بات چیت۔
صادقین کو شاعری ورثے میں ملی تھی کہ میر تقی میر کے استاد امیر علی انہی کے اجداد میں سے تھے اور میر انیس کے والد مبرورنے بھی خانوادۂ صادقین سے ہی کسب فیض کیا تھا۔
سنگھ سے متعلق ہفتہ وار میگزین پانچ جنیہ اور آرگنائزر کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں سنگھ کے سینئر لیڈر منموہن ویدھ نے کہا یہ میگزین آر ایس ایس کے ترجمان نہیں راشٹر وادی پبلی کیشنز ہیں۔
طالبہ نے تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نئی دہلی : بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں چھیڑ چھاڑ اورطلبات کی حفاظت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ کیمپس میں ایک بار پھر چھیڑخانی اور مارپیٹ کا […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے یشونت سنہا کے مضمون اور بی ایچ یو تنازعہ پر ونوددوا کا تبصرہ
یوگی حکومت سے پوچھنا چاہئے کہ یہ بیٹیوں کا تحفظ ہے یا ان سے دھوکا؟ لیکن کون پوچھے؟ جس میڈیا کو پوچھنا چاہئے اس نے تو سماجوادی پارٹی کی اکھلیش حکومت کی اقتدار سے بے دخلی کے ساتھ ہی ریاست میں جنگل راج ختم ہوا مان لیا ہے۔ […]
بی ایچ یو میں طالبات کے احتجاج پرسینئرصحافی اور میڈیا ویزل ڈاٹ کام کے ایگزیکٹوایڈیٹر ابھیشیک شری واستوکا تبصرہ
شایدآج کل تعلیمی اداروں کے وی سی کا کام اپنی یونیورسٹی اور وہاں کے طلبہ و طالبات کا خیال رکھنے کے بجائے حکومت کاایجنڈہ سیٹ کرنا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے بنارس ہندو یونیورسٹی(BHU) میں طالبات ،چھیڑخانی کے خلاف سڑک پر ہیں ۔حالاں کہ یہ احتجاج حال میں […]
بی ایچ یو میں لاٹھی چارج شرمناک ہے۔کیا اقتدار کے دم پر وائس چانسلر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ لڑکیوں کا کوئی حق نہیں اس جمہوریت میں ؟لڑکیوں سے کہا گیا کہ تم ریپ کرانے کے لیے رات میں باہر جاتی ہو۔تم جے این یو بنا دینا چاہتی […]