: Chief Minister Yogi Adityanath

2712 Meerut Project.00_07_28_16.Still004

میرٹھ میں دہشت کا ماحول

ویڈیو: اترپردیش کے میرٹھ میں گزشتہ 20 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے میں اب تک 6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پولیس کے ساتھ ہوئی پر تشدد جھڑپ کے بعد سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساتھ ہی بڑی تعداد […]

فوٹو: دی وائر

شہریت قانون: بجنور میں حراست میں لیے گئے نابالغ بولے پولیس پیشاب کرانے کے بہانے پیٹتی تھی

گراؤنڈ رپورٹ: اتر پردیش کے بجنور ضلع کے نگینہ قصبے میں شہریت قانون کے خلاف 20 دسمبر کو ہوئے مظاہرہ کے دوران تشدد کے معاملے میں پولیس نے کئی نابالغوں کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ ان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ حراست میں ان کے ساتھ پولیس نے بربریت کی۔

گولی سے زخمی اوم راج سینی کے چچا زاد بھائی سبھاش، ان کی بیوی سدھا دیوی اور ان کے داماد رمیش۔ (فوٹو : دی وائر)

شہریت قانون: بجنور پولیس کا دعویٰ-ماحول کو فرقہ وارانہ ہو نے سے بچایا، لوگوں کا انکار

گراؤنڈ رپورٹ : اترپردیش میں بجنور ضلع کے نہٹور قصبے میں شہریت قانون کو لے کر گزشتہ بیس دسمبر کو تشدد کے دوران دو لوگوں کی موت ہوگی تھی ، جبکہ گولی سے زخمی ایک آدمی کا علاج ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔

ایس پی سٹی اکھیلیش نارائن سنگھ ،فوٹو : اے این آئی

میرٹھ کے ایس پی نے مظاہرین سے کہا پاکستان چلے جاؤ…کھاؤ گے یہاں کا، گاؤگے کہیں اور کا

اتر پردیش کے میرٹھ کےایس پی سٹی اکھیلیش نارائن سنگھ نے20 دسمبر کو مقامی باشندوں سے کہا تھا کہ اگر کچھ ہو گیا تو تم لوگ قیمت چکاؤگے… ہر ایک آدمی کو جیل میں بند کروں گا۔ 20 دسمبر کو میرٹھ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد اتر پردیش اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو (فوٹو : اے این آئی)

اناؤ: ریپ متاثرہ کی موت کے بعد دھرنے پر بیٹھے اکھلیش، پرینکا گاندھی نے رشتہ داروں سے کی ملاقات

اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں ایک ریپ متاثرہ کو جمعرات کی صبح ریپ کے ملزمین سمیت پانچ لوگوں نے آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ تقریباً 90 فیصد تک جھلس چکی متاثرہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا گیا تھا۔ متاثرہ نے جمعہ دیر رات دم توڑ دیا۔

 اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں مبینہ پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) گھوٹالہ کے خلاف لکھنؤ میں مظاہرہ کرتے کانگریسی کارکن(فوٹو : پی ٹی آئی)

پی ایف گھوٹالے کی مخالفت میں دوسرے دن بھی 45 ہزار یوپی بجلی ملازمین  نے کام کا بائیکاٹ کیا

الزام ہے کہ محکمہ بجلی میں پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کےتقریباً2600 کروڑ روپے کو غلط طریقے سے نجی ادارہ ڈی ایچ ایل ایف میں لگادیا گیا ہے۔ڈی ایچ ایل ایف کمپنی مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے معاون اقبال مرچی سے جڑی ہوئی ہے۔

 اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں مبینہ پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) گھوٹالہ کے خلاف لکھنؤ میں مظاہرہ کرتے کانگریسی کارکن(فوٹو : پی ٹی آئی)

امپلائز پراویڈنٹ فنڈ معاملے میں یوپی پاور کارپوریشن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر گرفتار

الزام ہے کہ توانائی محکمے میں امپلائز پراویڈنٹ فنڈ کے تقریباً2600 کروڑ روپے کو غلط طریقے سےنجی ادارہ ڈی ایچ ایف ایل میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ڈی ایچ ایف ایل کمپنی مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کےمعاون اقبال مرچی سے جڑا ہوا ہے۔ نئی […]

Muzaffarnagar

یوپی: گینگ ریپ متاثرہ نے کی خودکشی، مبینہ طور پر مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے تھے ملزم

مظفر نگر ضلع کے بیہڑی گاؤں کی 24 سالہ گینگ ریپ متاثرہ سے تقریباً ایک سال پہلے تین لوگوں نے ریپ کیا تھا اور تب سے ملزمین ضمانت پر ہیں ۔ خودکشی کرنے سے پہلے متاثرہ نے اپنے ہاتھ پر ملزمین کے نام لکھے تھے۔

لکھنؤ واقع  اپنی رہائش گاہ پر اترپردیش میں پڑھنے  والے کچھ کشمیری طلبا سے ملاقات کرتے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو: اے این آئی)

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشمیری طلبا نے یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے سے کیا انکار

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آرٹیکل 370 کا فائدہ بتانے کے لیے جموں و کشمیر کے تقریباً 70 کےطلبا و طالبات سے ملاقات کی۔ اس دوران میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد تھی۔ یہ پروگرام ایک ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا ، لیکن کشمیری طلبا و طالبات کے سوال جواب کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ نشریات روک دی گئی۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

اتر پردیش: سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران 3 ملازمین‎ کی موت، 2 کی حالت نازک

یہ معاملہ اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع‎ کا ہے۔ پلکھوا تھانہ حلقہ کے ٹیکسٹائل سٹی میں واقع جی ایس داس کیمیکل فیکٹری میں جمعہ کی دوپہر سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے کے لئے ایک ملازم اترا تھا، جبکہ باقی چار اس کو بچانے کے لئے ٹینک میں اترے تھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 لوگوں کا قتل

پہلا واقعہ اتر پردیش کے سنبھل کا ہے، جہاں پولیس اہلکاروں کی وین پر حملہ کرکے بدمعاش تین قیدیوں کو چھڑا لے گئے اور دو پولیس اہلکاروں کا قتل کر دیا۔ دوسرےواقعہ میں سون بھدر ضلع میں زمین تنازعے میں 3 خواتین سمیت 9 لوگوں کا گولی مار‌کر قتل کر دیا گیا۔

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

علی-بجرنگ بلی والے تبصرے پر الیکشن کمیشن نےیوگی آدتیہ ناتھ کو نوٹس جاری کیا

الیکشن کمیشن نے بی ایس پی چیف مایاوتی کو بھی دیوبند میں ایک ریلی کے دوران مسلم رائےدہندگان کو کانگریس کے بجائے ایس پی –بی ایس پی اور راشٹریہ لوک دل اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

سابق فوجی افسروں نے صدر جمہوریہ کولکھا خط، کہا-سیاسی فائدے کے لئے فوج کا استعمال روکیے

خط لکھنے والوں میں تینوں فوج کے آٹھ سابق چیف سمیت 150 سے زیادہ سابق فوجی افسر شامل ہیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ فوج کا سیکولر اورغیر سیاسی کردار محفوظ رہے۔

وی کے سنگھ(فوٹو : پی ٹی آئی)

اگر کوئی کہتا ہے کہ ہندوستان کی سینا ’مودی کی سینا‘ ہے تو وہ دیش دروہی  ہے: جنرل وی کے سنگھ

سابق فوجی سربراہ ور بی جے پی ایم پی جنرل وی کے سنگھ کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستانی فوج کو ‘مودی جی کی سینا’کہا تھا۔ اس تبصرہ کے لئے ان کو الیکشن کمیشن سے نوٹس بھی مل چکی ہے جس پر ان کو جمعہ تک جواب دینا ہے۔

عدنان

یو پی: ٹی وی شو میں مودی حکومت کی تنقید کرنے پر  بی جے پی کارکنوں  نے مسلم نوجوان کو پیٹا

سوشل میڈیا پر سامنے آئے مظفر نگر کے ایک ویڈیو میں ایک نوجوان روزگار مہیا کرانے میں موجودہ حکومت کو ناکام بتا رہا ہے لیکن مبینہ طور بی جے پی-شیو سیناکے کارکن بیچ میں ہی روک کر اس کے ساتھ مار -پیٹ شروع کر دیتے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: یوگی حکومت میں 3ہزار سے زیادہ انکاؤنٹر میں 78 کی موت

اتر پردیش حکومت نے انکاؤنٹرز، مجرموں کے قتل معاملوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار کو حصولیابی کی فہرست میں شامل کیا ہےجس کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مشتہر کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری انوپ چندر پانڈے نے یوم جمہوریہ سے پہلے حکومت کی حصولیابی کو خط کے ذریعے تمام ضلع افسروں کو بھیجا ہے۔