خبریں

اتر پردیش: سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران 3 ملازمین‎ کی موت، 2 کی حالت نازک

یہ معاملہ اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع‎ کا ہے۔ پلکھوا تھانہ حلقہ کے ٹیکسٹائل سٹی میں واقع جی ایس داس کیمیکل فیکٹری میں جمعہ کی دوپہر سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے کے لئے ایک ملازم اترا تھا، جبکہ باقی چار اس کو بچانے کے لئے ٹینک میں اترے تھے۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک جینس فیکٹری میں ٹینک کی صفائی کرتے وقت تین ملازمین‎ کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ضلع کے تھانہ پلکھوا علاقے کے ٹیکسٹائل سٹی میں واقع جی ایس داس کیمیکل فیکٹری میں جمعہ کی دوپہر ٹینک کی صفائی کے دوران ایک ملازم بےہوش ہو گیا اور اس کو بچانے ایک ایک کر کےگئے دو دیگر ملازم بھی بےہوش ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یشویر سنگھ نے بتایا کہ تینوں ملازمین‎ کی ٹینک میں ہی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والے دو لوگوں کی پہچان تاراشنکر اور جیت یادو کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ایک دیگر کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں دو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔نوبھارت ٹائمس کے مطابق، پلکھوا علاقے میں دہلی کے باشندہ بی ایس داس کی جی ایس داس کیمیکل فیکٹری ہے۔ جمعہ کی دوپہر کیمیکل ٹینک صاف کروانے کے لئے ہاپوڑ سے کچھ مزدور بلائے گئے۔ جن میں سے ایک مزدور جیتو عرف جتیندر صفائی کرنے کے لئے سیپٹک ٹینک میں اترا۔

صفائی کرتے وقت اس کا دم گھٹنے لگا، تو وہاں موجود دیگر مزدوروں اور گارڈ نے اس کو بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران جیتو، گارڈ تاراشنکر اور ہاپوڑ کے رہنے والے مزدور سورج کی ٹینک میں دم گھٹنے سے موت گئی۔ جبکہ، یوسف بن یاسین  اسوڑا گاؤں کے رہنے والے، میرٹھ روڈ کو علاج کے لئے مقامی ہاسپٹل میں داخل  کرایا گیا۔

واقعہ کی جانکاری ملنے پر پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آناً فاناً میں ایس پی ڈاکٹر یشویر سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر راج ویر سنگھ، ایس ڈی ایم وشال یادو، سی او سنتوش کمار، اسسٹنٹ لیبر کمشنر سبھاش یادو اورفائر بریگیڈافسر جیت سنگھ موقع پر پہنچےٹینک سے لاشوں کو نکالنے کے لئے فائر بریگیڈ اور جے سی بی مشین منگائی گئی۔

ٹینک کے نہ ٹوٹ پانے پر فائر بریگیڈ کے منویر کو اس میں اتارا گیا، جس نے رسی کے سہارے لاشوں کو اوپر پہنچایا۔ اس دوران وہ بھی بےہوش ہو گیا اور ٹینک میں گر‌کر زخمی ہو گیا۔ دونوں متاثرین کو جی ایس میڈیکل کالج میں داخل  کروایا گیا ہے۔

موقع پر پہنچے ایس پی ڈاکٹر یشویر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ  کی جا رہی ہے اور ایف آئی آر درج کی جائے‌گی۔ڈی ایم ادیتی سنگھ نے تفتیش کا حکم دیتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں  کی فیملی کو لیبر ڈپارٹمنٹ اور وزیراعلیٰ سروہت بیمہ یوجنا کے تحت اقتصادی مدد دلائی جائے‌گی۔ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔