بار کاؤنسل آف انڈیا کے صدر منن کمار مشرا نے چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھ کر کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری 2024 کو ہونا ہے۔ یہ تقریب ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے انتہائی مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘جب کورٹ کوئی فیصلہ سناتا ہے تو کورٹ پر سوال اٹھایا جاتا ہے…(کیونکہ) کچھ پارٹیوں نے مل کر بھرشٹاچاری بچاؤ ابھیان (بدعنوانی کرنے والے کو بچانے کی مہم)چھیڑا ہوا ہے۔’ تاہم یہ کہتے ہوئے وہ بھول گئے کہ جمہوریت کا کوئی بھی تصور ‘عدالت پر سوالوں’ سے منع نہیں کرتا۔
ویڈیو: سورت کی ایک عدالت کے ذریعے ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد راہل گاندھی کی پارلیامنٹ رکنیت رد ہوچکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر ماہرین قانون نے سوال اٹھائے ہیں۔ اس معاملے پر سینئر وکیل اور راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ہندوستان کے سابق چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا نے ایک تقریب میں کہا کہ 21ویں صدی کی حصولیابیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے، لیکن بحیثیت قوم ہم اس سچائی سے انکار نہیں کر سکتے کہ کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے بھوک، غربت، ناخواندگی اور سماجی عدم مساوات اب بھی ایک حقیقت ہے۔