disqualification

راہل گاندھی۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@IndianNationalCongress)

کیا مودی سرکار راہل گاندھی سے ڈر گئی ہے؟

راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد سے بننے والے ماحول میں کانگریس اس نئی اور مثبت شبیہ کی مدد سے صرف اپنے آپ کو اور مضبوط کر سکتی ہے۔ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسروں کے لیے جگہ بنائے اور کسی بھی اپوزیشن محاذ میں خود کو مرکزی رول دیے جانے کے مطالبے کو آڑے نہ آنے دے۔

Arfa-Sibal-Thumb

راہل گاندھی کو پارلیامنٹ سے باہر کرنا غیر قانونی، عدالتوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے: کپل سبل

ویڈیو: سورت کی ایک عدالت کے ذریعے ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد راہل گاندھی کی پارلیامنٹ رکنیت رد ہوچکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر ماہرین قانون نے سوال اٹھائے ہیں۔ اس معاملے پر سینئر وکیل اور راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

Rahul-ND-Thumb

’تانا شاہ سرکار نے عام آدمی کی آواز اٹھانے پر راہل کو پارلیامنٹ سے باہر کیا ہے‘

ویڈیو: کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی کو گزشتہ ہفتے سورت کی ایک عدالت کے فیصلے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے رکن پارلیامنٹ کے طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس بارے میں نئی ​​دہلی کے عام لوگوں سے بات چیت۔

راہل گاندھی۔ (فوٹو بہ شکریہ: Facebook/@rahulgandhi)

راہل گاندھی کی نا اہلی اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون غلط ہاتھوں میں پہنچ گیا ہے

ڈاکٹر امبیڈکر نے کہا تھا کہ کوئی بھی آئین برا ہو سکتا ہے اگر اسےعمل میں لانے والے لوگ برے ہوں۔ ان کا یہ قول اس تناظر میں اور زیادہ بامعنی ہو جاتا ہے کہ کس طرح آئینی حقوق کوپامال کرنے کے لیےنوکرشاہی اور ٹرائل کورٹ کی سطح پر عام قوانین کااستعمال یا غلط استعمال کیا جارہاہے۔ لوک سبھا سے راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونا اس کی بہترین مثال ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@INCIndia

راہل گاندھی کے خلاف کارروائی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ انہوں نے بی جے پی کی شہ رگ پر انگلی رکھ دی ہے

راہل گاندھی کا چینی دراندازی اور اڈانی تنازعہ کواٹھانا – بی جے پی کی سب سے بڑی طاقت – راشٹرواد اور بدعنوانی سے پاک اس کی امیج پر چوٹ کرناہے۔ یہ پہلا موقع ہے، جب بی جے پی نے راہل کے حملوں کے جواب میں ‘ پپو’ کہہ کر ان کا مذاق نہیں اڑایا۔ مہینے بھر میں راہل کو جس طرح سے گھیرا گیا اس سے ظاہر ہے کہ وہ بوکھلاگئی ہے۔

سال 2019 کی ایک تصویر میں سکم کے وزیر اعلیٰ گولے وزیر اعظم مودی کے ساتھ۔ (فوٹو: www.sikkim.gov.in)

راہل گاندھی جیسے ہی ایک معاملے میں الیکشن کمیشن اور مودی سرکار نے اپنے سزا یافتہ اتحادی  کو نا اہلی سے تحفظ فراہم کیا تھا

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ گولے کو 2016 میں بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ 2018 میں جیل سے باہر آئے۔ اس کے بعد انہیں چھ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے تھا، لیکن مرکز نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی ایک کلیدی شق کو منسوخ کر دیا، جس کے باعث بی جے پی کے اتحادی تمانگ وزیر اعلیٰ بن سکے۔

maxresdefault-3

’کانگریس کارکن سڑکوں پر اتر چکے ہیں، جیت سچائی کی ہوگی‘

ویڈیو: راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی منسوخی کے خلاف کانگریس کے ہزاروں کارکن نئی دہلی کے جنتر منتر پر جمع ہوئے تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ کانگریس قائدین اور کارکنوں کی جانب سے منعقد ایک ملک گیر مظاہرے کا حصہ تھا ۔

راہل گاندھی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

پارلیامنٹ کی رکنیت رد ہونے کے بعد راہل گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کو کہا گیا

لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی کی جانب سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ 12 تغلق لین والا اپنا بنگلہ 22 اپریل تک خالی کر دیں۔ گجرات کی ایک عدالت کی جانب سے ‘مودی سرنیم’ ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد 24 مارچ کو راہل گاندھی کولوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

راہل گاندھی۔ (فوٹو بہ شکریہ: Facebook/@rahulgandhi)

راہل گاندھی پر حملے کا مطلب کیا ہے؟

راہل گاندھی آر ایس ایس کی سیاست کے خلاف بولتے رہے ہیں، اس لیے انہیں تباہ یا بے اثر کیے بغیر آر ایس ایس کا ہندوستان کو ایک اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنے کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت ان پر پوری طاقت سے حملہ کر رہی ہے۔