بی جے پی نے خواتین کے لیے ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے 2011 کی مردم شماری کو بنیاد کیوں بنایا، یہ سوال مسلسل اٹھ رہا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد حاشیائی طبقے کی تعداد میں اضافے سے او بی سی خواتین کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ تیز ہو سکتا ہے۔ اسی طرح حد بندی کے حوالے سے بھی اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ پہلے ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے، اس کے بعد ہی حد بندی کی جائے۔
لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ’ گھروں کی کوئی ذات نہیں ہوتی‘- سننے میں ایک سادہ سا بیان لگ سکتا ہے، لیکن عملی طور پر یہ اس سچائی سے آنکھ چرانے جیسا ہے، جسے ملک کا ایک بڑا حصہ روز جیتا ہے۔ آج بھی ملک کے کئی حصوں میں بستیاں ذات کی بنیاد پرمنقسم ہیں اور یہ تفریق صرف سماجی رویوں تک محدود نہیں ہے۔
ویڈیو: حال ہی میں مرکزی حکومت نے گورکھپور کے گیتا پریس کو گاندھی پیس پرائز دینے کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس نے اسے ‘ ساورکرکو اعزاز دینے جیسا’ بتایا تھا۔اس بارے میں گیتا پریس کی جامع تاریخ لکھنے والے اکشے مکل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جدید ہندوستان میں ہندودھرم کے حوالے سے گاندھی جو کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گیتا پریس اس کے بالکل برعکس لڑائی لڑ رہی تھی اور لڑ رہی ہے۔
دہلی- این سی آر،ممبئی،کولکاتہ،چنئی،بنگلور،پونے اور حیدرآباد ان خاص شہروں میں پچھلے سال اسی مدت میں 67140 مکان فروخت ہوئے تھے۔بنگلورمیں گراوٹ 35 فیصدی تک رہی۔