ہندوستان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ یعنی ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹرکی سطح کے سائنسدان پروفیسر پردیپ کورولکر کی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری پر ہندوتوا تنظیموں کو کیوں سانپ سونگھ گیا ہے؟
ہندوستان کو پہلی بار پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کل بھوشن جادھو تک قونصلر رسائی ہوئی ۔ سوموار کو اسلام آباد میں ہندوستان کے نائب ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ نے جادھو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انٹرنیشنل کورٹ کے ذریعے طے شدہ نظام کے تحت ہوئی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے گزشتہ اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ کل بھوشن جادھو کو سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن، انٹرنیشنل کورٹ کے فیصلے اور پاکستان کے قوانین کے مطابق سفارتی پہنچ سوموار (دو ستمبر، 2019) کو فراہم کی جائےگی۔
کل بھوشن کے پاس آخر دو پاسپورٹ کیوں تھے اس کی وضاحت دہلی میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ مگر اکثر ماہرین اس بات پر بھی حیران ہیں کہ آخر پاکستان نے خفیہ عدالتی کارروائی کے ذریعے اس کو سزائے موت سنانے میں اتنی عجلت کیوں دکھائی؟
ویڈیو:جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں بند کل بھوشن جادھو کو دی گئی پھانسی کی سزا پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے روک لگا دی۔ اس مدعے پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
انٹرنیشنل کورٹ نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کل بھوشن جادھو کو کانسیولر ایکسیس دینے کو کہا ہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
ہندوستانی شہری کل بھوشن جادھو کو پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں سزائےموت دینے کے معاملے میں چار دن تک چلنے والی سماعت کے دوران دونوں ملک اپنی-اپنی دلیلیں رکھیںگے۔ ہندوستان کا کل بھوشن جادھو کو ڈپلومیٹک مدد فراہم کرانے کا مطالبہ۔
انٹرنیشنل کورٹ کے ذریعے تحریر ی دلیلیں داخل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کو 17 اپریل اور 17 جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔