خصوصی رپورٹ: رواں سال اگست میں کچھ وکیلوں کو سینئر ایڈوکیٹ کا درجہ دینے سے متعلق سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ کے دوران چیف جسٹس چندرچوڑ کو کچھ ججوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خصوصی رپورٹ: 2002 کے گجرات فسادات پر اسی سال برطانوی سفارت کاروں کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں فسادات کو پہلے سے منصوبہ بند قرار دیتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس وقت اس رپورٹ کے لیک ہونے پر وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے برطانوی سکریٹری خارجہ سے بات کی تھی، لیکن رپورٹ کے نتائج کی مخالفت نہیں کی تھی۔
فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں وکشمیر سے وابستہ اس غیر رسمی گروپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی دعووں کے برعکس کشمیر کے زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کا امن و امان و سلامتی کا دعویٰ صحیح ہے، تو یہ خطہ پچھلے پانچ سالوں سے منتخب اسمبلی کے بغیر کیوں ہے؟
ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں ملی جانکاری کے مطابق، ملک میں سب سے زیادہ بندوق لائسنس ہولڈرز والا صوبہ اتر پردیش ہے۔ اس کے بعد جموں کشمیر اور پنجاب ہے۔
ویڈیو: منی پور میں گزشتہ دو ماہ سے اکثریتی میتیئی کمیونٹی اور کُکی برادری کے درمیان نسلی تشدد جاری ہے۔ اب آر ٹی آئی کے تحت یہ جانکاری ملی ہے کہ شمال–مشرقی ریاستوں میں منی پور حکومت نے پچھلے 7 سالوں میں سب سے زیادہ بندوق کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
خصوصی رپورٹ: ایک آر ٹی آئی کے جواب میں دی وائر کو موصولہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تشدد سے جوجھ رہےمنی پور میں اس وقت 35117 ایکٹو گن لائسنس ہیں۔ دسمبر 2016 میں یہ تعداد 26836 تھی۔