گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں کو جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک کے تمام اضلاع سے ایسے سرکاری افسران کے نام دیں، جنہیں مودی سرکار کی ‘حصولیابیوں کو دکھانے/ جشن منانے’ کی مہم میں’ ضلع رتھ پربھاری (اسپیشل افسر)’ کے طور پر تعینات کیا جاسکے۔
مرکزی حکومت کی تشہیری مہم میں سرکاری افسروں کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت ہند کے سابق سکریٹری ای اے ایس شرما نے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی سے بات چیت میں کہا کہ انتخابات کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں سرکاری افسران کو شامل کرنا انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 17 اکتوبر کو تمام وزارتوں کو جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام اضلاع کے سرکاری افسران کے نام فراہم کریں، جنہیں مودی کی ‘گزشتہ نو سالوں کی حصولیابیوں کو دکھانے / جشن منانے’ کی ایک مہم کے لیے ‘ڈسٹرکٹ رتھ انچارج (خصوصی افسر)’ کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔