بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے ایک پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے مبینہ دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سابق نائب صدر حامد انصاری نے مرزا کو مدعو کیا تھا اور بہت سی ‘ حساس ‘ معلومات شیئر کی تھیں۔ انصاری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ انہوں نے اس شخص کو کبھی مدعو کیا اور نہ ہی کبھی ان سے ملے ہیں۔
یہ ملک کے لیےانتہائی افسوسناک ہے کہ اس کےسابق نائب صدر کو بھی مذہبی آئینے میں دیکھا جانے لگاہے۔ان کے بیانات سےسبق حاصل کرنے اور آئینے میں حقیقت کا چہرہ دیکھنے کے بجائے ان سے چاپلوسی کی امید کی جارہی ہے!
حامد انصاری صاحب پریشان ہیں کہ ملک اپنے آئین اور سیکولر قدروں سے کس طرح دور ہوتا جا رہا ہے اور وہ اس بات کو کھل کر کئی بار کہہ چکےہیں ، جس پر ایک خاص فکر رکھنے والے اور گودی میڈیا نے واویلا بھی مچایا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ ملک کا ایک مخصوص طبقہ وقتاً فوقتاً ان پر اوچھے حملے کرتا ہے لیکن ایک شریف اور وضع دار انسان ہونے کے ناطے وہ اس پر خاموش رہتے ہیں۔
سابق راجیہ سبھا ممبر بھال چندر مونگیکر کی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر سابق نائب صدر حامد انصاری نے کہا کہ جن اصولوں پر آئین کی تمہید تیار کی گئی اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سفلہ پروری اور علم دشمنی کے دور میں جب سیاسی لیڈروں کا قرطاس و قلم سے رشتہ بڑی حد تک منقطع ہو چکا ہے، ہاشم قدوائی صاحب کو یاد کرنا دراصل اپنے گم شدہ متاع کی بازیافت کرنا ہے اور یہی اس کتاب کی اشاعت کا جواز بھی ہے
ویڈیو:سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری سے 2019عام انتخابات سے پہلے ملک کے سیاسی ماحول اور انصاری کی الوداعیہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر حامد انصاری سے ونود دوا کی بات چیت
سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان کی الوداعی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا طریقہ’مناسب برتاؤ ‘نہیں تھا۔ اس مدعے پر سابق نائب صدر کے او ایس ڈی گردیپ سنگھ سپل اور سی ایس ڈی ایس میں فیلو حلال […]
سابق نائب صدر نے کہا کہ مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے کی سہولیات اور مواقع تک پہنچ نہیں ہے۔ حکومت کو اس کا حل کرنا چاہیے۔
کتاب کے مصنف کے بقول اصل دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ادراک ہوا کہ گاندھی اور دیگر کانگرسی لیڈروں نے صیہونیت کے ساتھ اپنی قربت صرف اس لیے چھپائی تھی کیونکہ وہ ایک طرف ہندوستان کی مسلم آبادی سے خائف تھے، دوسری طرف عربوں کو […]
اس حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتاکہ ہندوستانی مسلمانوں میں غربت ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ ان میں ایک غیرمعمولی سماجی حیثیت والی قیادت کی کمی ہے ۔
دیکھئے اور سنئے 12ویں نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری کے ساتھ دی وائر کے کنسلٹنگ ایڈیٹر ونود دوا کی گفتگو۔
اردو زبان کی مقبولیت میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ہندوستان بشمول پوری دنیا میں اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی : سابق نائب صدر و راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین ڈاکٹرحامد انصاری نے گزشتہ روز کانسٹی ٹیوشن کلب میں ممتاز معاصرپورٹل’دی وائر‘کے […]