فی الحال نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے ہیں۔ مگر آئین کی رو سے نئے صدر کا انتخاب 50 دنوں کے اندرکروانا ضرور ی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اچانک تبدیلی نے ایران کو سیاسی طور پر غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔
ویڈیو: ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت کے معاملے میں جانچ شروع ہو گئی ہے۔جہاں ایک طرف ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب ان کی تنقید کرنے والوں کے خلاف مقدمے بھی دائر کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ آٹھ دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور کے قریب ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر 11 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہو گیا ، جس میں چیف آف ڈیفینس اسٹاف، ان کی اہلیہ اور کئی افسران سمیت 14 لوگ سوار تھے۔ فضائیہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی کیپٹن ورون سنگھ ویلنگٹن کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔