حیدر آباد کے ایک آٹو ڈرائیور محمد ستار خان کی جانب سے سامنےآنے والے وکیلوں کے گروپ نے دعویٰ کیا کہ یو آئی ڈی اے آئی نے 1000 سے زیادہ لوگوں کو اسی طرح کانوٹس بھیجا ہے۔ حالانکہ، یو آئی ڈی اے آئی نے کہا کہ آدھار کاشہریت سے کوئی لینا-دینا نہیں ہے اور یہ نوٹس جھوٹے دستاویزوں کی وجہ سے بھیجےگئے ہیں۔
سی اے اے-این آر سی کے خلاف ہو رہے مظاہرے میں طویل عرصے کے بعدہندو-مسلم یکجہتی پھر سے نظر آ رہی ہے، جس سے حکمراں بی جے پی میں بےچینی دیکھی جاسکتی ہے۔ ایسی ہی بےچینی 1857 کی انقلاب کے بعد انگریزوں میں دکھی تھی، جس سےنپٹنے کے لئے انہوں نے پھوٹ ڈالو-راج کرو کی پالیسی اپنائی تھی۔
اس پوری بحث میں عدلیہ کی آواز یاتوپوری طرح سے خاموش ہے یا پھر طاقتور انتظامیہ کے نیچے کہیں دب گئی ہے۔وہیں اگر آپ اس قانون کی تفہیم کا دائرہ بڑھائیں گے، جیسا کہ حکومت نے (این آر سی کو سی اے اے سے جوڑکر)یہ اعلانیہ طورپر کیا ہے، تویہ پورے ہندوستانی مسلمانوں کو دوسرے درجے کاشہری بناسکتا ہے۔
شہریت قانون کو لےکر 2003 اور اس کے بعد ہوئی بحث میں نہ صرف کانگریس اور لیفٹ بلکہ بی جے پی رہنماؤں اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی نے بھی مذہبی طورپر مظلوم پناہ گزینوں کو لےکرمذہب کی بنیاد پر جانبداری نہ کرنے کی پیروی کی تھی۔
جس شہریت قانون کو گاندھی جی اور ہندوستانیوں نے آج سے113 سال پہلے غیر ملکی زمین پر نہیں مانا، اس نوآبادیاتی سوچ سے نکلے سی اے اے اوراین آر سی کو ہم آزاد ہندوستان میں کیسے قبولکر سکتے ہیں؟
کرناٹک کے وزیر داخلہ نے اس کو حراستی کیمپ کہنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ویزا کی مدت سے زیادہ وقت سے رہ رہے اور نشیلی اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث افریقی شہریوں کو رکھا جا سکے۔
ویڈیو: وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے پورے ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے لیے 2024 کی مدت کار طے کر دی ہے ۔آخر کیا وجہ ہے کہ بی جے پی این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ اسی مدعے پر دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی ، سینئر صحافی گوتم لاہڑی اور ہیومن رائٹس کارکن روی نائر سے سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات سے پہلے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ 2024 سے پہلے ملک کے ایک ایک گھس پیٹھیوں کو چن-چن کر نکالنے کاکام بی جے حکومت کرنے والی ہے۔
بی جے پی ترجمان سوپنل بروآ نے کہا کہ اقتصادی وجوہات سے بنگلہ دیشی ہندوستان نہیں آ رہے ہیں۔ یورپ اور سرحدی ملکوں میں ان کو کم سے کم 3000 روپے روز ملتے ہیں جبکہ ہندوستان میں وہ زیادہ سے زیادہ ہزار روپے ہی کما سکتے ہیں۔ ایسے میں وہ یہاں کیوں آئیںگے۔