ویڈیو: انڈیا ٹو ڈے میگزین کی جانب سے کیے گئے ‘موڈ آف دی نیشن’ سروے میں پایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو پچھلے سال تک ملک کے 66 فیصد لوگوں کے لیے اگلے وزیر اعظم کے طور پر پہلی پسند تھے۔ حالانکہ اس مقبولیت میں 24 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرتی سمیتی جیسی’روحانی’ کہی جانے والی تنظیموں سے مبینہ طور پر وابستہ کئی لوگوں کی گرفتاری ان کی انتہاپسند سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں سامنے آیا ایک اسٹنگ آپریشن بتاتا ہے کہ اپنی منظم تشدد آمیز سرگرمیوں کے باوجود ان تنظیموں کو ملے سیاسی تحفظ کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی سے ہمیشہ بچا گیا۔
انڈیا ٹوڈے کے ایک اسٹنگ میں سناتن سنستھا سے جڑے لوگ اس بات کو قبول کرتے نظر آئے ہیں کہ وہ سال 2008 میں مہاراشٹر کے ٹھانے، واسی اور پنویل میں بم رکھنے کی واردات میں شامل تھے۔
ملک کے میڈیا اداروں کا وطنیت کے جذبات میں اس قدر اندھا ہو جانا بہت افسوس ناکہے اور ایسے حالات میں گردیو ربندر ناتھ ٹیگوربہت یاد آتے ہیں جب وہ تصور وطنیت کو غلط بتاتے ہیں۔