ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی نوے سالہ تاریخ میں کل 300 کرکٹروں میں سے بس چھ یا سات ہی دلت طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے؟ وہیں، پچھلے نوے سالوں میں ہندوستانی ٹیم میں اعلیٰ ذاتوں کی شرح اپنی آبادی سے کہیں زیادہ رہی ہے۔
ویڈیو: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے حال ہی میں سابق ہندوستانی کوچ گریگ چیپل کا دفاع کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا کریئر برباد کرنے کے لیے لوگ چیپل کو الزام دیتے ہیں، لیکن اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ اس کو لےکر ٹوئٹر پر لوگوں نے انہیں ٹرول کیا۔ یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اگلا دہشت گرد حافظ سعید بننا چاہتے ہیں۔ اس موضوع پر دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی نے ان سے بات چیت کی۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ ہندوستان ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرہ سے پیدا ہوئے مشکل حالات سے نکل جائےگا، جیسے ماضی میں وہ کئی بحران سے نپٹنے میں کامیاب رہا ہے۔
سابق کرکٹر سوربھ گانگولی نے بی سی سی آئی کے چیئر مین سپ کی ریس میں برجیش پٹیل کو پیچھے کر دیا ہے اور اب اس عہدے کے لیے وہ اکیلے امید وار ہیں۔