Indian Film Industry

فوٹو: پی ٹی آئی

لتا منگیشکر …

قارئین کی نذر لتا جی کو معنون شیراز راج کی نظم ، شیراز نے یہ نظم کچھ برس پہلے کہی تھی اور لتا جی کی وفات پر اس نوٹ کے ساتھ شیئر کیا کہ، آج کا دن ہے لتا جی کی شکر گزاری کا، انہیں سیس نوانے کا۔

شاہ رخ خان نے گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کی آخری رسومات میں خراج تحسین پیش کیا۔(فوٹو: پی ٹی آئی)

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ کے ’تھوکنے‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر بی جے پی لیڈروں کی مذمت

شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دعا کرتے ہوئے اور کچھ دیر کے لیے ماسک اتار کر پھونک مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے اس ‘پھونک’کو ‘تھوک’بتایا تھا۔ فرقہ پرستی کا الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ایسے لیڈروں کی مذمت کی ہے۔

سریکھا سیکری۔ (فوٹوبہ شکریہ ٹوئٹر/@FilmHistoryPic)

نامور اداکارہ سریکھا سیکری کا انتقال

سریکھا سیکری نے1978 میں اپنے فلمی پردے کا سفرفلم ‘قصہ کرسی کا’سے شروع کیاتھا۔ 1986میں آئی گووندنہلانی کی فلم ‘تمس’، 1994میں آئی شیام بینیگل کی فلم ‘ممو’اور سال 2018 میں امت رویندرناتھ شرما کی ہدایت کاری میں بنی فلم‘بدھائی ہو’کے لیے انہیں بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کے لیےتین بار نیشنل ایوارڈملا تھا۔

راجیش جیس۔

’اسکیم 92‘ اس بات کی مثال ہے کہ بنا گندگی دکھائے بھی ویب سیریز بن سکتی ہے: راجیش جیس

نوے کی دہائی میں دوردرشن پر نشر ہوئے سیریل‘شانتی’ سے چرچہ میں آئے اداکار راجیش جیس حال ہی میں‘اسکیم 92’،‘پاتال لوک ’اور ‘پنچایت’جیسی ویب سیریز میں نظر آ چکے ہیں۔ ان سے پرشانت ورما کی بات چیت۔

بھانو اتھیا۔ (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک/@ThirdVantagePoint)

ہندوستان کی پہلی آسکر ایوارڈ جیتنے والی بھانو اتھیا کا انتقال

بھانو اتھیانےپانچ دہائی کےاپنےلمبےکریئرمیں100سےزیادہ فلموں کےلیے بطورکاسٹیوم ڈیزائنر اپنی خدمات دیں تھیں۔ انہیں گلزار کی فلم ‘لیکن’ اور آشوتوش گواریکر کی فلم ‘لگان’کے لیے نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا تھا۔

ایکٹر جگدیپ۔ (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)

اپنے فن سے بمل رائے جیسے ہدایت کاروں کو متاثر کر نے والے جگدیپ دنیا کو الوداع کہہ گئے

جگدیپ نے اپنے 50 سالہ کریئر میں تقریباً 400 فلموں میں کام کیا۔ 1975 میں آئی فلم شعلے کے سورما بھوپالی کے ان کے کردار کو مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ان کا ڈائیلاگ ‘ہمارا نام سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں ہے’ کافی مشہور ہے۔

سروج خان۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@MsKajalAggarwal)

معروف کوریو گرافر سروج خان کا انتقال

تین بار نیشنل ایوارڈ جیت چکیں71سالہ سروج خان نے 80 اور90 کی دہائی میں اپنا سب سے بہترین کام شری دیوی اور مادھوری دکشت کے ساتھ کیا۔ شری دیوی کے ساتھ انہوں نے ‘ہوا ہوائی’ اور مادھوری کے لیے انہوں نے ‘ایک دو تین’، ‘تما تما لوگے’، ‘دھک دھک کرنے لگا’، ‘ڈولا رے ڈولا’ جیسے کئی ہٹ نغموں کی کوریوگرافی کی تھی۔

باسو چٹرجی۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@FilmHistoryPic)

معروف فلمساز باسو چٹرجی کا انتقال

باسو چٹرجی کو سارا آکاش، رجنی گندھا، چھوٹی سی بات، اس پار، چت چور، کھٹا میٹھا، باتوں باتوں میں، شوقین، ایک رکا ہوا فیصلہ اور چمیلی کی شادی جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ دوردرشن پرنشر ہونے والے مشہور سیریل بیومکیش بخشی اور رجنی کا ڈائریکشن بھی انہوں نے ہی کیا تھا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: کیا آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم سنیما گھروں کے لیے چیلنج بن کر ابھر رہے ہیں؟

کو رونا وائرس کے مدنظر جاری لاک ڈاؤن کے بیچ امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی فلم ‘گلابو ستابو’ سنیما گھروں کے بجائے سیدھے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ کچھ اور فلمیں ہیں، جو اب سیدھے انہیں پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ہیں۔ ایسے میں سنیما گھروں کے سامنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے نیامسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔

گنیش آچاریہ(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

خاتون نے ڈانس ڈائریکٹر گنیش آچاریہ پر جبراً فحش ویڈیو دکھانے کا الزام لگایا، مقدمہ درج

پیشے سے اسسٹنٹ ڈانس ڈائریکٹرخاتون نے گنیش آچاریہ پر مارپیٹ کرنےاور فلم انڈسٹری میں کام دلانے کے لئے کمیشن مانگنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ خاتون نے نیشنل کمیشن فار وومین (این سی ڈبلیو)ن کو خط لکھا ہے۔

فوٹو : ٹوئٹر

لوگ آسان سمجھتے ہیں قادر خان ہونا…

ایک مسجد میں امامت کرنے والے باپ کے بیٹے قادر خان نے چٹائی پر بیٹھ‌کر تعلیم حاصل کی تھی اور بعد میں جھگی میں پرورش پانے والا یہی بچہ منٹو سے بھی متاثر ہوا تھا۔اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا، منٹو نے مجھے سکھایا کہ آئیڈیاز بڑے ہونے چاہیے لفظ نہیں۔

فلم ٹھاکرے میں نوازالدین صدیقی بال ٹھاکرے کے کردار میں نظر آئیں‌گے۔  (فوٹو : یوٹیوب )

بال ٹھاکرے پر بنی فلم کے ٹریلر میں ساؤتھ انڈینس کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام

فلم کے ٹریلر میں نوازالدین صدیقی کے ایک مکالمہ پر ساؤتھ انڈین ایکٹرسدھارتھ نے اعتراض کیا ہے۔ سینسر بورڈ بھی ساؤتھ انڈیاکے لوگوں سے جڑے دو ڈائیلاگ اور بابری مسجد سے متعلق ایک ڈائیلاگ پر اعتراض ظاہر کر چکا ہے۔

آدتیہ کمار

’ہمرا نام پرپینڈی کلر ہے اور ہم آپ کی دکان لوٹنے آئے ہیں‘

گینگس آف واسع پور سے مشہور ہونے والے ایکٹر آدتیہ کمار عرف پرپینڈی کلر کا کہنا ہے کہ ایکٹنگ میرے لئے صرف اسکرپٹ نہیں ہےزندگی کا تجربہ بھی ہے۔ ہمرا نام   پرپینڈی کلر ہے۔  فیضل خان ہمرے بڑے بھائی ہیں۔  ہم آپ کی دکان لوٹنے آئے ہیں۔  پولیس […]

علامتی تصویر

اکال تخت نے بنایا ’سکھ سینسر بورڈ ‘

سکھ سینسر بورڈ:سکھ دھرم سے متعلق فلم بنانے اور اس کو ریلیز کرنے سے پہلے فلمسازوں کو شری اکال تخت سے تحریری طور پر منظوری لینی ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکھ دھرم پر کوئی ٹی وی سیریل بنانے کے لیے بھی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔

Photo : Indian Express

نیشنل فلم ایوارڈس : 50 سے زیادہ فنکاروں نے کیا تقریب کا بائیکاٹ

فنکاروں کا کہنا تھا کہ صدر جمہوریہ کے ذریعے ایوارڈ دینے کی 65 سال سے چلی آ رہی روایت کو توڑا جا رہا ہے۔ وہیں صدر ہاؤس نے وضاحت دی ہے کہ صدر رام ناتھ کووند تمام ایوارڈ پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے رکتے ہیں، اس لئے وہ صرف 11 لوگوں کو ہی انعام دیں‌گے۔

ManojBajpayee-Collage

انٹرویو : میں نے اپنا کیریئر فلاپ فلموں سے بنایا ہے : منوج باجپئی

منوج باجپئی بالی ووڈ کے ان گنے چنے فنکاروں میں سے ہیں جو ہٹ یا فلاپ کی فکر کئے بغیر اپنا کام کرتے ہیں۔ اپنی فلم ‘رخ’ سے وہ ایک نئی شکل میں ناظر سے روبرو ہوں‌گے۔ بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے دلّی آئے منوج باجپئی […]

Photo Credit : Deccan Chronicle

پرکاش راج اس اندھیرے وقت میں امید کی جگمگاتی لو ہیں

ایسے میں پرکاش راج جیسے لوگوں کا سچ بولنا اور اپنے بولے ہوئے کو لےکر کھڑے رہنا ایک نظیر ہے۔ ایسی ہی نظیر کمل ہاسن نے بھی وقتاً فوقتاً پیش کی ہے۔ سماج میں اثرو رسوخ رکھنے والے لوگوں کو سچ بولنا چاہیے۔جس طرح ان کے فیشن کا اثر سماج پر ہوتا ہے، ان کی راست بیانی بھی اتنا ہی اثر رکھتی ہے۔دنکر کے لفظوں میں؛سمر شیش ہے نہیں پاپ کا بھاگی کیول ویاگھر ؛ جو تٹھستھ ہیں سمئے لکھے‌گا ان کے بھی اپرادھ

Photo Credit : Deccan Chronicle

مودی مجھ سے بھی بڑےایکٹر،میں اپنے نیشنل ایوارڈ ان کو دینا چاہتا ہوں: پرکاش راج

 گوری لنکیش  قتل معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی سے ناراض نامور ادا کار پرکاش راج نے نیشنل ایوارڈ لوٹانے کی بات کہی ہے ۔ نئی دہلی: نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ نامورفلم اداکارپرکاش راج نے گزشتہ ماہ بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل معاملے میں وزیر اعظم نریندر […]