پونے کے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی-ورلڈ پیس یونیورسٹی نے کشمیری صحافی سفینہ نبی کو رپورٹنگ سے متعلق ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ تاہم، یہ ایوارڈ تقریب سے عین قبل منسوخ کر دیا گیا۔ ممبئی پریس کلب کے صدر نے کہا ہے کہ ایسا کرنا نفرت انگیز ہے اور اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔
کشمیری صحافی سفینہ نبی کو ان کی ایک رپورٹ کے لیے پونے کے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی-ورلڈ پیس یونیورسٹی نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ تاہم، ایوارڈ سے متعلق تقریب سے ایک دن پہلےانہیں فون پر مطلع کیا گیا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایوارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو: حال ہی میں مرکزی حکومت نے گورکھپور کے گیتا پریس کو گاندھی پیس پرائز دینے کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس نے اسے ‘ ساورکرکو اعزاز دینے جیسا’ بتایا تھا۔اس بارے میں گیتا پریس کی جامع تاریخ لکھنے والے اکشے مکل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جدید ہندوستان میں ہندودھرم کے حوالے سے گاندھی جو کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گیتا پریس اس کے بالکل برعکس لڑائی لڑ رہی تھی اور لڑ رہی ہے۔
‘اوورسیز فرینڈز آف بی جے پی’ آرگنائزیشن کے آسٹریلیائی ونگ کے بانیوں میں سے ایک بالیش دھنکھڑ پر ریپ کے 13معاملے، ریپ کے ارادے سے منشیات دینے کے 6 معاملے، رضامندی کے بغیرویڈیو ریکارڈ کرنے کے 17 معاملے اور تین غیراخلاقی حملوں سے متعلق معاملے تھے۔