madarsa demolition

maxresdefault-3

عدالت کی اجازت کے بغیر گرایا گیا مدرسہ، کیوں چھپائی جا رہی ہے ہلدوانی کی سچائی؟

ویڈیو: اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سےبن بھول پورہ علاقے میں ایک مدرسہ کو ‘تجاوزات’ قرار دیتے ہوئے اس کو گرانے کی کارروائی کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس میں کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

(تصویر بہ شکریہ: ایکس)

اتراکھنڈ: مدرسہ گرانے کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بعد تشدد میں دو کی موت، شوٹ ایٹ سائٹ کے آرڈر

ہلدوانی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بن بھول پورہ علاقے میں ایک مدرسہ کو ‘تجاوزات’ قرار دیتے ہوئے توڑنے کی کارروائی کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ ضلع انتظامیہ نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔