ٹی وی آرٹسٹ تونیشا شرما کی خودکشی کے بعد بحث ذہنی صحت پر ہونی چاہیے تھی کہ اس عمر میں اتنا کام کرنے کا دباؤ کسی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے، وہ بھی ایسی دنیا میں جہاں مقابلہ آرائی غیر معمولی ہے۔ لیکن بحث کو ‘لو جہاد’ کا زاویہ دے کر آسان سمت میں موڑ دیا گیا ہے۔
لڑکیاں اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہیں۔ اپنی مرضی سے رشتے بنانا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں اپنے لوگوں سے بھاگنے کی ضرورت نہ پڑے، ایسا معاشرہ بنانے کی ضرورت ہے۔ جب تک وہ نہ بنے، تب تک ان خواتین کو اگر بچایا جانا ہے تو ان کے خاندانوں سے، بابو بجرنگی جیسے غنڈوں سے اور بجرنگ دل جیسی پرتشدد تنظیموں سے۔ لیکن اب اس فہرست میں شامل کرنا ہوگا کہ انہیں اسٹیٹ سے بھی بچانے کی ضرورت ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے انٹر کاسٹ اور بین مذہبی شادی کرنے والے جوڑوں اور اس طرح کی شادیوں کے بعد اپنے خاندانوں سے الگ ہو نے والی خواتین اور ان کے خاندان کے بارے میں جانکاری اکٹھی کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے این سی پی نے کہا ہےکہ حکومت کو لوگوں کی نجی زندگی کی جاسوسی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ممبئی کی سماجی کارکن ہرشالی پوتدار کا نام ایلگار پریشد معاملے میں کلیدی ملزم کے طور پر درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوموار کو انہیں مبینہ طور پر ایک فیس بک پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا تھا۔
مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر اشونی کمار نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں پر اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ یہ رپورٹ لاتور اور وردھا میں مودی کی تقریر کو لےکر تھی۔
کئی بار مالکوں اور بھارتیہ بار گرلس یونین نے مہاراشٹر میں ڈانس بار سے متعلق حکومت کے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مہاراشٹر ودھان سبھا میں اس کے لیے ضروری ترمیم کے بعد متعلقہ بل کو پاس کردیا گیا ہے ۔مہاراشٹر حکومت میں وزیر گریش باپٹ نے کہا کہ دودھ فوڈ پروسسنگ کمپنیاں کسانوں سے دودھ خریدتی ہیں ، لیکن جب تک یہ صارفین تک پہنچتا ہے ، زہریلا ہوجاتا ہے۔