Mamata Banerjee

ممتا بنرجی کا الزام، بی جے پی رہنما ہمنتا بسوا شرما نے شاردا گروپ کے مالک سے لئے 3 کروڑ روپے

منگل کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جیل میں بند شاردا گروپ کے مالک سدیپت سین کا ایک خط شیئر کیا۔ 6 اپریل2013 کے اس خط میں سین نے سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمنتا بسوا شرما نے ان سے تین کروڑ روپے ٹھگے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا، گرفتاری پر لگائی روک

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو شیلانگ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے ۔ مغربی بنگال حکومت کے چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور کولکاتہ پولیس کمشنرسے 18 فروری تک جواب مانگا ہے ۔ اگلی شنوائی 20 فروری کو ہوگی۔

مکل رائے-کیلاش وجئے ورگیہ کے مبینہ آڈیو کلپ سے سی بی آئی کی خود مختاری پر پھر اٹھے سوال

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس کلپ میں مبینہ طور پر سینئر بی جے پی رہنما مکل رائے بنگال کے بی جے پی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ 4 آئی پی ایس افسروں کے خلاف کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کے 2 افسروں کا تبادلہ کر کے مغربی بنگال لے آئیے۔

مغربی بنگال: سپریم کورٹ پہنچا سی بی آئی بنام ممتا بنرجی تنازعہ، منگل کو ہوگی شنوائی

اتوار کو کولکاتہ کے پولیس کمشنر سے چٹ اینڈ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں پوچھ تاچھ کر نے پہنچی سی بی آئی کو ریاستی پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر ریاست میں تختہ پلٹ کر نے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی غیر متعینہ ہڑتا ل پر بیٹھ گئیں ہیں۔

کیا آسام کی طرح ہندوتوا کی سیاست کےسہارے بی جے پی بنگال میں کامیاب ہونا چاہتی ہے؟

مانا جاتا ہے کہ بی جے پی کے لئے مغربی بنگال اچھوتا ریاست ہے۔ یہاں بی جے پی اپنا مینڈیٹ بڑھانے کے لئے پچھلے چار-پانچ سالوں سے جس طرح روپے اور محنت جھونک رہی ہے، پہلے کبھی نہیں جھونکی۔

مغربی بنگال: بی جے بی کی ’رتھ یاترا‘ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے دی منظوری

ریاستی حکومت نے بی جے پی کی’رتھ یاترا‘کو لے کر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اس سے وہاں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ حکومت کی اس دلیل پر ہائی کورٹ نے یاترا نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مغربی بنگال میں کیوں نہیں تھم رہا سیاسی تشدد کا سلسلہ؟

 بی جے پی مسلمانوں کا ڈر دکھاکر ہندوؤں کا پولرائزیشن کر رہی ہے اور ترنمول کانگریس بی جے پی کا خوف دکھاکر مسلمانوں کا ووٹ اپنے حق میں کر رہی ہے۔ اس سے ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بڑھے‌گی اور بنگال تشدد کی آگ میں جھلسے‌گا۔ ترنمول […]

مغربی بنگال:سنگور کے کسان کیوں چاہتے ہیں کہ یہاں فیکٹری ہی لگ جائے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ : زمینی سچائی یہ ہے کہ جن کسانوں نے کھیت واپسی کے لئے احتجاج کیا آج وہ بھی مایوس ہیں اورجنہوں نے نینو کار فیکٹری کے لئے اپنی مرضی سے زمین دی تھی وہ بھی۔ ان کے لئے سنگور ایسا زخم ہے جو شاید ہی کبھی بھر پائے۔

مرکز کی ہیلتھ کیئر اسکیم مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگی : ممتا بنرجی 

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیشنل ہیلتھ کیئر اسکیم میں 40 فیصد پیسہ ریاستی حکومت کو دینا ہے۔ جب ریاست کے پاس پہلے سے ہی ایسی اسکیم موجود ہے تو کسی اور اسکیم پر خرچ نہیں کیا جا سکتا۔