عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف دو معاملے درج ہیں۔ ایک وقف بورڈ کی تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے، جس میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ وہیں، دوسرا معاملہ دہلی اینٹی کرپشن بیورو نے مبینہ طور پرآمدنی سے زیادہ اثاثے کے حوالے سے درج کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف ای ڈی کا معاملہ بی سی سی آئی گرانٹ کے 43.69 کروڑ روپے کے مبینہ غلط استعمال کے لیے سی بی آئی کی جانب سے چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔ عبداللہ 2001 سے 2011 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔
مرکزی حکومت نے پارلیامنٹ میں بتایا کہ 2019 سے موجودہ اور سابق ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور سیاسی لیڈروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت درج کیے گئے کل 132 ای سی آئی آر معاملوں میں سے صرف 5 کی سماعت مکمل ہوئی ہے، جبکہ ایک میں سزا ہوئی۔
ای ڈی نے ہتھیار ڈیلر سنجے بھنڈاری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی ضمنی چارج شیٹ میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کا نام لیا ہے۔ اس حوالے سے کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل لوگوں کی توجہ ان کے حقیقی مسائل سے ہٹانے کی سازش کر رہی ہے۔
ویڈیو:محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کےالزامات میں میڈیاگروپ دینک بھاسکر کےمختلف شہروں میں واقع دفاتر پر جمعرات کو چھاپے مارے۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے ایک اہم ٹی وی نیوز چینل بھارت سماچار کے یہاں بھی چھاپےماری کی۔ اس موضوع پر بھارت سماچار کی سینئر صحافی پر گیہ مشرا، یوپی کی سیاست کے جان کار شرت پردھان اور دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کےالزامات میں میڈیا گروپ دینک بھاسکر کے بھوپال، جئے پور، احمدآباد اور کچھ دیگرمقامات پر واقع دفاترمیں چھاپےماری کی ہے۔ وہیں اتر پردیش واقع ٹی وی نیوزچینل بھارت سماچار کے دفتر، اس کےمدیر برجیش مشراواسٹیٹ ہیڈ ویریندر سنگھ کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
اس سال فروری میں ای ڈی نے نیوزکلک کے دفتر کے ساتھ ادارےکے کئی عہدیداروں اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپےماری کی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ چھاپے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے سے جڑے تھے اور ایجنسی ادارے کو غیرممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی تھی۔
ای ڈی کا کہنا ہےکہ نیوزکلک پر چھاپے ماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے اور ایجنسی ادارے کو دوسرے ممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے آزادمیڈیا کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ دو دنوں سے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے منی لانڈرنگ اور بےنامی جائیداد کے معاملے میں ای ڈی پوچھ تاچھ کر رہا ہے۔ عام انتخابات سے کچھ ہی ہفتوں پہلے اس جانچ کی شروعات کرنا کیا سیاسی بدلے کے جذبے سے متاثر ہے۔ عارفہ خانم شیروانی سینئر صحافی ونود شرما اور صحافی روہنی سنگھ سے بات چیت کر رہی ہیں۔
انکم ٹیکس جانچ رپورٹ میں نیرو مودی کے ذریعے بوگس خرید ، شیئروں کا بھار ی تجزیہ ، رشتہ داروں کو مشکوک ادائیگی ،مشکوک قرض جیسے کئی معاملے اٹھائے گئے تھے ۔ حالاں کہ اس رپورٹ کو سی بی آئی ، ای ڈی جیسی اہم جانچ ایجنسیوں سے شیئر نہیں کیا گیاتھا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب نیشنل بینک میں 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا فراڈ کر کے ملک سے فرار نیرو مودی معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کے لیے دائر پی آئی ایل کو خارج کر دیا ہے۔
ایجنسی نے نیرو مودی گھوٹالے کی وجہ سے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی پونجی پر منفی اثر کا حوالہ دیتے ہوئے بینک کی ریٹنگ گھٹا دی ہے۔
سی بی آئی نے چارج شیٹ میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے کارگزار ڈائریکٹرس کےوی برہم جی راؤ اور سنجیو شرن اور جنرل مینجر (عالمی آپریشن) نہال احمد کا بھی نام لیا ہے۔
ایف آئی یو کی رپورٹ کے مطابق، جعلی کرنسی رپورٹ (سی سی آر) کی تعداد 2015-16 کے 4.10 لاکھ سے بڑھکر 2016-17 میں 7.33 لاکھ پر پہنچ گئی۔ مشکوک لین دین میں بھی 480 فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ ہندوستان میں تمام ‘ چوروں ‘ نے اپنے کالے دھن کو مودی کی مدد سے سفید کر دیا ہے۔
مرکزی حکومت نے بدھ کو سپریم کورٹ میں بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ سی بی آئی نے پی این بی کے جنرل منیجر رینک کے ایک افسر کو گرفتار کیا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نیرو مودی کی چٹھی اور رافیل ڈیل پر ونود دوا کا تبصرہ
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نیرَو مودی کے ذریعے انجام دیے گئے 11ہزارکروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالے پر ونود دوا کا تبصرہ
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے PNB گھوٹالہ اور نیرَو مودی کے متعلق ونود دوا کا تبصرہ